A comment on Dr Shahid Masood’s meray mutabiq – by Khalid Wasti

ڈاکٹر شاہد مسعود کا ٹاک شو “ میرے مطابق “ مورخہ چار اپریل سننے کے بعد خاکسار نے اس پروگرام پر جو کمینٹس دئیے وہ ارسال خدمت ہیں

===============
ڈاکٹر شاہد مسعود- تعصب میں اتنی دور تک نہ جائیں کہ غیر متوازن نظر بھی آنے لگیں
===============

ڈاکٹر صاحب کیا آپ پیپلز پارٹی کے خیر خواہ ہیں ؟ کیا آپ بھٹو کے خیر خواہ ہیں ؟ کیا آپ بے نظیر کے خیر خواہ ہیں ؟
ہر شخص جانتا ہے کہ نہیں ، بالکل نہیں

کیا پیپلز پارٹی کے آغاز سے لیکر آج تک پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی مسلسل کوشش نہیں ہوتی رہی ؟
کیا اس کوشش میں پاکستان کی رجعت پسند طاقتیں ، پاکستان کی ایجنسیاں ، فوج کے کچھ جرنیل اور
بین الاقوامی طاقتیں شامل نہیں رہیں ؟
کیا آج یہ کوششیں ختم ہو گئی ہیں ؟

کیا ماضی کی طرح آج بھی پیپلز پارٹی کے اندر انتشار اور افتراق پھیلا کر اس کی عوامی قوت ختم کرنے کی سازشیں نہیں ہو رہیں ؟

بھٹو ، بے نظیر اور پی پی پی کے بارہ میں خرافات پھیلانے میں ناکام ہو جانے کے بعد ایک نیا طریقہءواردات اختیار کیا جا رہا ہے کہ بظاہر پیپلز پارٹی کے دوست بن کر اندر ہی اندر حق دشمنی ادا کرو – اور پیپلز پارٹی کے عام ورکر کو یہ تائثر دے کر بد دل کرو کہ آج کی پارٹی ذوالفقار علی بھٹو کی پارٹی نہیں رہی

ڈاکٹر صاحب ! اگر آج قائد اعظم کی پارٹی کا عہدہءصدارت جنرل جیلانی اور جنرل ضیاء کا لاڈلا بچہ سنبھال لے تو کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن بے نظیر کی کرسی پر بے نظیر کا بیٹا یا خاوند بیٹھ جائے تو آپ کہتے ہیں یہ بھٹو کی پارٹی نہیں رہی – ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو تو وہ عہد ساز شخصیات ہیں کہ تاریخ بھی جن کا متبادل پیش نہیں کر پاتی

ڈاکٹر صاحب ! تعصب ، دشمنی اور جانبداری نے آپ کا یہ حال کر دیا ہے کہ آپ کا سٹپٹا جانا اور توازن کھو دینا روز روشن کی طرح عیاں ہے

بھٹو کی برسی پر آپ نے جو پروگرام پیش کیا ہے ، یہ موقع کی مناسبت سے نہایت “ موزوں “ ہے –
بھٹو دشمن طاقتوں اور ان کے آلہءکاروں کو یہی کچھ کرنا چاہیئے ! خداتعالی آپ کو آپ کی نیت کا اجر عطا فرمائے ۔۔۔۔۔۔۔

ہنری کیسنجر ہو ، ضیاءالحق ہو ، جماعت اسلامی ہو ، حمید گل ہو یا جنرل اسلم بیگ ، ان کے نام سامنے آچکے ہیں – آج پس پردہ جو طاقتیں پھر سے اسی کام پر جتی ہوئی ہیں ، تاریخ ان کے نام بھی اپنے وقت پر سامنے لے آئے گی لیکن پردے کے سامنے جو کرائے کے ایجینٹ کام کر رہے ہیں آپ یقینا ان کے ہراول دستے میں شامل ہیں – ویل ڈن ڈاکٹر صاحب ۔۔۔۔۔

==========================================
میرے اس تبصرہ پر بعض دوستوں نے کچھ اعتراض کیئے ، جو کہ درج ذیل ہیں
(١) – ……… said:
Khalid wasti urf Zardari daku.
Bohat mircheen lagee hoi hain.
(٢) – …said:
پیپلز پارٹی خود ایک رجعت پسند طاقت ہے
(٣) – ….. said:
Yeh to asal ppp ha hee nahi, yeh to Zardari tola ha jis ko party say kya
(٤) -…. said:
جس کا دعوا بھٹو نے کیا وو نہ خود اس نے پورا کیا نہ اس کی بیٹی نے … او نہ زرداری نے…….. اس للہ اس کو توڑنے کی سازشیں ہوتی رہی کے لوگوں کو عقل ہے اور وہ ان لفنگوں کا ساتھ چھوڑ کر کسی شریف آدمی کو آگے لے کر آئیں… جو کے سب کا بنیادی حق ہے –
(٥) – ……… said:
Dear Brother Khalid Wasti, Let me tell you that there is no need for anybody, any organisation or any party to harm PPP. Zardari alone is enough for this job

======================================
ان تمام دوستوں کی خدمت میں خاکسار نے جو گزارشات پیش کیں وہ درج ذیل ہیں
======================================
گفتگو کو سائیڈ ٹریک نہ کریں ۔۔۔۔
=====================================

خاکسار نے اپنے کمینٹس میں جو نکات پیش کیئے انہیں جھٹلانے کے لیئے آپ نےکوئی دلیل نہیں دی –
کیا پیپلز پارٹی سٹیٹس کو ختم کرنے والی پاکستان کی پہلی اور واحد سیاسی پارٹی نہیں؟
کیا ذوالفقار علی بھٹو کو امریکہ اس خطے میں اپنے مفادات کے لیئے خطرہ نہیں سمجھتا تھا ؟
کیا امریکہ بھٹو کے نیوکلیئر پروگرام سے خائف نہیں تھا ؟

کیا عالمی سامراج بھٹو کی تیسری دنیا اور اسلامک بلاک کی تشکیل سے ہراساں نہیں تھا ؟
کیا ہینری کیسنجر نے بھٹو کو خوفناک مثال بنا دینے کی دھمکی نہیں دی تھی ؟

کیا ضیاءالحق نے بھٹو کا عدالتی قتل نہیں کرایا تھا ؟
کیا ضیاءالحق کو ملک کی تمام رجعت پرست طاقتوں کا تعاون حاصل نہیں تھا ؟

کیا ضیاءالحق نے فوج اور انٹیلیجینس ایجنسیوں کے ذریعے پیپلز پارٹی کو توڑنے کے لیئے سر توڑ کوششیں نہیں کیں ؟
کوثر نیازی سے پروگریسو پیپلز پارٹی بنوائی –
غلام مصطفے جتوئی سے نیشنل پیپلز پارٹی بنوائی –

کیا فوج اور انٹیلیجینس ایجنسیوں نے بینظیر کی دو تہائی اکثریت سے خائف ہو کر آئی جے آئی کی تشکیل نہیں کرائی؟
کیا فوج اور انٹیلیجینس ایجنسیوں نے بینظیر کا راستہ روکنے کے لیئے قومی خزانے کا اربوں روپیہ خرچ نہیں کیا ؟
پاکستان کی کوئی ایک سیاسی پارٹی بتائیں جس کو ختم کرنے کے لیئے اندرونی اور بیرونی طاقتوں نے اتنا زور لگایا ہو ؟

اگر پیپلز پارٹی عالمی استعمار ، فوج ، انٹیلیجینس ایجنسیوں، سول بیوروکریسی ، جاگیرداروں ، ملاؤں یعنی مذہبی بلیک میلروں کی واحد دشمن پارٹی نہ ہوتی تو اسے توڑنے کی کیا ضرورت تھی ؟

اگر پیپلز پارٹی وہ واحد سیاسی قوت نہ تھی جو طاقت کے اجارہ داروں کا خاتمہ کرکے اقتدار عوام کے ہاتھوں میں دینے کے منشور پر عمل پیرا نہ ہوتی تو یہ ساری طاقتیں اکٹھی ہوکر اس پارٹی اور اس پارٹی کے بانی اور اس کی بیٹی کو صفحہءہستی سے مٹا دینے پر کیوں آمادہ ہو جاتیں ؟

اگر کوئی شخص تعصب سے بالا تر ہو کر ان امور پر ٹھنڈے دل سے غور کرے تو اس نتیجہ تک پہنچنے میں دشواری نہیں ہونی چاہیئے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی ملک کی واحد جماعت ہے جو خدا کی زمین پر خدا کی مخلوق کو حق حکمرانی دے کر عوامی راج کے نفاذ کرنے اور اقتدار کے ٹھیکیداروں سے نجات دلانے کی اہل ہے

خیر اندیش
خالد واسطی

Comments

comments

Latest Comments
  1. Sarah Khan
    -
  2. Haider
    -
  3. Haider
    -
  4. Akhtar
    -
  5. Amico
    -