شام کا بحران – از مسلم یونٹی

735660_686389868065793_1241396478_o

تمام حقیقت پسند افراد سے گذارش ہے کہ ہمارے پیج سے ویڈیوز اور امیجز ڈونلوڈ کر کے عوام تک پہنچائیں تا کہ شامی فساد کی حقیقت واضح اور اس آگ کو دوسرے ممالک لیجانے کا منصوبہ ناکام ہو جاۓ!

شام میں جہاد کے نام پر لوٹ مار، انسانی اعضا اور خواتین کی سمگلنگ جاری ہے اور مسلمان عوام ان مداریوں کے ڈرامے اور جھوٹ کے خلاف آواز بھی نہیں اٹھا رہی!!

شام میں خانہ جنگی اور مسلمان نوجوانوں کا ایک دوسرے کے ہاتھوں قتل عام وہ مجرمانہ عمل ہے جو امریکہ، صیہونزم اور ان کی فرمانبردار حکومتوں کے ہاتھوں شروع ہوا ہے اور اس آگ کو مسلسل شعلہ ور کیا جارہا ہے۔

کون یقین کر سکتا ہے کہ مصر، بحرین، تیونس اور لیبیا کے ڈکٹیٹروں کی حامی سامراجی حکومتیں اب شام کے عوام کی جمہوریت پسندی کی حامی بن گئی ہیں؟

شام کا قضیہ در حقیقت شامی حکومت سے انتقام لئے جانے کا قضیہ ہے جس نے تین دہائیوں تک اکیلے ہی غاصب صیہونیوں کا مقابلہ اور فلسطین و لبنان کی مزاحمتی تنظیموں کا دفاع کیا ہے۔

کیا اردن، ترکی، سعودی عرب، قطر، مصر، لیبیا، تیونس میں ان لوگوں نے خلافت نافذ فرما لی ہے؟؟ وہ ان غیر ملکی غنڈوں سے کیوں نہیں کہتے کہ اپنے گھر کو سنبھالنا پہلی ذمہ داری ہے، جن بے غیرتوں کا اپنا گھر شراب خانہ ہے وہ دوسرے کے گھر کو مسجد بنانے کی بات کرے تو ضرور دال میں کچھ کالا ہے!!

اگر شامی عوام حکومت کے خلاف ہیں تو شام میں فوج، سول سروسز، ہسپتال، اسکول، بنک، پولیس، ٹریفک، کاروبار، سب کون سنبھالے ہوۓ ہے؟؟؟ اہل تشیع اور سلفی تو وہاں نہ ہونے کے برابر ہیں_ جتنے بھی غنڈے ہیں وہ سب سلفی کیوں ہیں؟ شام کے سنی علماء کو کیوں قتل کرتے ہیں؟؟؟بحرین میں، ترکی میں، مقامی عوامی مظاہروں کی مخالفت اور شام میں غیر ملکی دہشتگردوں کی قدم بوسی، واہ واہ!

اسرائیل، جو فلسطینیوں کی زمین پر ناجائز قبضہ کر کے اس حساس علاقے میں جو ایشیا اور یورپ کو ملاتا ہے، مشرق اور مغرب میں تجارت کو کنٹرول کرنے کیلئے بنایا گیا ہے، کی طرف سے ساٹھ سال سے فلسطینی مسلمانوں پر ظلم جاری ہے_ عوام اسرائیلوں کو پر امن کشتیوں پر سوار کر کہ ان کے اصلی وطنوں میں واپس بھجوانے کے حامی ہیں_ ترکی، قطر، اردن، مصر وغیرہ کی حکومتیں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ہونے کی وجہ سے ہماری نظر میں مردود ہیں_

 شام میں جاری بحران میں ایک طرف تو باغیوں کی حمایت اسرائیل اور اسرائیل کو ریاست تسلیم کرنے والے اور سفارتی تعلقات قائم رکھنے والے ممالک کر رہے ہیں اور دوسری طرف شامی عوام حکومت کے خلاف سول نافرمانی نہیں کر رہی اور اتنے سخت حالات میں بھی ملک کا انتظام چلا رہی ہے_شام میں آپ کوئی ایک بھی عوامی ریلی ایسی نہیں دکھا سکتے جس پر حکومت نے فائرنگ کی ہو، جتنے لوگ قتل کئے جا رہے ہیں وہ قاتل ہیں جو غیر ملکی اسلحہ لے کر تباہی پھیلا رہے ہیں_ شام میں بغاوت کے سب سے بڑے حامی وہ سلفی حضرات ہیں جو شام میں قلیل ترین فرقہ ہے اور انہوں نے کبھی اپنے سعودی عرب جیسے گڑھ میں نظام خلافت کی بات نہیں کی، نہ ہی اس سوال کا جواب کہ ساری دنیا میں جہاد جہاد کرنے والوں نے آج تک اسرائیلی غاصب گروہ پر کوئی خودکش کیوں نہیں کیا؟  _

حیرت کی بات ہے کہ اسرائیل کے خلاف نہ تو اتنے جہادی کبھی فلسطین گئے ہیں نہ ہی اتنا اسلحہ جھونکا گیا ہے، جو ساٹھ سال سے اس علاقے میں سرمایہ داروں کے مفاد کی چوکیداری کیلئے بنایا گیا ہے_کون نہیں جانتا کہ جب سوات میں شامی طرز کے غنڈے داخل کر کہ شریعت کا مذاق اڑایا گیا تو سوات کے مقامی عوام میں صرف ڈاکو اور جرائم پیشہ افراد نے اپنے مفاد کے لیے ان غنڈوں کا ساتھ دیا اور ان غنڈوں نے وہاں کے بہترین افراد کو چن چن کر ذبح کیا اور حالات ایسے تھے کہ سوات کے شریف لوگ گھر چھوڑنے پر مجبور ہو گئے_ آج شام کا ڈاکٹر، انجنیئر، پروفیسر، عالم، ادیب، ان غنڈوں کے نشانے پر ہے، اور شام کو یہ امریکی تربیت یافتہ خارجی سرنگیں کھود کھود کر کھنڈر بنا رہے ہیں!!!

پاکستان میں انہی خارجی حضرات نے لوگوں کے گلے کاٹے ہیں، توہین رسالت(ص) کی ہے، معصوم بچوں کو قتل کیا ہے، ڈاکے ڈالے ہیں، مسجدوں کو آگ لگائی ہے، مسلمانوں پر شرک کا فتویٰ لگا کر انھیں واجب القتل کہا ہے، اقلیتوں پر مظالم کئے ہیں، اسلام کو دہشتگردی کے ساتھ نتھی کرنے میں پورا زور لگایا ہے، بےغیرت بن کر اپنے ہی گھر والوں پر غصہ اتارا ہے!

ان دہشتگردوں نے نجانے کتنے شامی سنیوں کو مشرک کا فتویٰ لگا کر قتل اور ان کی عورتوں کو لونڈی بنا رکھا ہے_ شامی عورتوں کو عرب ممالک میں بھیڑ بکریوں کی طرح بیچا جا رہا ہے_ آپ سے گذارش ہے کہ اس کام میں ہمارا ساتھ دیں اور جھوٹ اور فریب کو بےنقاب کریں!

آج کل خارجی حضرات روس اور چین کے خلاف بھی بہت کچھ فرما رہے ہیں کہ کیوں وہ ان کے روحانی باپ امریکہ اور نیٹو کو شام پر کھلم کھلا حملہ کرنے سے روکے ہوۓ ہیں، کیوں ہر قرارداد کو ویٹو کر دیتے ہیں؟ مگر اس سوال کا جواب دینے سے یہ حضرات قاصر ہیں کہ وہ کیسا نظام خلافت ہو گا جو امریکی جہازوں پر چڑھ کر آۓ گا؟ لیبیا میں آپ لوگوں نے کیا کیا؟؟ امریکا کے ہتھیار اور جاسوسی مدد کے باوجود تمہارے گیدڑ ہر میدان سے بھاگ رہے ہیں اور تم ان کی شجاعت کے قصیدے پڑھ پڑھ کر نہیں تھک رہے!!

ویتنام میں امریکا نے اپنی فوج اتاری اور روس نے وہاں کے لوگوں سے لشکر بنا اور اسلحہ دے کر جنگ میں امریکا کو شکست دی، افغانستان میں روس نے کمیونسٹ حکومت کی درخواست پر فوج اتاری تو امریکا نے پاکستانیوں اور افغانیوں کو ٹریننگ اور اسلحہ دے کر روس کو شکست دی، شام کے معاملے میں دونوں ممالک کا صرف پیسا اور اسلحہ خرچ ہو رہا ہے، نہ روسی ماؤں کو لاشیں وصول ہو رہی ہیں نہ امریکی معاشرے میں عوام کی طرف سے حکومت پر کوئی دباؤ!

اسرائیل کی جانب سے اسلحہ اور ہسپتال

الحمد للہ و ماشااللہ شامی مجاہدین کے جہاد کی قدر و منزلت اتنی ہے کہ وہی اسرائیل جو ساٹھ سال سے فلسطینی مسلمانوں کی زمین پر قبضہ کئے بیٹھا ہے اور مسلمانوں پر ظلم کر رہا ہے، اسی اسرائیل سے مجاہدین اپنا علاج کرا رہے ہیں اور وہ بھی ڈنکے کی چوٹ پر!

اسرائیل نے ڈر کر زخمی مجاہدین کیلئے سرحد پر اسپیشل ہسپتال بنا رکھے ہیں اور شہید ہونے والوں کے نورانی اعضا کو اپنے لوگوں کیلئے محفوظ کر کے خالی لاش لواحقین کو بھیجتا ہے_ آپ خود سوچیں جب وہ اعضا کسی اسرائیلی بوڑھے کو لگاۓ جائیں گے تو اسلام اور ایمان کا اثر اسرائیلیوں کے گھر پہنچ جاۓ گا کہ نہیں؟ تکبییررررر الله اکبرررررر

کیمیائی حملوں کا معاملہ اور عمرو عیار

ایک ڈالر خور نے اپنے کا لم میں شام میں کیمیائی حملوں کا الزام شامی فوج پر لگاتے ہوۓ لکھا ہے: “یہ سفّاک واردات اس نے اس وقت کی جب اقوام متحدہ کے معائنہ کار کیمیائی حملوں کی تحقیقات کے لئے پہنچے ہوئے ہیں”_ کیا شامی فوج کو یہ ہتھیار استعمال کرنے کیلئے کوئی اور وقت یا علاقہ نظر نہیں آیا؟؟ اقوام متحدہ کے کارندوں کی بغل میں یہ پٹاخہ چلانے کی ضرورت امریکا کو ہے، تا کہ روس اور چین پر دباؤ ڈال کر سلامتی کونسل میں قراردار منظور کی جا سکے_ کیمیائی گیس کو دار الحکومت میں چھوڑنا خود حکومت کے اہل کاروں کیلئے بھی موت کا پیغام ہے، وہی پیغام جو امریکا نواز غیر ملکی غنڈے دینا چاہتے ہیں!!

شام میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال جن لوگوں پر ہوا انھیں علاج کیلئے شام ہی کے ہسپتالوں میں لایا گیا اور شامی باغیوں کے زخمی راز فاش ہونے کے ڈر سے شامی حکومت کے ہسپتال کے بجاۓ شام کے پڑوسی ممالک میں سرحدوں پر بناۓ گئے خصوصی ہسپتالوں میں جایا کرتے ہیں، جیسے دمشق کے قریب لڑنے والے اسرائیل، حلب پر حملہ کرنے والے ترکی میں علاج کیلئے جاتے ہیں جہاں سے جو لاش وطن واپس لوٹائی جاتی ہے اس کے گردے، دل، جگر وغیرہ غائب ہوتے ہیں_ شام کی فوج کو اگر کیمیائی ہتیار استعمال کرنے کی ضرورت پیش آتی تو وہ باغیوں کے ٹھکانوں پر استعمال کرتی اور زخمیوں کے علاج کے بجاۓ انکو پہلے گرفتار کرتی_ اس سے قبل باغی کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کی بزدلانہ دھمکیاں کئی بار دے چکے اور بعض محاذوں پر استعمال بھی کر چکے ہیں_

جاگتے رہنا بھائیو!!

شام میں پاکستانی مداخلت

سعودی عرب شام میں ترک اور عرب لشکروں کی ناکامی کے بعد پاکستانی لڑکوں پر مشتمل ایک لشکر تشکیل دینا چاہتا ہے اور اس فوج کو وہ پاکستانی اور فرانسیسی جدید هتهیاروں سے لیس کرے گا یہ پروسس شروع ہوچکا ہے اور پاکستان کی حکومت اور عسکری قیادت اس پروسس میں سعودیہ عرب کے سٹریٹجک پارٹنر بن چکے ہیں دونوں ملکر طالبان کی قوت کو اپنے لئے پوری طاقت کے ساته استعمال میں لانے کے پروگرام پر عمل پیرا ہیں_

سب سے پہلے سعودی انٹیلی جنس چیف سے پاکستانی ڈی جی آئی ایس آئی ،سابق جیف آف آرمی سٹاف جنرل کیانی سے ملاقاتیں ہوئیں اور پھر نواز شریف سعودیہ عرب گئے،اسی دوران جنرل راحیل شریف چیف آف آرمی سٹاف بننے کے بعد سعودیہ عرب جاکر سعودی دفاعی و انٹیلی جنس عہدے داروں سے ملے_پھر سعودی وزیر خارجہ پاکستان آئے اور بعد میں ولی عہد و وزیردفاع سعودیہ عرب اہم وفد کے ساتھ پاکستان پہنچے اور مشترکہ اعلامیے نے پاک-سعودی سٹریٹجک شراکت داری کی ساخت ،نوعیت اور سمت کو واضح کردیا_

آج جب پاکستان کی ترجمان وزرات خارجہ تسنیم اسلم پاکستان کی شام پر پالیسی شفٹ اور اردن کے راستے شام میں سلفی دھشت گردوں کو اسلحہ کی فراہمی جیسی خبروں اور تنقید پر سیخ پاہوکر ناقدین کو جاہل کہتی ہیں تو ان کے پاس اس بات کا جواب نہیں ہے کہ پاک سعودیہ مشترکہ پریس بیان میں شامی رجیم کی جگہ باغیوں کی عبوری حکومت لانے کا مطالبہ کیوں کیا گیا؟

پہلے بھی شام میں لوگوں کو بھیجا جاتا رہا ہے مگر اب یہ کام منظم اور بڑے پیمانے پر ہو گا جسکا نتیجہ زیادہ لاشیں پاکستان میں آئیں گی اور شامی مسئلے کا حل دور ہوتا جاۓ گا مگر فوج کو اپنے ادارہ جاتی مفادات انسانوں کی جانوں سے عزیز ہیں!عوام کی توجہ اس اہم معاملے سے ہٹانے کیلئے جمشید دستی کو بندر ناچ پر لگا دیا گیا ہے اور سب دینی و سیاسی جماعتیں لوگوں کو اس ناچ میں الجھا رہی ہیں جبکہ شراب پینا نہ صرف پارلیمنٹ بلکہ فوج میں بھی روز کا معمول ہے اور کوئی آج کا مسئلہ نہیں ہے_

جماعت اسلامی اور دوسری اسلامی جماعتوں میں فرقہ پرستی

ایک بات جو شاید بہت سے لوگ اس کے بیان کو نامناسب سمجھیں، لیکن ایک حقیقت ہے کہ حزب الله اور شام نے ہمیشہ حماس کا ساتھ دیا، ہر جنگ میں سب ساتھ چھوڑ جاتے تھے مگر یہ دو کبھی نہیں چھوڑتے تھے_ جنگ کے بعد جب حماس نابودی سے بچ جاتی تو پھر عرب شیخ عوام کو دکھانے کیلئے کچھ نہ کچھ دینے آ جاتے_ حقیقت بھی یہی ہے کہ شام اور حزب الله سے اسرائیل کو فلسطین کی آزادی والی بات کی وجہ سے ہی مسئلہ ہے، ورنہ اردن اور دوسرے تیسروں سے اسے کوئی دشمنی نہیں_

حماس کیلئے پہلا امتحان شام کا بحران تھا جس میں بہت جلدی حماس قطر کی گود میں جا بیٹھی اور وہی اسلحہ جو بشار الاسد نے دیا تھا اور وہی ٹریننگ، اب حزب الله اور اسد کے خلاف استعمال ہونے لگی، یہاں تک کہ شام کے مفتی اعظم نے کہا کہ کب تک ہمیں اپنی غلطی کا احساس دلاؤ گے؟ یہ تو بھلا ہو ان باغیوں کا جنہوں نے انکو جھنڈی دکھائی!

میرا ذاتی خیال ہے کہ اگرچہ فلسطین اور حماس کی حمایت ہماری پہلی ترجیح ہونی چاہئیے اور یہ ایک اصولی موقف ہے، مگر پھر بھی یہ ایک بہت بڑی عبرت ہے_

اسلامی جماعتوں میں اس طوطا چشمی کے رجحان سے غافل ہونا ایک بڑی غلطی ہو گی، جو مشکل وقت میں پشت میں چھرا گھونپ سکتی ہیں_ بہت سی اسلامی تنظیموں میں فرقہ پرستی کا کیڑا موجود ہے اور وہ اسلامی توحیدی سیاست کو کبھی بھی ٹھکرا سکتی ہیں_ حماس وہ تنظیم ہے جسکی استقامت اور قربانیاں سب سے زیادہ اہم ہیں، اس نے بھی تکفیریوں کے جال میں کودتے دیر نہیں لگائی_

ابھی شام میں دنیا بھر سے جانے والے لشکروں کے پیچھے اسرائیل و امریکا کا ہاتھ چمک رہا ہے، جب ہم نے کہا کہ اسرائیل میں انکےلئے ہسپتال بنے ہوۓ ہیں تو سب نے ہمیں برا بولا، اب اسرائیلی وزیر اعظم نے کچھ عرصہ قبل ایک ایسے ہسپتال کا دورہ کیا اور زخمی باغیوں سے ملاقات کو ٹی وی پر نشر کر کے ایران کو برا بھلا کہا اور خود کو فرشتہ ثابت کیا ہے، مگر بہت سی اسلامی جماعتیں صرف فرقہ وارانہ تعصب کی وجہ سے شامی باغیوں کی خاموش حمایت کر رہی ہیں، کسی نے مذمت نہیں کی_

 شام کی جنگ کا ایک ایک دن اپنا خون جگر پینے کے سوا کچھ نہیں، آج جب تکفیری مسلمانوں کا اسرائیلی حمایت یافتہ لشکر وہاں ناکام ہو رہا ہے تو انکی اس جہالت کی وجہ سے بے گھر ہونے والے، بچوں کے کٹے سر وصول کرنے والے، بم دھماکوں میں جلنے والے شامی عوام کا دکھ ہمارے دلوں کو غم سے بھرے ہوۓ ہے_ یہ نامرد اصلی دشمن کے سامنے جانے سے ڈرتے ہیں اور اپنی نامردی چھپانے کیلئے اپنے ہی گھر کے نہتے افراد پر طاقت کے جوہر دکھاتے ہیں_ ادھر 65 سال سے فلسطین پر قبضہ کر کے اسرائیلی علاقے کا مالی، سیاسی و ثقافتی استحصال کر رہے ہیں مگر یہ لوگ کبھی اس دشمن کے سامنے کھڑے نظر نہیں آۓ_

Comments

comments

Latest Comments
  1. Ahad
    -
  2. Sabir Hameed
    -
WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.