طالبان اور سپاہ صحابہ کے دیوبندی دہشت گردوں کے جرائم کاالزام سلفی وہابی پر لگانے کا کیا مقصد ہے
پاکستان میں فوجی استعمار کے گماشتے اچھے طالبان اور برے طالبان کی لا یعنی بحث کے بعد آج کل ایک اور چال چل رہے ہیں – اس چال کا مقصد پاکستان میں ہونے والی تمام دہشت گرد کاروائیوں میں ملوث گروہوں تحریک طالبان پاکستان، سپاہ صحابہ (نام نہاد اہلسنت والجماعت)، لشکر جھنگوی، جنداللہ، جیش محمد جو تمام دیوبندی گروہ ہیں کی دیوبندی شناخت کو چھپانا ہے
بد قسمتی سے ایرانی امداد یافتہ کچھ شیعہ مولوی بھی دیوبندی دہشت گردوں کی دیوبندی شناخت کو چھپا رہے ہیں یاد رہے کہ ایران سعودی سلفیوں یا وہابیوں کی تو کھل کر مذمت کرتا ہے جبکہ پاکستان میں شیعہ اور سنی بریلوی کا قتل عام کرنے والے دیوبندی ملاؤں سے پیار کی پینگیں بڑھاتا ہے
یہی وجہ ہے کہ پاکستانی فوجی ایجنسیوں کے گماشتے اور ایرانی ریا ل خور افراد دیوبندی دہشت گردی کی واضح مذمت کرنے کی بجائے کبھی سعودی دہشت گرد کہتے ہیں، کبھی صیہونی یہودی ایجنٹ کہتے ہیں، کبھی وہابی کہتے ہیں، کبھی بھارتی یا امریکی ایجنٹ کہتے ہیں، کبھی خارجی تکفیری، سب کہتے ہیں لیکن سپاہ صحابہ و طالبان کی دیوبندی شناخت کی بات نہیں کرتے
حال ہی میں کچھ پاکستانی سنی بریلوی علما جیسا کہ علامہ حامد رضا، علامہ ثروت اعجاز قادری، مفتی محمد عابد مبارک اور شیعہ علماء جیسا کہ علامہ امین شہیدی اور علامہ ناصر عباس نے براہ راست یا بالواسطہ طور پر دیوبندی دہشت گردوں کے مسلک کی نشاندھی کی ہے پاکستان اور بین الاقوامی میڈیا میں بہت سے لوگ اب کھل کر دیوبندی دہشت گردوں کی نشاندھی کر رہے ہیں
https://lubpak.com/archives/tag/media-discourse-on-deobandi-terrorism
اس کے باوجود کچھ نادان دوست بضد ہیں کہ سپاہ صحابہ اور طالبان کی دیوبندی شناخت کو چھپایا جائے یا ان کے جرائم وہابی سلفی کے سر منڈھ دیے جائیں، ملاحظہ کیجئے شیعہ کلنگ فیس بک پیج کس طرح معروف دیوبندی مولویوں مفتی نعیم اور عبد العزیز کو وہابی (اہلحدیث) کہ رہا ہے
https://www.facebook.com/photo.php?fbid=635644073138901
یاد رہے کہ دیوبندی فقہ امام ابو حنیفہ کی تقلید کرتے ہیں جبکہ وہابی، سلفی یا احلدیث غیر مقلد ہیں ہیں یعنی فقہ کے کسی خاص امام کی تقلید نہیں کرتے – یہی وجہ ہے کہ سپاہ صحابہ اور طالبان کے تمام تر حامی فیس بک پیجز کے نام علما دیوبند یا مسلک دیوبند کے نام سے منسوب ہیں، آپ کو سپاہ صحابہ یا لشکر جھنگوی کا کوئی فیس بک صفحہ علما اہل حدیث یا علما سلف کے نام سے منسوب نظر نہیں آئے گا – بلکہ سپاہ صحابہ اور طالبان وغیرہ کی ویب سائٹس پر شیعہ اور سنی بریلوی پر تنقید کے ساتھ ساتھ سلفی یا وہابی مسلک اور علما پر بھی تنقید نظر آتی ہے
ملاحظہ کریں کس طرح سپاہ صحابہ کے حامی کھل کر سعودی وہابی سلفی مفتی پر تنقید کرتے ہیں لیکن انہی ویب سائٹس پر فضل الرحمن، تقی عثمانی، سمیع الحق وغیرہ کی بے انتہا تعریف لکھی ہوتی ہے
https://lubpak.com/archives/298789
یقیناً سعودی عرب کے سلفی حکمران پاکستان میں دیوبندی دہشت گردوں کی مالی اور سیاسی امداد کرتے ہیں اور اس مدد کا انکار نہیں کیا جا سکتا لیکن یہ بھی واضح رہے کہ پاکستان میں اہلحدیث یا وہابی سلفی گروہ موجود ہیں جن میں سب سے بڑا جہادی گروہ جماعت الدعوه یا لشکر طیبہ ہے – اس گروہ کے لوگ لفظ سلفی یا وہابی کے صحیح اہل ہیں لیکن پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیوں بشمول شیعہ نسل کشی میں اس گروہ کا کوئی نمایاں کردار نہیں
امر واقعہ یہ ہے کہ جب دیوبندی طالبان نے افغانستان پر قبضہ کیا تو صوبہ کنر میں انہوں نے سلفی وہابیوں کی شریعت نافذ کرنے کی کوشش کو سختی سے کچلا اور سینکڑوں وہابیوں سلفیوں کو قتل کیا
ہم جماعت الدعوہ کے سلفی وہابی دہشت گردوں کے حامی نہیں لیکن سپاہ صحابہ کے دیوبندی دہشت گردوں کے کے ہاتھوں معصوم سنی بریلوی، شیعہ اور مسیحیوں کے قتل کا الزام سلفی وہابیوں پر لگانا نہ صرف زیادتی ہے بلکہ قاتل کو صاف بچانے کے مترادف ہے جب تک رپورٹ میں اصلی قتل کا نام اور شناخت موجود نہیں ہوگی تو مقتول کے ورثا کو انصاف کیسے ملے گا؟
یہی وجہ ہے کہ آج اکوڑہ خٹک میں مولوی سمیع الحق کے مدرسہ حقانیہ سے لے کر راولپنڈی کے تعلیم القران مدرسے تک اور اسلام آباد کی لال مسجد سے لے کر کراچی میں بنوری مدرسے اور مسجد صدیق اکبر تک، تمام دیوبندی مدارس اور مولوی جیسا کہ مفتی نعیم، تقی عثمانی، حنیف جالندھری، اورنگزیب فاروقی، احمد لدھیانوی، مولوی عبد العزیز، مولانا سمیع الحق، مولانا فضل الرحمن، عدنان کاکا خیل وغیرہ طالبان کے اعلانیہ حامی اور سپاہ صحابہ کے جرائم پر خاموش ہیں
یقینی طور پر دیوبندی مسلک کے کچھ نظریات خاص طور پر اولیا الله کے مزاروں، میلاد النبی اور عاشورہ محرم کے بارے میں ان کے اور سلفی وہابیوں کے پر تشدد خیالات میں زیادہ فرق نہیں لیکن اس مماثلت کی بنیاد پر دونوں کو ایک ہی مسلک یا گروہ قرار نہیں دیا جا سکتا – دیوبندیوں کا مماتی گروہ (جیسا کہ پنج پیری) عقائد میں سلفیوں سے زیادہ مماثلت رکھتا ہے لیکن اس کے باوجود یہ لوگ اصلاً حنفی دیوبندی ہیں، وہابی سلفی نہیں
آج کل کچھ بد دیانت تجزیہ کار اور اخبار نویس ثابت کرنا چاہ رہے ہیں کہ لشکر جھنگوی برا ہے جبکہ سپاہ صحابہ بہتر ہے، پاکستانی طالبان برے ہیں جبکہ افغان طالبان بہتر ہیں، القاعد ہ ایک بری تنظیم ہے لیکن طالبان بہتر ہیں، وہابی سلفی برے ہیں لیکن دیوبندی بہتر ہیں، دیوبندی مماتی برے ہیں لیکن دیوبندی حیاتی بہتر ہیں وغیرہ – اس تمام بحث کا ایک ہی مقصد ہے کہ کسی طرح سے عوام، میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی توجہ دیوبندی دہشت گردوں کی اصلی شناخت سے ہٹا دی جائے تاکہ وہ بے روک ٹوک دہشت گردی کی کاروائیاں جاری رکھ سکیں
ان حالات میں جو شخص یا گروہ سپاہ صحابہ اور طالبان کی دیوبندی شناخت کو چھپانے کی کوشش کرتا ہے اس کا شمار شیعہ اور سنی بریلویوں کے دوستوں میں نہیں کیا جا سکتا
Comments
Tags: Media Discourse on Deobandi Terrorism, Misrepresentation of Shia Genocide, Shia apologists of Takfiri Deobandis, Sipah-e-Sahaba Pakistan (SSP) & Lashkar-e-Jhangvi (LeJ) & Ahle Sunnat Wal Jamaat (ASWJ), Takfiri Deobandis & Wahhabi Salafis & Khawarij
Latest Comments
Why is SK Media not using Deobandi to correctly identify the intolerant ideology of ASWJ -TTP terrorists – by Abu Bakr Chishti https://lubp.net/archives/304529
To me they are all the same. Whoever supports of killing another muslim, I don’t consider them a muslim. There are some good deobandi ulemas as well who consider killing of an innocent person is haram. Unfortunately, most of the good deobandi ulemas live in India, what we have in Pakistan are blood thirsty and supporters of Ale Saud.
The Taliban have been claimed to kill innocence Pakistani and Millitary personnel ,they have been destroyed our economy our country image .Now these terrorist has been claimed that they want to implement Shariah just to make fool public.If they seroiusly want to make peace talk first of all they should disarm themselve stop all the terrorist activities and those who are involved in criminal and voilence activities should be punished according to law. The constitution of Pakistan is already Islamic so we just need to implement it rather than demanding reframed new constitution .
A research article on differences and similarities between Deobandis and Salafis/Wahhabis – See more at: https://lubp.net/archives/280211#sthash.aI24fmvD.dpuf
شیعہ حضرات میں فوج کے پالتو لوگ دیوبندی دہشتگردی کو وہابی یا سلفی مسلمانوں کے نام لگاتے ہیں – از مسلم یونٹی – See more at: https://lubp.net/archives/305763#sthash.4QkKPlko.dpuf
طالبان اور سپاہ صحابہ کے دیوبندی دہشت گردوں کے جرائم کاالزام سلفی وہابی پر لگانے کا کیا مقصد ہے – See more at: https://lubp.net/archives/304463#sthash.p01TrGwQ.dpuf
کوفے کے بارے ميں شناسائي ايک اہم مسئلہ ہے ۔ ہمارے خيال ميں کوفہ کا مطالعہ اور تاريخ کے مختلف ادوار ميں اہلِ کوفہ کي نفسیات کا جائزہ انتہائي دلچسپ بحث ہوگي۔جو لوگ اس کام کي لياقت رکھتے ہيں ‘ ماہرين ‘ معاشرہ شناس اورنفسيات داں ‘اُنہيں چاہئے کہ وہ بيٹھيں اورکوفہ کے بارے ميں گفتگو کريں ‘ سوچ بچار کريں ‘ بحث کريں اور ديکھيں کہ يہ کيسا عجيب مقام ہے جہاںايک موقع پرانتہائي حيرت انگيز عظيم انساني کمالات کا مظاہرہ ہوتا ہے اوردوسرے موقع پر اس قدر بے ضميري ‘کمينگي ‘ سستي ‘ کا ہلي اور ذلت کا ۔ايسا کيوں ہے ؟ — خامنہ ای