کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کے ساتھ بیٹھ کر شیعہ اور سنی علماء اور لبرلز کس کی خدمت کر رہے ہیں؟

shia

پاکستان کے شیعہ اور سنی علماء اور لبرلز کی خدمت میں ایک التماس

Maulana Ahmad Ludhianvi speaks himself SSP/ASWJ are same. from Progressive Activists on Vimeo.

پاکستان میڈیا میں  آج کل ایک منظم منصوبے کے تحت تکفیری دیوبندی گروہ سپاہ صحابہ جو اہلسنت والجماعت کے نام سے کام کر رہا ہے کو ایک قابل قبول سیاسی مذہبی جماعت کے طور پر پیش کیا جا رہے اس منصوبہ کی نشاندھی تعمیر پاکستان ویب سائٹ کے علاوہ معروف صحافی صبا امتیاز نے بھی کی ہے

https://lubpak.com/archives/285193

اس منصوبے کے تحت پہلے تکفیری دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ (نام نہاد اہلسنت والجماعت) کو ایک معقول اور نارمل سیاسی مذہبی جماعت کے طور پر پیش کیا جائے گا

اس کے بعد سپاہ صحابہ کے غیر معقول فرقہ وارانہ مطالبات جیسا کہ میلاد النبی اور عاشورہ امام حسین کے جلوسوں پر پابندی، شیعہ مسلمانوں کی تکفیر، احمدیوں پر مزید سختیاں اور سنی مزاروں کو مسمار کرنا وغیرہ پر عام گفتگو اور غور خوض کا سلسلہ شروع کیا جائے گا

اس کے بعد سیکیورٹی کے نام پر میلاد اور عاشورہ کے جلوسوں پر پابندیاں لگائی جائیں گی اور سیکیورٹی ہی کے نام پر سنی مزاروں اور شیعہ امامبارگاہوں کو بند کرنے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا جیسا کہ احمدی مساجد اور قبریں آجکل مسمار کی جا رہی ہیں

تکفیری دیوبندی گروہ سپاہ صحابہ کے اس مذموم منصوبے کی اعلانیہ اور خفیہ حمایت پاکستانی اسٹیبلشمنٹ، میڈیا اور سوشل میڈیا میں موجود کچھ نام نہاد لبرلز جن کے دل دراصل شیعہ اور سنی بریلوی سے نفرت سے معمور ہیں بھی کر رہے ہیں

shia 2

sk

 

aswj

ہماری پاکستان کے شیعہ اور سنی بریلوی علماء سے درخوست ہے کہ کسی ایسے ٹیلی ویژن مذاکرے میں شریک نہ ہوں جس میں سپاہ صحابہ کے تکفیری دیوبندی خارجی دہشت گرد کو سنی رہنما کے طور پر پیش کے جائے

صرف ان دیوبندی علماء کے ساتھ بیٹھا جائے جنہوں نے کھلم کھلا شیعہ مسلمانوں کی تکفیر نہیں کی اور جنہوں نے میلاد اور عاشورہ کے مزہبی جلوسوں پر پابندی کی حمایت نہیں کی جیسا کہ طاہر اشرفی، مفتی نعیم وغیرہ

اس کے مقابلے میں احمد لدھیانوی، ملک اسحاق اور اورنگزیب فاروقی جیسے تکفیری دیوبندی دہشت گردوں کو میڈیا پر بلانا اور پھر ان کے ساتھ ٹیلی ویژن مذاکرے میں شریک ہونے کا مطلب اس بات کا اقرار ہے کہ سپاہ صحابہ سنی مسلمانوں کی نمائندہ جماعت ہے جو کہ حقیقت کے خلاف ہے

https://lubpak.com/archives/71673

کیا دیوبندی دہشت گردوں کی شناخت چھپانا سنی شیعہ شہدا کے خون سے خیانت نہیں؟

https://lubpak.com/archives/292717

تکفیر اور تبرہ پر پابندی کی باتیں کرنے والے حضرات بتائیں کہ سپاہ صحابہ و طالبان کے تکفیری دیوبندی دہشت گرد احمدیوں، سنی بریلویوں اور مسیحیوں کو کیوں قتل کرتے ہیں – مذہبی جلوسوں پر پابندی کی باتیں کرنے والے اس حقیقت کو جھٹلا سکتے ہیں کہ تکفیری طالبان و سپاہ صحابہ دہشت گردوں نے سب سے زیادہ حملے نماز جمعہ پر کیے ہیں کیا مساجد اور نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی لگا دی جائے – سپاہ صحابہ کے تکفیری مولویوں اور ان کے حمایتیوں کے ساتھ یہ ساری بحث فضول اور وقت کا ضائع کرنا ہے یہ پاکستان کے دشمنوں کے ایجنٹ ہیں ان سے بحث کی بجائے ان کا معاشرتی ترک تعلق کیا جائے اور ان کے تمام دہشت گردوں کو سخت سزا دی جائے

1

2

3

4

5

سپاہ صحابہ کے تکفیری گروہ کے ساتھ شیعہ علما جب بیٹھتے ہیں تو اس کے کچھ نمایاں نقصانات ہوتے ہیں

اول، سپاہ صحابہ کو سنی نمائندہ جماعت کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے

دوم، پاکستان میں ہونے والی تکفیری دیوبندی دہشت گردی، جو سنی بریلوی، شیعہ، احمدی، مسیحی، ہندو وغیرہ کے خلاف ہے، کو سنی شیعہ مسئلے کے طور پر پیش کیا جاتا ہے

سوم، سنی بریلوی جو پاکستان میں سنی مسلمانوں کی عظیم اکثریت ہیں نظر انداز ہوتے ہیں

shaheedi

ہماری تمام شیعہ، سنی اور لبرل حضرات سے گزارش ہے کہ کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ جعلی اہلسنت والجماعت کے تکفیریوں کو اپنے ٹاک شوز میں مدعو نہ کریں اور نہ ہی ان کی خبروں اور بیانات کو میڈیا میں نمایاں جگہ دیں – ان لوگوں کے ساتھ کسی بھی محفل یا مذاکرے میں بیٹھنا ان ہزاروں سنی بریلوی، شیعہ، احمدی اور مسیحی پاکستانیوں کے پاک خون سے خیانت ہے جن کو سپاہ صحابہ اور طالبان کے دیوبندی دہشت گردوں نے شہید کیا

اگر آپ کو سنی مسلمانوں کے نمائندے بلوانے ہیں تو پھر سنی اتحاد تحریک، جمیعت علما پاکستان، جمیعت علما اسلام اور دیگر غیر فرقہ وارانہ سنی بریلوی، اعتدال پسند دیوبندی اور اہلحدیث علما کو بلوائیں – سپاہ صحابہ کے تکفیریوں کو بلا کر سنی مسلمانوں کی توہین نہ کریں

کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کے ساتھ بیٹھ کر شیعہ اور سنی علماء اور لبرلز کس کی خدمت کر رہے ہیں؟ اگر آپ لدھیانوی، ارونگزیب فاروقی اور اس قماش کے دوسرے دہشت گردوں کے ساتھ بیٹھنے سے انکار کر دیں گے تو چند ایک پروگراموں کے بعد ٹیلی ویژن اور میڈیا والے مجبور ہو جائیں گے کہ سنی مسلمانوں کے اکثریتی اور اعتدال پسند رہنماؤں کو اپنے پروگراموں میں بلائیں اس کے لئے صبر، بہادری اور معاملہ فہمی کی ضرورت ہے مثال کے طور پر دیکھیے یہ پروگرام جس میں نسبتاً اعتدال پسند مولانا طاہر اشرفی دیوبندی کے الزامات کا سنی بریلوی عالم حامد رضا اور شیعہ عالم دین راجہ ناصر عباس نے مدلل جواب دیا

Comments

comments

Latest Comments
  1. Ahad
    -
  2. Ahad
    -
  3. Sarah Khan
    -
  4. Sarah Khan
    -
  5. Sarah Khan
    -
  6. Sarah Khan
    -
  7. Salman Gardezi
    -
  8. Sarah Khan
    -