(Muhammad Faisal Younus) مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے – محمّد فیصل یونس
مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے
صرف بے گناہ اور معصوموں کا خون بہانا ہے
مجھے دشمنوں سے یاری کو بڑھانا ہے
اور اپنے ہی ملک کو نوچ نوچ کر کھانا ہے
یہ دہشت گرد تو ہیں میرے گود کے کھیلے ہوے بچے
ملکر مجھے ان کے ساتھ اس سرزمین کو جہنم بنانا ہے
مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے
صرف بے گناہ اور معصوموں کا خون بہانا ہے
ہوں میں عیاری ،مکاری اور بزدلی کی اعلیٰ مثال
زوراپنا صرف بےکسوں اور کمزوروں پر آزمانا ہے
حقیقت میں ہوں بھکاری مانگتا ہوں سارے جہاں سے
آخر گھر بھی تو اپنا چلانا ہے
مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے
صرف بے گناہ اور معصوموں کا خون بہانا ہے
اور جب جب پھٹیں میرے پالے ہوۓ اثاثے
سازش بیرونی ہےکہہ کر قوم کو بار بار چونا لگانا ہے
اٹھایا نہیں ہے میں نے حفاظت کا ٹھیکہ کام ہیں اور بھی مجھ کو
سیمنٹ ، کھاد اور پراپرٹی کا بزنس بھی توآخر چلانا ہے
مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے
صرف بے گناہ اور معصوموں کا خون بہانا ہے