لائف سٹائل لبرلز اور تکفیری دیوبندی دہشت گردوں کا معاشقہ – از عامر حسینی

sk2

ڈاکٹر نجیب کی افغانستان میں برسی تهی جسکے لئے کابل میں ایک بہت زبردست پروگرام کا انعقاد کیا گیا تها تو میں بهی کابل گیا تها اور وہاں بہت سے لوگوں سے ملا تو واپسی پر میں نے ایک تفصیلی کالم لکها جو ان دنوں روزنامہ آج کل لاہور میں شایع ہوا- ایک نوجوان کامریڈ زیاد جوکہ ان دنوں فراییڈے ٹائمز میں کام کررہا تها نے مجهے کہا کہ رضا رومی ان کے مدیر مجه سے ملنے کے خواہش مند ہیں – میں زیاد اور ایک اور نوجوان نوشاد کے ساته رضا رومی سے ملنے فرائڈے ٹائمز کے آفس گئے اور وہاں پر نہ صرف رضا رومی سے ملاقات ہوئی بلکہ جگنو محسن سے ملاقات بهی ہوگئی – فرائیڈے ٹائمز کے دفتر کی یہ پہلی اور آخری یاترا تهی

رضا رومی مجهے اس پہلی ملاقات میں یہ کہنے لگے کہ میں ان کے لئے ہفتہ وار ایک آرٹیکل لکهوں جس میں خاص طور پر میں ملائیت کے تضادات پر تاریخی تناظر میں لکهتا جاوں لیکن مجهے فرائیڈے ٹائمز کی بہت زیادہ لبرل اشرافیہ پن کی فضا پسند نہ آئی اور مجهے یہاں پر کام کرنے والے لوگ جانے کیوں ان کرداروں کی طرح لگے جو بالی وڈ فلم ہزاروں خواہشیں ایسی میں ماوسٹ ایڈونچر کرنے نکلے تهے اور پهر بعد میں وہ سب توبہ تائب ہوگئے

فرائیڈے ٹائمزکے مالک نجم سیٹهی بهی ایک زمانے میں بلوچوں کی آزادی کے لئے پہاڑوں پر گئے تهے اور بعد میں وہ وعدہ معاف گواہ بن گئے تهے اور آج وہ پنجابی آشرافیہ کی طرح بلوچ انتفاضہ کا نام حقارت سے لیتے اور اسے بلوچ سرداروں کی بغاوت کا نام دیتے ہیں

نجم سیٹهی صاحب نے نگران وزیر اعلی کے طور پر جو کردار ادا کیا اس سے اب ایک زمانہ واقف ہے
رضا رومی نے دو ہزار سات کے آخر میں پاک ٹی ہاوس کے نام سے ایک بلاگ شروع کیا اور اس بلاگ میں انہوں نے بجا طور پر ایسے ایشوز پر بات کرنا شروع کی جن کو مین سٹریم میڈیا میں بات یا تو ہوتی نہیں تهی یا اس پر دائیں بازو کا رجعت پسند اور انتہا پسند ڈسکورس غالب تها – رضا رومی نے پاک ٹی هاوس میں ضیا الحق کی باقیات اور اس کے نظریات کا رد کرنا شروع کیا اور اس بلاگ کو کافی لوگوں نے سراہنا شروع کیا

رضا رومی اور زیاد وغیرہ نے مجهے ایک سے کئی مرتبہ کہا کہ اس بلاگ پر کچه لکهوں – میں سنجیدگی سے اس بلاگ کے لئے لکهنے کی کوشش کرنے کا سوچ رہا تها کہ اسی دوران ایسی ڈویلپمنٹ فرائڈے ٹائمز میں دیکهنے کو ملی جو میرے لئے بہت زیادہ صدمے اور دکه کا سبب تهی – رضا رومی نے فرائیڈے ٹائمز میں لشکر جهنگوی کا سیاسی فیس دیوبندی تکفیری انتہاپسند دہشت گرد جماعت اہل سنت والجماعت کے سربراہ محمد احمد لدهیانوی کا ایک انٹرویو شایع کیا اور پهر اس جماعت کی پروجیکشن اس رسالے میں شروع کردی گئی

بات یہیں پر نہیں رکی بلکہ رسالے میں شیعہ نسل کشی کے بارے میں بہت مبهم سا بیانیہ اپنا لیا گیا اور رضا رومی اور ان کے رپوٹررز ایک طرح سے کالعدم تنظیم کی سافٹ امیجنگ میں ملوث ہوگئ – اسی دوران ایک احمدی لکهاری یاسر لطیف ہمدانی جوکہ پاک ٹی هاوس کے کو ایڈیٹر تهے انہوں نے دہشت گردی کا شکار مذهبی مظلوم گروہوں کے درمیانہ فاصلے بڑهانے کے لئے ان مزهبی گروہوں کے تکفیری اور شدت پسندوں کے فتوے شایع کرتے ہویے ان کو ایک دوسرے کا دشمن ثابت کرنے کی کوشش شروع کردی

پهر یہ ہوا کہ رضا رومی سپاہ صحابہ پاکستان کے ممبر دیوبندی مولوی طاہر اشرفی کو ہیرو بنانے لگ گئے
یہ طاہر اشرفی وہ ہیں جو پہلے شیعہ کے خلاف سرگرم رہے اور پهر ان کی کوششوں سے ملک اسحاق رہا ہوا اور اس نے بلواسطہ طور پر سپاہ صحابہ پاکستان کو اہل سنت والجماعت کے نام سے پنجاب میں منظم ہونے میں مدد دی
یہ آشرفی پاکستان علماء کونسل کے نام سے دیوبندی مولویوں کا ایک سخت گیر پلیٹ فارم بناکر سامنے آئے

اصل میں سپاہ صحابہ پاکستان پر جب پابندی لگی تو اس سے وابستہ بہت سے لوگوں نے سپاہ کی سوچ اور فکر مین سٹریم دهارے کا حصہ بنانے کے لئے مختلف لبادے اوڑهے ان میں ایک پاکستان علماء کونسل کا پلیٹ فارم بهی ہے
رضا رومی طاہر اشرفی کے سافٹ امیجنگ کے پروگرام کو آگے بڑهانے والے ایک کارندے کے طور پر سامنے آئے
میرے لئے یہ سب باتیں اس لئے بهی تشویش کا سبب تهیں کہ ایک طرف ان کے گرو نجم سیٹهی نواز و شہباز کے ساته نتهی ہورہے تهے فورته شیڈول کے انتہائی خطرناک دہشت گرد پنجاب سے رہا کرارہے تهے اور نواز لیگ کو پنجاب میں میدان صاف کرارہے تهے اور دوسری طرف ان کے چیلے آئی ایس آئی کی اشیرباد سے پروان چڑهنے والے جناح انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ بنے اور بعد میں مین سٹریم میڈیا میں دیوبندی مولویوں کی سافٹ امیجنگ میں شریک ہوگئے

ادهر ان کا ایک ساتهی یاسر لطیف ہمدانی انانیت پسند اور بہت زیادہ نفرت و بغض کا شکار ہوکر احمدی لوگوں کو شیعہ ،بریلوی مسلمانوں کے خلاف بڑهکانے کی کوشش کررہا تها – رضا رومی قلمی نام سے ویب سائٹ تعمیرپاکستان میں لکها کرتے تهے جب ان کے سپاہ یزید اور اس کے حامیوں کی ان کے رسالے میں چهپنے والے پروجیکشن ٹائپ مواد بارے پوچها گیا تو ان کا جواب تسلی بخش نہیں تها جبکہ یاسر نے تعمیر پاکستان کے بارے میں پروپیگنڈا مہم بهی شروع کردی

تعمیر پاکستان اردو سیکشن کے مدیر محمد بن ابی بکر کا کہنا ہے کہ ان کو یہ شک ہے کہ نجم سیٹهی کا آئی ایس آئی کت سامنے ڈهیر ہوجانے اور ان کے نواز شریف کے ساته لنکس نے اس پورے گروپ کو سپاہ صحابہ پاکستان کی باقیات کی پروجیکشن پرلگایا – وہ یہ بهی کہتے ہیں کہ دیوبندی مکتبہ فکر کے اندر ایک سیکشن وہ ہے جسے آئی ایس آئی پنجاب ،بلوچستان ،سنده کے اندر اپنی داخلی پراکسی کے لئے بہت مفید خیال کرتی ہے اور طاہر اشرفی ،احمد لدهیانوی ،اورنگ زیب فاروقی کا تعلق اسی قبیلے سے ہے اور نجم سیٹهی آئی ایس آئی کے اشارے پر ہی یہ سب کهیل کهیل رہے ہیں – رضا رومی پر حملہ کرنے والے لشکر جهنگوی کے اس سیکشن سے تعلق رکه سکتے ہیں جوکہ ریاست سے کسی بهی طرح سے سمجهوتہ کرنے کے خلاف ہیں اور وہ کهلی جنگ کررہے ہیں

نجم سیٹهی ،اعجاز حیدر ،یاسر لطیف ہمدانی اینڈ کمپنی سپاہ یزید کے نام نہاد اعتدال پسند ٹولے کی پروجیکشن کرکے کس کی لائن کو فالو کررہے تهے اس حوالے سے جتنے منہ اتنی باتیں لیکن اس حرکت سے اس ٹولے کو لائم لائٹ میں آنے کا موقعہ بهی ملا اور ہمارے ان روشن خیالوں نے ان کو اپنے ساته بٹها کر اور ان کے سامنے زانوئے تلمذطے کرکے ان کو عوام کے زهنوں کو پراگندہ کرنے کا موقعہ فراہم کیا – آج یہ ٹولہ بے نظیر بهٹو ،سلمان تاثیر ‘شہباز بهٹی شہید کا وارث بننے کی کوشش کررہا ہے اور افسوس کی بات یہ ہے کہ بلاول بهٹوکو بهی اس ٹولے نے گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے

یہ ٹولہ سلمان تاثیر شهید کا نام لیکر اپنے اوپر ہونے والی تنقید سے بچنے کی کوشش کررہا ہے جبکہ سلمان تاثیر pic

https://lubpak.com/archives/308903

کی شہادت کے بعد یہ لوگ کسی مظاہرے اور ان کے جنازے تک اور رسم قل تک میں شریک نہیں ہوئے تهے
میں ان کی بزدلی پر تنقید کا حق اس لئے رکهتا ہوں کہ پنجاب کی سڑکوں پر چوکوں پر اس حوالے ملائیت کو عملی جواب دینے والوں میں میرا بهی ان لوگوں کے ساته ایک کردار تها جو اس مہم کو منظم کرنے میں آگے تهے
میں نے رضا رومی کو لاہور پریس کلب کے سامنے سلمان تاثیر کے حق میں ہونے والے احتجاج میں شرکت کی دعوت دی وہ نہیں آئے فون بند کردیا اور جب میں نئیر آرٹ گیلری پہنچا تو وہاں ڈیفنس کے رہائشی اور لمز کے برگر بچوں کو ترقی پسندی پر زور و شور سے لیکچر دینے میں مصروف تهے

آج جب رضا رومی پر ہونے والے قاتلانہ حملے پر ہر طرف سے مزمت کی جارہی ہے تو میں بهی اس سے پیچهے نہیں رہا لیکن رضا رومی ، یاسر لطیف اور ان کے ساتهی لشکر جهنگوی کا نام تک لینے سے شرمارہے ہیں اور تو اور انگریزی میں لکهے کالموں میں بهی رضا رومی اور یاسر نے ان کا نام تک نہیں لیا

بهائی اگر اتنا ہی خوف ہے تو پهر کیوں سرخیل بنتے ہو ترقی پسندی اور روشن خیالی کے – رضا رومی کے ایک دوست نے مجهے کہا کہ تعمیر پاکستان ویب سائٹ کے سابق بابی قلمی نام سے کام کررہے ہیں اور محمد بن ابی بکر بهی قلمی نام ہے ان کو کہیں کہ اصل نام سے لکهیں تو میں کہتا ہوں رضا رومی یاسر لطیف بهی قلمی نام اپنا لیں بس پورا سچ لکهیں اور دہشت گردوں کے ایک یا دوسرے ٹولے کی امیج بلڈنگ کرنے کا کام نہ کریں

https://lubpak.com/archives/251181
https://lubpak.com/archives/280531

Comments

comments