اچھے دیوبندی اور برے دیوبندی: طالبان اور سپاہ صحابہ کی مخالفت کرنے والے مذہبی طبقے کا طرز عمل تکفیریوں سے کس طرح مختلف ہے؟

ہم طالبان اور سپاہ صحابہ کے تکفیری دیوبندیوں کو ان کے مسلک کی وجہ سے نہیں بلکہ ان کے جارحانہ اور عدم برداشت کے رویوں کی وجہ سے ناپسند کرتے ہیں – ایسے رویے جو بھی اپنائے گا خواہ وہ شیعہ ہو، سنی بریلوی ہو یا کوئی لبرل، ہم اس کی مذمت کریں گے – ایک مثال پیش خدمت ہے

مسلم یونٹی نامی ایک نسبتاً غیر معروف فیس بک پیج کی ایک پوسٹ پر جس میں انہوں نے اچھے دیوبندی اور برے دیوبندی میں فرق واضح کرنے کی کوشش کی کچھ گھنٹے پہلے ٨ فروری کو ہم نے ایک تبصرہ کیا جو انہوں نے کاٹ دیا یعنی حذف کر دیا – ان کی پوسٹ کا متن درج ذیل ہے

a4

اہل خیر دیوبندیوں کو خراج تحسین : اگرچہ پاکستان کا ہر شہر دیوبند کے نام پر لگائی جانے والی دہشتگردی کی آگ میں جل رہا ہے لیکن ہمیں دیوبند کے اہل خیر کو برا نہیں کہنا چاہئیے۔ اہل خیر دیوبندیوں میں سر فہرست تو اکابر دیوبند ہیں، جن کے علمی مقام سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ یہ عظیم لوگ مفتی شفیع عثمانی، مفتی اشرف علی تھانوی، علامہ انور شاہ کشمیری کے وارث ہیں اور ہم نے دیکھا کہ راولپنڈی سازش ہو یا کوئی اور فساد کی کوشش، مفتی رفیع عثمانی صاحب کا کردار ہمیشہ آگ بجھانے والا رہا ہے۔ دوسری طرف سیاست میں مولانا فضل الرحمن کی بصیرت اور معامله فہمی کا کون انکاری ہے؟ کسی بھی بحران کو حل کرنے کی بےپناہ قدرت و صلاحیت رکھنے والی جمیعت علماۓ اسلام بلا شبہ پاکستان کی مذہبی سیاست کا سب سے روشن مینار ہے۔ تیسری طرف تبلیغی جماعت ہے۔ اگرچہ تبلیغی جماعت کو کالعدم تنظیموں کے افراد بارود اور اسلحہ کی اسمگلنگ کا ایک کامیاب وسیلہ بناۓ بیٹھے ہیں لیکن تبلیغ کے اکابر نے کبھی کشتم کشتار کی حمایت نہیں کی۔ تکفیری دیوبندیوں کے بنیادی افکار کی ہمیشہ تبلیغ کی جانب سے حوصلہ شکنی ہوئی ہے۔ آپ مولانا طارق جمیل کا ایک بھی بیان نہیں دکھا سکتے جس میں انہوں نے بنی امیہ کی سیاست کو زندہ باد کہا ہو، یزید کی وکالت کی ہو یا شیعہ و بریلوی مخالفین کی تکفیر کی ہو یا انھیں مشرک کہا ہو۔ مولانا طارق جمیل اور دوسرے مبلغین نے ہمیشہ سیاست رسول الله(ص) اور سنّت رسول الله (ص) کو زندہ باد کہا ہے اور ملوکیت اور غنڈہ گردی کو مسترد کیا ہے!

تبصرہ جو مسلم یونٹی کے ایڈمن نے سنسر کر دیا اس کا اردو ترجمہ درج ذیل ہے

آپ نے مسلک دیوبند کے جن عظیم المرتبت اہل خیر کا ذکر کیا، کیا ان میں سے کسی ایک عالم نے صراحت سے سپاہ صحابہ اور طالبان کی دہشت گردی کے خلاف فتویٰ جاری کیا ہے؟ کیا ان میں سے کسی ایک دیوبندی عالم نے شیعہ مسلمانوں کی تکفیر کے خلاف فتویٰ جاری کیا ہے یا شیعوں کے مسلمان ہونے کے بارے میں کوئی فتویٰ جاری کیا؟ کیا یہ حقیقت نہیں کہ دار العلوم دیوبند کی جانب سے یزید پلید کو رحمت الله علیہ لکھنے کے جواز کا فتویٰ جاری کیا گیا ہے؟ کیا آپ نے سپاہ صحابہ کے بدنام زمانہ مولوی علی شیر حیدری دیوبندی کے مدرسے میں شیعوں کی بالواسطہ تکفیر کےبارے میں مولانا طارق جمیل کی تقریر ملاحظہ کی؟

*************

اس تبصرے کے کچھ دیر کے بعد دلائل کا جواب دینے کی بجائے مسلم یونٹی کے ایڈمن نے تبصرہ حذف کر دیا – کیا ایسا کرنے سے آزادی اظہار کے حق کی خلاف ورزی نہیں ہوئی؟ اگر دلیل کا جواب طاقت کا غلط استعمال ہے تو پھر فیس بک پیج کے ان ایڈمن صاحب میں اور تکفیری دیوبندیوں میں کیا فرق رہ جاتا ہے؟

a1

a2

a7

a9

 اگرچہ دور حاضر میں ہم عام دیوبندی افراد کو تشدد پسند یا تکفیری نہیں سمجھتے لیکن یہ حقیقت بھی واضح ہے کہ دیوبندی علماء کا طرز عمل شیعہ مسلمانوں کی تکفیر اور طالبان و سپاہ صحابہ کی صریح مذمت کے بارے میں منافقانہ، مبہم اور بعض مقامات پر نفرت انگیز ہے

ملاحظہ کیجیے انڈیا میں دار العلوم دیوبند کا فتویٰ یزید پلید کے حق میں

https://lubpak.com/archives/231807

ملاحظہ کیجئے تقی عثمانی دیوبندی کی یزید پلید سے عقیدت، امام حسین سے عداوت اور معاویہ کے ہاتھوں حضرت ہجر بن عدی کی شہادت کی تاویل

https://lubpak.com/archives/232829

ملاحظہ کیجئے تقی عثمانی کے سپاہ صحابہ کے تکفیری دیوبندیوں سے مراسم کے ثبوت

https://lubpak.com/archives/232829

ملاحظہ کیجئے دیوبند کے سب سے مقتدر مدرسے دار العلوم دیوبند کی جانب سے سنی بریلوی اور شیعہ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز فتاویٰ

 https://lubpak.com/archives/235373

ملاحظہ کیجئے سپاہ صحابہ کے تکفیری دیوبندی مولوی علی شیر حیدری سے ملاقات کے بعد تبلیغی جماعت کے مولانا طارق جمیل دیوبندی کا منکرین صحابہ یعنی شیعہ کی تکفیر کے بارے میں بیان

http://www.youtube.com/watch?v=QfR2XdcUfAw

یاد رہے کہ ہمارا سوال واضح اور صریح طور پر سپاہ صحابہ و طالبان کے خلاف دیوبندی مفتیوں کے فتوے کے بارے میں تھا، بے ربط اور غیر واضح بیانات نہیں ، صریح فتویٰ- اسی طرح ہمارا سوال دور حاضر کے جن دیوبندی مولویوں کو کچھ لوگ علما خیر قرار دے رہے ہیں ان کی جانب سے شیعوں کے مسلمان ہونے کے بارے میں صریح فتویٰ کے بارے میں تھا یا ان کی تکفیر حرام ہونے کے بارے میں دار العلوم دیوبند کے فتویٰ کی مذمت کے بارے میں تھا

چونکہ کسی بھی صاحب کے پاس مندرجہ با لا باتوں کا مدلل جواب نہیں اس لئے ہم اچھے دیوبندی اور برے دیوبندی کی تمیز کو پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کے اچھے طالبان اور برے طالبان کی تمیز جیسے صریح جھوٹ سے مختلف نہیں سجمھتے – چونکہ مسلم یونٹی فیس بک پیج نے اپنا احساس عدم تحفظ اور بد دیانتی واضح کر دی ہے یقینی طور پر وہ اپنی رائے کے مخالف تبصرے حذف کرتے رہتے ہیں یا ان میں تحریف کرتے رہتے ہیں اس لئے ان اور ان جیسے دوسرے بد دیانت حضرات پر مزید اعتبار نہیں کیا جا سکتا

Comments

comments