میں پاکستان چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوا – جاوید احمد غامدی کی وضاحت اور ہمارے کچھ سوال- ازعبدل نیشاپوری

Javed_Ahamad_Ghamidi

جاوید احمد غامدی صاحب نے عمر بھر سنی صوفی اور شیعہ مسلمانوں کے عقائد اورشعائرکو غیراسلامی، مشرکانہ اور کفریہ قرار دیا، یا رسول الله اور یا علی کہنے والوں کو مشرک کہا، کربلا میں امام حسین اور اہلبیت کے دیگر افراد کی شہادت کو فقط ایک حادثہ قرار دیا، عمر بھرسلفی، وہابی، دیوبندی اور ناصبی نظریات کی ترویج کی اور سنی صوفی اور شیعہ کی تکفیر اور قتل و غارت کرنے والوں کے دلائل مضبوط کیے، لیکن بالاخر اسی تکفیری دیوبندی گروہ نے ان کے اپنے دوستوں پر حملے شروع کر دیے، ڈاکٹر محمد فاروق اور ڈاکٹر حبیب الرحمن کو قتل کر دیا گیا، ان کے رسالے کے مدیر منظور الحسن پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، لیکن آج بھی وہ ان قاتلوں کی تنظیمی شناخت یعنی کالعدم سپاہ صحابہ، جو کہ لشکر جھنگوی اور تحریک طالبان پاکستان کا ہی اصلی روپ ہے، اور ان کی نظریاتی شناخت یعنی تکفیری دیوبندی کو چھپا رہے ہیں

اس ویڈیو میں غامدی صاحب فرما رہے ہیں کہ بعض دھمکیوں اورممکنہ قاتلانہ حملوں کی وجہ سے وہ پاکستان چھوڑنے پر مجبور ہوۓ – اسی ویڈیو میں انہوں نے رینجرز کے کمانڈر کے شیعہ مسلک کا تو تذکرہ کیا لیکن اپنے ہی رفقا کو قتل کرنے والے اورپورے پاکستان میں سنی، شیعہ، مسیحی، احمدی و دیگر کو قتل کرنے والوں کی دیوبندی شناخت اور ان کے سرپرست دیوبندی مولویوں کا تذکرہ گول کر گئے – اگر آپ ملائشیا اور امریکہ میں بیٹھ کر بھی سچ نہیں بول سکتے تو کب بولیں گے؟

آخر میں آپ سے گذارش ہے کہ سنی صوفی اور شیعہ مسلمانوں کے خلاف آپ کی نفرت انگیز تقریروں نے جس نسل کشی کا بازار گرم کیا ہے، ان پرالله اور پاکستانی عوام سے معافی مانگیں اور سنی بریلوی و شیعہ مسلمانوں کو قتل کرنے والے سپاہ صحابہ کے دیوبندی خوارج کی واضح مذمت کریں، ورنہ ہم یہی سمجھیں گے کہ آپ میں اور موقع پرست طاہر اشرفی دیوبندی میں کوئی فرق نہیں کیونکہ اجکل بعض ایسے اشرفی برانڈ لبرل آپ کو پروموٹ کر رہے ہیں جو اس سے پہلے طاہر اشرفی اور لدھیانوی کو سفیر امن قرار دے چکے ہیں

Comments

comments

Latest Comments
  1. Mustafa
    -
  2. Sarah Khan
    -
  3. Khalid Jahan
    -