تکفیری پس منظر کی حامل ذہنیت – از عمار کاظمی
ججمنٹ پاس کرنے سے ہمیشہ خوفزدہ رہتا ہوں۔ لیکن اگر کوءی بات بار بار مشاہدے اور تحربے کا حصہ بنے تو اسے دوستوں سے بانٹنا اور ان کے مشاہدے کی کسوٹی پر پرکھنا ضروری سمجھتا ہوں۔ ایک عرصہ سے یہ مشاہدہ میرے ذہن میں ہے۔ اور اس کے بار بار تجربے سے ذہن میں کچھ ایسا آ رہا ہے کہ “تکفیری پس منظر کی حامل ذہنیت جتنی مرضی پڑھ لکھ جاءے، لبرل سیکولر ہو جاءے اور بھلے ملحد ہی کیوں نہ ہو جاءے اس سے سعودی عرب کی وکالت نہیں جاتی”۔
سوشل میڈیا پر ہر دوسرے دن کوءی نہ کوءی پیر پرستی یا دربار کی وڈیو اپلوڈ کر کے بریلوی عقاءد کو جہالت بیان کیا جاتا ہے۔ شیعہ عقاءد کا مذاق بنایا جاتا ہے۔ مگر کم از کم میں نے آج تک کبھی کسی روشن خیال شیعہ یا بریلوی کو جواب میں یہ کہتے نہیں سنا کہ اگر تم ان کا مزاق بنا رہے ہو تو تم ان کے ساتھ عربوں کی بات کیوں نہیں کرتے۔ میں خود متعدد بار شیعہ، ایران اور بریلویوں پر تنقید کر چکا ہوں مگر کبھی کسی نے یہ نہیں کہا کہ جناب اگر ایرانی پارلیمنٹ نے لے پالک بچی کے ساتھ نکاح جاءز قرار دے کر انسانی سماج کی آخلاقیات اور بھروسے کو نقصان پہنچایا ہے تو سعودی مفتیوں نے لڑکیوں کے گاڑی چلانے کو حرام قرار دے دیا ہے۔ اگر بریلوی کا زندہ پیروں کی قدموں میں بیٹھ جانا جہالت ہے تو یہ جو سعودی مفتی عورتوں کے گاڑی چلانے پر پابندی لگا رہا ہے یہ کہاں کا ساءنسدان ہے؟
مگر آپ تنقید کر کے دیکھ لیں اگر آپ بریلوی شیعہ پس منظر کے حامل ہیں [ چاہے آپ اندر سے کچھ بھی نہ ہوں ] آپ پر فورا جوابی حملہ ہوگا۔ آپ کے لوگ بھی تو جاہل ہیں، آپ نے عربوں کا نام لکھ دیا ایران کا نام کیوں نہیں لکھا۔ او بھاءی اگر ایران کے کسی مفتی نے ٹوٹر پر پابندی کا فتوی ابھی تک نہیں لگایا تو اس میں مجھ بے دینے کا کیا قصور؟ اور جب وہ کسی ایسی جہالت کا مظاہرہ کریں گے تو ہم تو ان پر جو تنقید کریں گے سو کریں گے لیکن کیا آپ انھیں چھوڑو دو گے؟ گزشتہ دنوں ایک ملحد صاحب فرما رہے تھے کہ “قربانی کے معاملے میں عربوں کا طریقہ پھر بھی درست ہے کہ اس سے آس پاس کے لوگ یعنی محلے دار تنگ نہیں ہوتے”۔
او بھاءی تمھیں بندہ یہ بھی نہیں کہ سکتا کہ خدا کا نام لے۔۔۔ چل ڈارون کا نام لے۔۔۔ جب تو مذہب ترک ہی کر چکا تو یہ عربوں کی تعریف کے بہانے کیوں ڈھونڈتا ہے؟ “پس منظر” جی “پس منظر” وہی مشاہدات اور تجربات جو مجھے بار بار دیکھنے پڑھنے اور سننے کو ملتے ہیں۔ زرا سی کسی نے سعودی عرب کے خلاف بات کر دی تو بڑے بڑے افلاطون ملحد تاویلیں دلیلں لے کر پہنچ جاتے ہیں۔ ایک تکفیری لبرل کے نزدیک سعودی مفتی کا ٹوٹر کے خلاف فتوی عرب بہار کے پس منظر میں تھا۔ کیا سعود خاندان ٹوٹر پر بغاوت کر کے بادشاہ بنا تھا؟ کیا دنیا کی ساری بغاوتیں سارے انقلاب سوشل میڈیا کے ذریعے وقوع پزیر ہوءے تھے؟ سیدھی طرح مان کیوں نہیں لیتے کہ یہ بھی جہالت ہے۔
اسی بارے میں جناب عامر حسینی کا کہنا ہے کہ –
میرے خیال میں کیونکہ اسلام آباد میں اقامتی دهرنے کی طوالت کی ضرورت اس لیے بهی ختم ہوگئی تهی کہ اس دهرنے سے آگے جانے کی لائن آف ایکشن نظر نہیں آرہی تهی ، دوسرا محرم کی وجہ مجلس وحدت المسلمین نے دهرنے کو ختم کرنے کی جو اپیل کی وہ بهی خاصی معنی خیز تهی کیونکہ عشرہ محرم کے دوران لوگ ویسے بهی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیتے اور باقی دهرنے کے دیگر بہت سے فوائد پی اے ٹی کو حاصل ہونے کی جو بات ہے تو اس میں شک کوئی نہیں ہے
جہاں تک خود سنی اتحاد کونسل کے نکتہ نطر سے اس کو دیکها جائے تو دهرنے سے دیوبندی تکفیری ازم کے خلاف اور پهیلتی ہوئی دیوبندیت کو خاصی روک لگی ہے ، سنی اتحاد کونسل کو تکفیریت اور دیوبندیت کے خلاف پنجاب کے اندر پیدا ہونے والے اس ٹیمپو کو برقرار رکهنا چاپئیے
SIR AGAR OORAT K GARRY CHGALANY PAR PABANDI LAGANA JAHALAT HY AUR AURAT K SATH ZULM HY ACCORDING TO U. THO ZARA YE B EXPLAIN KARRY K AIK AYRAT K SATH SIRF AIK RATH K LEYE APNI HAWAS K AAG BO BUJANY K LEYE ZENNA KO JO NAYA NAME SO CALLED TEMPORARY NIKAH(MUTTA) KIA YE AURAT K SATH ZIADATI NI HY?
AGAR AIK AURAT EK MAA MEI 2 3 MARDO K SATH MUTTA KR LEY THO AAP MUJY BTA DEJEYE K 8 9 MAA BAAD PAIDA HONY WALA BACHA KES K HOGA? AUR MYASHERA OS KO NAJAIZ YA HALAL SAMJYGE?
daramy baz hay qadri. Main to samajta hon jb qadri ki kizb beyani ki waja apny hi ghayyoor ahle sunnat me maqbooliat kam hoi is ne pentra badla just islam ka sheikh ki seat chori aor siyasat ka imam banny k khawab dekhny laga. Ap apni taraf se jitna bra imam kaho wo hay to ghaddar makkar khariji abi shukr kro k abi bach gea . Ap ko saudi arab se kia dushmani hay kia wo islam ka markaz nai hay!. Tum iran ko apna markaz e millat bna lo