ڈاکٹر قادری اور عمران خان کے دھرنوں سے گھبرا کر صحافی طلعت حسین محفل سماع اور قوالی کے خلاف خودکش حملوں کی دھمکیاں دینے لگے – خرم زکی

Capturetalat

Talat Hussain’s tweets: Qawaali in the red zone. Qadri is really pushing boundaries of sectarian conflict. He becoming disastrous news. This is not a joke. These divisions are serious. These are open invitations to a suicide hit. Salman’s pseudo-sufism, mixed dances, Qawaali, Qadri’s pirdom. Red rag to the opposing camp.

وطن عزیز میں تکفیریت اور خارجیت کا جادو کچھ اس طرح سر چڑھ کر بول رہا ہے کہ اب اپنی فرقہ وارانہ نفرت یا پھر نواز سعودی ریالوں کی وجہ سے بعض لوگ دیدہ دلیری سےسنی صوفی روایات پر تنقید کرنے لگے ہیں اور نہایت بد دیانتی سے پر امن سنی صوفی اور بریلوی مسلک، جس کے کم از کم دس ہزار افراد چند سالوں میں دیوبندی مسلک سے بھٹکے ہوۓ تکفیری خارجی گروپ سپاہ صحابہ (نام نہاد اہلسنت والجماعت) نے شہید کر دیے ہیں، کا موازنہ قاتلوں اور تکفیریوں سے کرنے لگے ہیں

نواز شریف حکومت کے خلاف عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کے انتہائی پر امن اور منظم دھرنوں سے گھبرا کر بعض نواز یافتہ صحافی اب قوالی اور محفل سماع پر بھی تنقید کرنے لگے ہیں – صحافی طلعت حسین تکفیری خارجی دہشتگردوں کی طرح محفل سماع اور قوالی کے خلاف خودکش حملوں کی دھمکیاں دینے لگے. ٹویٹر پر فرماتے ہیں یہ خود کشی کو دعوت دینے کے مترادف ہے

کوئی طلعت حسین اور ان کے ہمنواؤں نواز شریف اور لدھیانوی سے یہ پوچھے کہ آپ کون ہوتے ہیں لوگوں کے مذھب، صوفیانہ ثقافت اور لوگوں کی مذھبی آزادی میں مداخلت کرنے والے. محفل سماع اور قوالی بر صغیر کی اسلامی مذھبی روایات و ثقافت کا نا گزیر حصہ ہے اور یہ کسی ایک فرقہ سے خاص نہیں بلکہ دیوبندی اور بریلوی دونوں مکاتب فکر کے یہاں رائج ہے. پاکستان تکفیری خوارج کے باپ کی جاگیر نہیں کہ یہاں ان کی فکر زبردست باقی عوام پر تھونپ دی جاۓ اور پھر طلعت حسین یہ بتانا بھول گئے کہ ریڈ زون میں خودکش حملہ کون کرے گا ؟ کیا ریڈ زون کی سیکورٹی اتنی ہلکی ہے یا پھر حکومت ہی کوئی فیصلہ کر چکی جیسا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ لال مسجد اور سپاہ صحابہ کے تکفیری خوارج دہشتگردی پر آمادہ نظر آتے ہیں. کبھی یہ دہشتگرد کہتے ہیں کہ جلوس نہ نکالو حملہ ہو جاۓ گا، کبھی کہتے ہیں میلاد نہ کرو حملہ ہو جاۓ گا اور اب کہتے ہیں کہ قوالی اور محفل سماع نہ کرو خودکش حملہ ہو جاۓ گا. نواز شریف اور اس کے سارے تکفیری ہمدرد واضح انداز میں بتا دیں کہ کیا اسی دن کے لیۓ انجمن سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی اور تحریک طالبان جیسے دہشتگردوں اور جہنمی کتوں کی پرورش کی گئی تھی؟ کیا دیوبندی علما اور اکابرین اپنے مسلک سے تعلق رکھنے والے تکفیری خوارج کو لگام ڈالنے پر غور کریں گے؟

10410940_10152195270216991_1083735376415681529_n

45 44 43 42 41 40 39 38 37 36 35 34 33 32 31 23 22 21 20 19 17 16 15 14 13 11-b 12 11 10 8mir76521

Comments

comments

Latest Comments
  1. Sarah Khan
    -
  2. Sarah Khan
    -
  3. deer fence
    -
  4. Sarah Khan
    -
  5. Sarah Khan
    -
  6. Sarah Khan
    -