سعودی حکومت کی جانب سے اخوان المسلمون پر پابندی اور جماعت اسلامی پاکستان کی خاموشی

ji

سعودی عرب کی حکومت نے اسلامی عرب دنیا کے سب سے بڑے ملک مصر کی سب سے بڑی اسلامی جماعت اخوان المسلمین کو باضابطہ طور پر دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اخوان المسلمین کے سنّی نظریات سعودی وہابی سلفی عقائد اور وراثتی بادشاہت کے اصول سے متصادم ہیں۔ گذشتہ ماہ سعودی عرب کے شاہ عبداللہ نے اپنے فرمان میں کہا تھا کہ ’دہشت گرد گروہوں‘ سے روابط پر کسی بھی شہری کو 20 برس قید تک کی سزا دی جا سکتی ہے۔ اس نئے قانون کے تحت ایسی تنظیموں کی حمایت کرنے پر سخت پابندیاں بھی لگ سکتی ہیں۔

http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2014/03/140308_ksa_muslim_brotherhood_terrorist_sa.shtml

تعجب ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان نے ایک بھی ریلی نہیں نکالی جبکہ مکہ و مدینہ پر قابض سعودی سلفی وہابی ملوکیت کی طرف سے اخوان المسلمین پر پابندی لگائی گئی ہے، کسی پاکستان جیسے عام ملک کی طرف سے نہیں

گزشتہ سال جب جنرل مرسی نے اخوان سے تعلق رکھنے والے محمد مرسی کا تختہ الٹا تھا اس وقت جماعت اسلامی نے پاکستان میں زور و شور سے مہم سے چلائی تھی

مسلم یونٹی ویب سائٹ کے مطابق

ہمیں اچھی طرح یاد ہے کہ جس وقت شام میں تکفیری وہابی اور دیوبندی خوارج نے رسول اکرم صلی الله علیہ وآله وسلم کی محترم نواسی سیدہ زینب (س) کے روضۂ مبارک پر حملہ کیا تھا تو جماعت اسلامی اسی طرح چپ تھی_ خیر وہ خوارج ناکام ہوۓ اور کچھ عرصے بعد انہوں نے حضرت خالد بن ولید(رض) کے روضۂ مبارک کو مورچہ بنا لیا_ اب کیا تھا، جماعت اسلامی کے پیجز کو یکدم یاد آ گیا کہ مینار قوم کی تہذیب کی علامت ہوتے ہیں_ ہر دوسرے دن جھوٹی خبریں شایع کی گئیں کہ مزار گر چکا ہے، شامی فوج میزائیل استعمال کر رہی ہے، ہاۓ ہماری غیرت، یہ، وہ_ دہشتگردوں کا ارادہ حضرت خالد(رض) کے مزار کو مسمار کرنے کے بجاۓ ڈھال بنانا تھا اور شامی کمانڈوز نے کئی جانیں قربان کر کے مزار کو پاک کیا_ جب میڈیا پر مزار کی ویڈیو نشر ہوئی اور دکھایا گیا کہ کس طرح اسکو مورچہ بنا کر توہین کی گئی تھی، تو سب جماعتیوں کو سانپ سونگھ گیا، نہ دہشتگردوں کی مذمت نہ شامی فوج کو کامیاب آپریشن کر کے تاریخی و ثقافتی ورثے کی حفاظت پر خراج تحسین، بس چپ سی لگ گئی

جماعت اسلامی نے اسی طرز کی خاموشی بحرین میں پر امن عوام کے جمہوریت کے حق میں مظاہروں پر بحرین اور سعودی حکومت کے تشدد پر اختیار کیے رکھی

معروف پاکستانی دانشور اور تجزیہ کار خرم ذکی لکھتے ہیں

مصر کی فوجی حکومت کی مخالفت میں تو جماعت اسلامی کی طرف سے ریلی نکالی گئی مظاہرہ کیۓ گۓ. کیا اخوان المسلمین کو کالعدم دہشتگرد قرار دینے پر سعودی عرب کے خلاف بھی سعودی سفارت خانہ کے باہر کسی احتجاج کا پروگرام ہے ؟ یا منور حسن صاحب کے حالیہ دورہ سعودی عرب میں معاملات “طے” کر لیۓ گۓ ہیں؟

Comments

comments

Latest Comments
  1. Sarah Khan
    -
  2. Sarah Khan
    -
  3. zakaulah
    -
    • Charagh e Muttalabi
      -
  4. ahmed
    -
  5. ahmed
    -
WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.