پاکستانی قوم کو حکیم الله محسود سے چھٹکارا دلوانے پر میاں نواز شریف کو خراج تحسین – از انصارمقبول قادری

ns

میاں محمد نواز شریف کا دورہ امریکا اور اس کے بعد پیش آنے والے پے در پے واقعات یقیناً کسی حسین اتفاق کا نتیجہ نہیں – میاں نواز شریف اور امریکا کے صدر اوبامہ کی ملاقات کے بعد پاکستانی طالبان رہنما حکیم اللہ محسود دیوبندی کے قریبی ساتھی لطیف اللہ محسود کی افغانستان میں امریکی فوج کے ہاتھوں گرفتاری اور پھر امریکی ڈرون حملے میں حکیم اللہ محسود کا مارے جانا یقیناً کوئی اتفاق نہیں –

نواز شریف صاحب نے اوبامہ سے ملاقات میں چاہے ظاہری طور پہ ڈرون حملوں کی مخالفت کی ہو لیکن بطور وزیر ا عظم پاکستان وہ ہزاروں پاکستانی بریلوی مسلمانوں اور بریلوی علما کی شہادت کو کیسے فراموش کر سکتے تھے – میاں محمد نواز شریف صاحب جو بریلوی مکتبہ فکر سے تعلق رکھتے ہیں یہ بات کیسے فراموش کر سکتے ہیں کہ دیوبندی تکفیری طالبان جنہوں نے لاہور شہر جس کو داتا کی نگری بھی کہا جاتا ہے وہاں داتا دربار کو نشانہ بنایا اور بے گناہ بریلوی مسلمانوں کا خون بہایا –

حالات تو یہی بتا رہے ہیں کہ میاں محمد نواز شریف دیوبندی دہشت گردوں کی طرف سے جاری دہشت گردی کو نظر انداز کرنے پہ تیار نہیں ہیں اور اب انہوں نے اس سلسلے میں باقاعدہ طور پر امریکا سے مدد کی درخواست کی ہے جس میں دیوبندی تکفیری طالبان رہنماؤں کے نام اور فہرست امریکا کے حوالے کی گیی تا کہ ان کو ڈرون حملوں میں نشانہ بنایا جا سکے اور بے گناہ سنی بریلوی علما, بریلویوں اور پاکستانیوں کے خون کا بدلہ لیا جا سکے – کراچی کے نشتر پارک میں بہنے والا بے گناہ بریلوی لہو بھی پکار پکار کے کہہ رہا ہے کہ اب میں محمد نواز شریف اپنے سنی بریلوی بھائیوں کے خون کا بدلہ لینے کے لئے سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی جو کہ تکفیری مکتبہ فکر سے تعلق رکھتے ہیں ان کے خلاف بھی سخت سے سخت کاروائی کا آغاز کریں

بطور سنی بریلوی مسلمان میرا یقین ہے کہ میاں محمد نواز شریف پاکستان کے ہزاروں بریلوی اور شیعہ مسلمانوں اور اقلیتوں کے قاتلوں سے بھر پور انتقام لے کر ہمارے شہیدوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دینگے – میاں محمد نواز شریف کی سیاست میں وقوع پذیر ہونے والی حالیہ تبدیلی ہمیں انیس سے اٹھانوے کی یاد دلاتی ہے جب میاں محمد نواز شریف نے دیوبندی دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کیا تھا اور تکفیری دیوبندی تنظیم لشکر جھنگوی کے خلاف کاروائی کی تھی

میں محمد نواز شریف صاحب سے سنی بریلوی عوام کی نمائندگی کرتے ہوے ایک درخواست کرنا چاہوں گا کہ میاں صاحب آپ کا دیوبندی وزیر قانون پنجاب میں دیوبندی تکفیری دہشت گردوں کی مکمل پشت پناہی کر رہا ہے اور ان کو بریلوی اور شیعہ مسلمانوں کے خلاف دہشت گردی کی مکمل آزادی اور حمایت دے رہا ہے

میاں نواز شریف نے گو کہ عوامی طور پہ ڈرون حملوں کی مخالفت کی ہے لیکن ہم سمجھ سکتے ہیں یہ ان کی حکومتی مجبوریاں ہیں اور میں اپنے بریلوی بھائیوں کو بتانا چاہتا ہوں کے خدا کے واسطے میاں نواز شریف کی ” بغلی سیاست ” کو سمجھنے کی کوشش کریں جس میں وہ خود کھل کے سامنے آنے کے بجاے ڈرون اور امریکا کے توسط سے دیوبندی تکفیری دہشت گردوں سے پاکستانی عوام کی جان چھڑوانا چاہ رہے ہیں

آخر میں میں پاکستانی میں بسنے والے کروڑوں امن پسند سنی بریلوی مسلمانوں کی جانب سے میاں محمد نواز شریف کو حکیم اللہ محسود کی موت اور لطیف اللہ محسود دیوبندی کی گرفتاری پہ مبارک بعد پیش کرتا ہوں اور اپیل کرتا ہوں کہ وہ باقی دیوبندی طالبان اور سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی دیوبندی کے دہشت گردوں کے خلاف بھی سخت سے سخت کاروائی کریں

Comments

comments

Latest Comments
  1. Hasan
    -
  2. Akmal Zaidi
    -
  3. Sarah Khan
    -
  4. Usama Asmai
    -