Towards a government of pious Muslims in Pakistan – by Khalid Wasti

تمام مسائل کا حل —– صالح قیادت کا قیام
=========================

پاکستان آزاد ہو جانے کے بعد بھی غلام ہے امریکہ کا ، ورلڈ بینک ،آئی۔ایم ایف اور عالمی استعمار کا
ہماری پالیسیاں واشنگٹن میں بنتی ہیں ، پینٹاگون سے ہدایات ملتی ہیں اور سی آئی اے کے ذریعے ان پر عمل درآمد ہوتا ہے

نظریہءپاکستان کی دشمن ، یہودیوں اور ہندوستانیوں کی ایجینٹ اور لادینی طاقتیں اس ملک خداداد میں موجود ہیں – آزادیءضمیر ، آزادیءاظہار اور بنیادی انسانی حقوق کی آڑ میں لا الہ اللہ محمدرسول اللہ کے نعرے پر حاصل کیے گئے ملک کو سیکولر اور لادینی ریاست بنانے کی سازشیں ہو رہی ہیں

– باسٹھ سال کے بعد بھی ہمارے مسائل حل ہونے کی بجائے الجھتے ہی چلے جاتے ہیں
دہشت گردی ، انتہا پسندی، غربت ، جہالت ، بے روزگاری ، فرقہ واریت ، افراتفری ، مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ ۔۔۔۔۔۔

کیا آپ نے کبھی سوچا کہ ان تمام برائییوں ، خرابیوں اور مسائل کی جڑ کیا ہے ؟ کسی پہلو سے سوچ لیں آخر کار آپ اس نتیجے پر پہنچیں گے کہ اس کی وجہ صرف اور صرف اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات سے دوری ہے

یہ امر بالکل واضح ہے کہ اسلامی اور شرعی نظام تو صرف متقی اور صالح افراد ہی نافذ کرسکتے ہیں

صالح ، ایماندار، متقی اور پاکباز لوگوں کے ہاتھوں میں ملک کی باگ ڈور دینے کے لیئے ضروری ہے کہ سب سے پہلے صالح افراد کا انتخاب کر کے ان کی خدمت میں گزارش کی جائے کہ وہ ایک اسلامی ، شرعی اور سیاسی جماعت کا قیام عمل میں لائیں اور اس کار خیر کا آغاز کریں

اس کمیٹی کے چیئر مین کے طور پر صالح ظافر سے زیادہ مناسب اور موزوں کوئی اور نام نہیں ہو سکتا – یاد رہے کہ چیئرمین کا منصب محض عبوری طور ہوگا ، اسلامی حکومت کا قیام ہوتے ہی وہ ملا عمر کی طرح امیرالمومنین کا عہدہ سنبھال لیں گے – کیونکہ جب تک مسلمان ایک ہاتھ پر اکٹھے نہیں ہوجاتے ، امت واحدہ نہیں کہلا سکتے اور وہ صرف خلیفتہ المسلمین یا امیرالمؤمنین کا ہاتھ ہی ہو سکتا ہےجس پر تمام کی تمام امت مسلمہ اکٹھی ہو جائے

اس نیک کام کے آغاز کے لیئے مندرجہ ذیل نابغہءروزگار افراد جناب صالح ظافر کو اپنا تعاون پیش کر سکتے ہیں

قاضی حسین احمد، منور حسن، فرید پراچہ، حافظ سعید، ڈاکٹر اسرار احمد، زید حامد
لال ٹوپی والے ) ، مولنا عبدالعزیز ( لال مسجد والے) ،عمران خان، حمید گل اور دیگر ہم خیال صالح افراد

قانونی امور میں مشاورت کے لیئے قاضی انور (نادر روز گارشخصیت

فوجی امور میں مشاورت کے لیئے جنرل اسلم بیگ (آئی جے آئی بنوانے اور چودہ کروڑ بانٹنے والی “مشہور زمانہ“ شخصیت

سول امور میں مشاورت کے لیئے روئیداد خان – (محیرالعقول شخصیت

آپ اس بات سے اتفاق کریں گے کہ پروگرام کتنا ہی بابرکت اور مفید عام کیوں نہ ہو آج کے دور میں جب تک آپ میڈیا تک موئثر رسائی نہیں رکھتے ، آپ کی کامیابی کے امکانات مشکوک ہیں

کامیاب پراپیگنڈے کے لیئے مندرجہ ذیل نیٹ اینڈ کلین صحافیوں سے بہتر ٹیم تشکیل دینا شاید ممکن نہ ہو
گا

ڈاکٹر شاہد مسعود،شاہین صہبائی،عرفان صدیقی ،انصار عباسی، ہارون رشیداور دائیں بازو کے دیگر مسلمہ صالحین

کسی بھی اختلاف کی صورت میں مسند عدل و انصاف پر فائز ، عہد ساز اور انتہائی غیر متنازعہ شخصیت افتخار چوہدری کو ویٹو پاور دی جا سکتی ہے

البتہ اس “گرینڈ صالح پلان “ کی قیادت سنبھالنے کے لیئے صالح ظافر کے علاوہ کوئی اور مرد میدان سامنے آنا چاہے تو اس کے لیئے شرط یہ ہے کہ وہ صرف نام کا ہی صالح نہ ہو بلکہ اصلی اور سچا صالح ہونے کا سرٹیفکیٹ اس کی شخصیت کا حصہ ہونا چاہیئے

Related articles:
Pakistani Taliban Union of Journalists (PTUJ)

Yet another lie of Saleh Zaafir, the liar in chief of Geo TV / Jang Group

Comments

comments

Latest Comments
  1. Abdul Nishapuri
    -
  2. Khan
    -
  3. Sarah Khan
    -
  4. Sarah Khan
    -
  5. Khalid Wasti
    -
  6. Akhtar
    -