On BB’s assassination, revenge and electoral politics – by Qais Anwar
بھٹو کا قاتل کون تھا ؟ مہروں کے پیچھے ہم کتنے ہاتھ بھی تلاش کرلیں ، اس وقت سامنے صرف ایک چہرہ تھا ، ضیاء الحق کی قیادت میں متحد ملٹری ایسٹبلشمنٹ ، یہ قتل کسی قبائلی کا قتل نہیں تھا اور نہ ہی یہ کسی انقلابی تحریک کے رہنما کا قتل تھا ، بھٹو انتخابی سیاست میں یقین رکھنے والے ایک ایسے سیاست دان تھے جو اپنا ووٹ ان طبقات سے لیتے تھے جن کو پاکستان کی اسٹبلیشمنٹ حق فیصلہ دہی کے قا بل نہیں سمجہتی تھی،
مرتضی اور شاہنواز نے اس قتل کو قبائلی انداز میں لیا اور پھر وہ اسی انداز میں خاموش کر دئیے گئے ،کچھ لوگوں نے بھٹو صاحب کی لاش پر انقلاب کی بنیاد رکھنا چاہی لیکن ان کی آوازیں عقوبت خانوں میں دب گئیں ، بھٹو صاحب نے اپنا وارث بے نظیر کو بنا یا تھا اور بے نظیر ہی پارٹی کو لے کر آگے بڑھی اور پھر ملٹری ایسٹبلشمنٹ نے بے نظیر کے ساتھ ہی معاملات طے کیے
بے نظیر کا قا تل کون تھا ؟ میرا جواب وہی ہے، ضیاء الحق کی حامی ملٹری ایسٹبلشمنٹ براہ راست اور پرویز مشرف کا حامی گروہ بالواسطہ ، زرداری پارٹی کو لے کر آگے بڑھے اور پھر اسٹبلشمنٹ نے ان کے ساتھ ہی معاملات طے کیے، اقوام متحدہ کے ذریعے تحقیقات زرداری کا خواب تھا لیکن دنیاوی حقیقتوں نے چند مہینوں میں ہی زرداری کی آنکھیں کھول دی تھیں.
ناہید خان ، صفدر عبّاسی اور چوہدری اسلم کے معاملات کیا ہیں مجھے اس سے کوئی سروکار نہیں ، ہاں مجھے یہ معلوم ہے کہ ایسٹبلشمنٹ یہ ثابت کرنے پر تلی ہوئی تھی کہ بے نظیر کے قتل میں زرداری کا ہاتھ ہے اور ناہید خان اور صفدر عباسی اس کے لیے جواز فراہم کر رہے تھے ، یہ ان کی سیاست تھی ، جواب میں آخر کآر ہمیشہ کی طرح عبّاس اطہر صاحب ناہید خان پر حملہ آور ہوئے اور کچھ لوگوں نے ناہید عبّاسی اور صفدر عبّاسی کو یہ بتانے کی کوشش کی کہ مشکوک تو تم بھی ہو سکتے ہو ، یہ جوابی سیاست ہے
، رہی یہ بات کہ بی بی گاڑی کے لیور سے مری یا قا تل کی گولی سے یہ ویسا ہی سوال ہے کہ بھٹو صاحب کو تارا مسیح نے مارا یا فوجیوں کے تشدد نے ، حقیقت یہ ہے کہ بھٹو صاحب کو پاکستانی ایسٹبلشمنٹ ما رنا چاہتی تھی انہوں نے کسی بھی طرح مار دیا ،
رہا بی بی کے قتل کا قبائلی انداز میں بدلہ، تو کسی نے ناہید عبّاسی ، صفدر عبّاسی اور چوہدری اسلم کا ہاتھ نہیں پکڑا وہ بی بی کے قاتلوں سے بدلہ لینا شروع کر دیں ، وہ یقنا جانتے ہوں گے کہ چوہدری اعظم نے بھٹو کے قاتلوں کو کس طرح چن چن کر مارا تھا اور آخر کار خود بھی ذاتی جھگڑے میں ہالینڈ میں قتل ہو گیا تھا ،
بی بی نے شاید ہی کبھی کسی سے پوچھا ہو گا کہ اس کے یتیم بچوں کا کیا ہوا؟ اور نہ ہی بھٹو صاحب کی برسی پر اس کی تصویریں لہرائی جاتی ہوں گی . اور پھر لوگوں نے دیکھا کہ اسی چوہدری اعظم کے عزیز مسلم ق میں ظہور الہی کے بیٹوں کے ساتھ سیاست کر رہے تھے ، اس لیے کہ یہی انتخابی سیاست ہے
Comments
Latest Comments
BB Shaheed ko bhe America aur uskay hawareo nay qatal kia jesay bhutto saheb ko qatal kia America kay kahnay pay qatal America nay karaya kia establishment nay ! Good post !