طاغوت سے انکار یا جهوٹ کا تومار – اوریا مقبول جان اور خورشید ندیم کا مکالمہ
اوریا مقبول جان اور خورشید ندیم کے مکالمے سے قطع نظر نہایت اہم ہے کہ اوریا مقبول کے مضمون ‘طاغوت سے انکار- غلطی ہائے مظامیں’ میں کی گئیں چند باتوں کا جواب دیا جائے۔
ہمارا یہ ماننا ہے کہ دونوں کالم نگاروں کی بحث کی بنیاد ہی غلط مفروضوں اور مغالطوں پرہے لہٰذا اس موضوع پر زیادہ گفتگو لایعنی ہے۔ صرف اتنا کہنا ضروری ہے کہ تاریخ کو اگر مغالطوں اور متعصب عقائد کی بنیاد پر پڑھا جائے تو اسے کم از کم تاریخ نہیں کہا جاسکتا۔ اور کسی بحث کے مفروضات ہی اگر غلط ہوں تو ضمن میں چاہے جو بھی کہا جائے اسکی کوئی وقعت نہیں۔ مثلاً اگر رسول اللہ (ص) کی وفات کے بعد خلافت اور حقِ حاکمیت ہی متنازعہ ہے تو پھر بغاوت، انقلاب، خروج اور حکومت سب کے معنی تبدیل ہو جاتے ہیں۔ خلافتِ ثالثہ رضی الله تعالی عنہم کو نص کی حیثیت دینا اور مستقبل کے تمام واقعات کے لیئے کسوٹی قرار دیکر معیار سمجھنا چند مسالک کا عقیدہ ہے تاریخی حقیقت نہیں۔ تمام مکاتب فکر کی کتب میں روایات خلافتِ ثالثہ کے متنازع ہونے اور بیعت میں تاخیر یا انکار پر پر دلالت کرتی ہیں ۔ اس صورت میں کم از کم ان دو کالم نگاروں کے پاس اوائل اسلام کے واقعات اور سیاسی تحاریک پر اس اجماع اور یقین کے ساتھ گفتگو کرنے کی کوئی گنجائش نہیں رہتی۔
گو کہ زیر بحث مکالمے کی سرے سے بنیاد ہی غلط ہے لیکن اپنے مضمون میں اوریا مقبول نے چند دیگر باتیں کی ہیں جن پر کفتگو ضروری ہے۔ یہ ضرورت صرف تاریخی یا فرقہ وارانہ اختلافِ رائے کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ اس تحریر سے مقصود یہ واضح کرنا ہے کہ اوریا مقبول جیسے نام نہاد لکھاری کس قدر ڈھٹائی سے نہ صرف جھوٹ بولتے ہیں بلکہ کس حد تک انکی تحریروں میں فرقہ وارانہ نفرت کی آمیزش ہے۔
خلیفہ سوم حضرت عثمان بن عفان رضی الله تعالی عنہ کے قتل کےبارے میں گفتگو کرتے ہوئے موصوف نہایت سرسری طور پر اسے ایک سبائی سازش قرار دیتے ہیں۔ دروغ گوئی اور وضعِ حدیث ایک پرانا ناصبی ہتھیار ہے اور ابنِ سبا کا جھوٹا قصہ بھی انہی موضوعات میں سے ایک ہے۔ لیکن مسئلہ صرف اوریا مقبول کی دروغ گوئی کا نہیں بلکہ موصوف غیر محسوس طریقے سے خلیفہ سوم کی قتل کی ذمہ داری اہل تشیع پر ڈالنے کی کوشش بھی کر رہے ہیں۔ گو کہ وہ یہ کہ سکتے ہیں کہ انہیں نے لفظ سبائی استعمال کیا ہے اور ہم بلا وجہ اسکی غلط تشریح کر رہے ہیں لیکن ہماری ان سے گزارش ہے کہ پروپیگنڈے کا طریقہ کار ہی یہ ہے کہ کسی پییغام کو غیر محسوس طریقے سے عام کیا جائے۔
گو کہ اس موضوع پر علامہ مرتضیٰ عسکری کی معرکتہ الارا کتاب کے بعد بحث تمام ہو جانی چاہیے تھی لیکن چونکہ اوریا مقبول جیسے پاکستانی نواصب علمی مباحث اور انکے اسالیب سے بہت دور ہیں لہٰذا اس موضوع پر کچھ باتیں انکے اور دیگر قارئین کے گوش گزار کرنا ضروری ہیں۔
قتل عثمان رضی الله تعالی عنہ کے بارے میں جو کہانی گڑھی گئی ہے اس کا خلاصہ یہ کہ عبداللہ ابن سباء ایک یہودی دشمن ِاسلام اور شیعہ مذہب کا بانی تھا ۔ اسی نے خلیفہ سوم کے خلاف بغاوت اور ان کے قتل کی قیادت کی۔ لیکن اوریا مقبول جیسے علمِ حدیث و رجال سے بے بہرہ نواصب یہ بھول جاتے ہیں کہ ان تمام تر روایات کا راوی سیف بن عمر نامی ایک شخص ہے جسے تقریباً تمام محدثینِ اہل سنت نے کاذب اور غیر معتبر حتٰی کہ زندیق بھی کہا ہے۔
ان محدثین میں امام نسائی، امام حاکم، امام ابو داود، امام ابن الجوزی، علامہ ذہبی بھی شامل ہیں۔ قتلِ عثمان رضی الله تعالی عنہ میں نام نہاد سبائیوں کے کردار پر جتنی بھی روایات ہیں وہ سب سیف بن عمر سے ہیں۔ یہ جھوٹ بولتے ہوئے ان بد بختوں کو یہ شرم بھی نہیں آتی کہ ان رد شدہ روایتوں کو صرف بغضِ شیعہ میں دہرا کر یہ توہینِ صحابہ کے بھی مرتکب ہو رہے ہوتے ہیں۔ کیونکہ دیگر صحابہ کے ساتھ ساتھ سیف بن عمر تمیمی نے حضرت ابو ذر غفاری رضی الله تعالی عنہ اور حضرت عمار یاسر رضی الله تعالی عنہ جیسے جلیل القدر اصحاب کو بھی ابنِ سبا کے پیروکاروں میں شمار کیا ہے(حوالہ: نحوالنقازالتاریخ، حسن بن فرحان المالکی، صفحہ ۷۱ اور ۱۴۹)۔ اب ہمارا اوریا مقبول جان سے سوال ہے کہ کیا سبائیوں سے اسکی مراد صحابہ بالخصوص حضرت ابو ذر غفاری اور حضرت عمار یاسر ہیں؟ گو کہ سیف بن عمر کے علاوہ چند ایک روایات ہیں جن میں ابنِ سبا کا نام آتا ہے لیکن یا وہ تو بغیر سند کے ہیں یا ان میں ابن سباء حضرت علی کرم الله وجہ الکریم کے دورِ خلافت میں منظر عام پر آتا ہے اور ان سے سزا پاتا ہے۔ گو کہ وہ تمام روایات بھی ضعیف ہی ہیں یا پھر مجہول اور سیف بن عمر سے ہی متاثر شدہ۔ اسی لیئے موجودہ دور کے سلفی عالم حسن بن فرحان المالکی کا کہنا ہے کہ ‘سيف بن عمر لكونه المصدر الوحيد الذي روى أخبار عبدالله بن سبأ’ یعنی عبداللہ ابنِ سبا کے بارے میں تمام روایات کا وآحد ذریعہ سیف بن عمر ہے’
(حوالہ: نحوالنقازالتاریخ، صفحہ۲۶۱)۔
ہمیں کسی کی دل آزاری مقصود نہیں لیکن کتب اہلسنت اس حقیقت کی گواہ ہیں کہ حضرت عثمان رضی الله تعالی عنہ کے قتل میں دراصل بعض صحابہ ملوث تھے جیسا کہ حضرت طلحہ رضی الله تعالی عنہ اور زبیر رضی الله تعالی عنہ ۔ ابن حجر عسقلانی جیسے اہل سنت کے امام الحدیث نے الاصابہ میں یہ واقعہ نقل کیا ہے کہ جمل میں طلحہ رضی الله تعالی عنہ کو تیر مار کر قتل کرنے کے بعد مروان بن حکم نے اعلان کیا کہ اس نے حضرت عثمان رضی الله تعالی عنہ کے قتل کا بدلہ لے لیا ہے۔ اس روایت کو صحیح سند کے ساتھ امام حاکم نے مستدرک میں اور ذہبی نے سراعلم النبلاء میں نقل کیا ہے۔ طبقات ابن سعد جس کا حوالہ اوریا مقبول نے بھی دیا ہے میں بھی یہ واقعہ درج ہے۔ الاستعاب اور تاریخ طبری میں حضرت علی کرم الله وجہ الکریم کا خطبہ بھی نقل ہے جس میں وہ طلحہ اور زببر کے ساتھ حضرت عائشہ کو بھی قتلِ عثمان کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔
نواصب کے لیئے اس سے بھی زیادہ مشکل اس بات کا قبول کرنا ہو گا کہ عثمان رضی الله تعالی عنہ کے قتل کا فتویٰ ام المومنین حضرت عائشہ رضی الله تعالی عنہا نے دیا تھا۔ بہت سے دیگر علماء کے ساتھ ساتھ ابنِ اثیر نے النہایہ، ابنِ قتیبہ نے الامامہ والسیاسہ، علی برہان الدین حلبی نے سیرتِ حلبیہ اور لسان العرب (نعثل کے ضمن میں) میں ابن منظور نے بھی اسے نقل کیا ہے۔ اور ویسے بھی حضرت عائشہ کی خلیفہ سومرضی الله تعالی عنہ سے دشمنی کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔ اسی لیے بدلے میں معاویہ نے انکے بھاِئی جناب محمد بن ابو بکررضی الله تعالی عنہ کو قتل کروایا اور حضرت عائشہ رضی الله تعالی عنہا روز معاویہ اور عمر بن عاصکو بد دعا دیتی تھیں (تاریخ کامل، تذکرہ الخواص، تاریخ ابن الوردی)۔
ان ہزلیات کے علاوہ بھی اوریا مقبول کے مضمون میں جھوٹ کے انبار ہیں مگر ان سے فی الوقت احراز کر کے صرف اتنا عرض کرنا چاہتے ہیں تمام احباب کو غور کرنا چاہیے کہ کیسے ایک بالکل غیر مربوط واقعے کو نقل کر کے بھی اوریا مقبول جیسے متعصب لوگ فرقہ وارانہ رنگ دیتے ہیں۔ مثال کے طور پر امام مالک کا ایک فرضی واقعہ نقل کر کے موصوف فرماتے ہیں کہ چونکہ تشدد کی وجہ سے انکے ہاتھ جڑ سے اکھڑ گئے تھے لہٰذا انکے پیروکار آج بھی ہاتھ کھول کر نماز پڑھتے ہیں۔ اس بات کا جواب بعد میں دیا جائے گا کہ امام مالک کا طریقہ نماز کیا اور کیسا تھا یا جناب رسول آللہ (ص) کس طرح نماز ادا کرتے تھے لیکن ہم پہلے یہ سوال پوچھنا چاہتے ہیں کہ اس موقع پر اوریا مقبول کو امام مالک کی نماز کے بارے میں بات کرنے کی ضرورت کیا تھی جبکہ اسکا موضوع سے کوئی تعلق نہیں؟
اس توجیح کی وجہ صرف یہ تھی کہ اوریا مقبول یہ ثابت کرنا چاہتے تھےکہ اہل تشیع سے مالکیوں کی نماز کی مماثلت حادثاتی ہے۔ ان کی اطلاع کے لئیے عرض ہے کہ امام مالک صرف فرض نماز میں رفع یدین کے قائل تھے اور نوافل کے لئے ہاتھ باندھنے کی اجازت دیتے تھے۔(شرح مسلم، علامہ غلام رسول سعیدی؛ شرح مسلم النووي ترجمہ علامہ وحید الزماں)۔ دلائل اور حوالہ جات کے ڈھیر موجود ہیں لیکن ثابت صرف اتنا کرنا ہے کہ اوریا مقبول کی بات بے تکی اور جھوٹی ہے۔ اور امام مالک شروع سے فرض نماز ہاتھ کھول کر پڑھنے کے قائل تھے اور دلیل کے طور پر رسول اللہ (ص) کے طریقہ نماز کا حوالہ دیتے (الھدایہ، جلد ۱، صفحہ ۱۰۴، حصہ ۲۰)۔ اس کے علاوہ بھی کتب اہل سنت میں ہی رسول اللہ (ص)، اہل بیت (ع)، صحابہ رضی اللہ عنہم اور تابعین کا طریقہ نماز وہی بتایا گیا ہے۔
ہمارا مقصد اختلافی مباحث میں الجھنا نہیں ہے لیکن اگر کوِِئی مجبور کرے تو ہم اسکا جواب دینا ضروری سمجھتے ہیں۔ ہمیں اوریا مقبول جان اور دیگر نواصب سے تو کوئی امید نہیں اور ہم جانتے ہیں کہ وہ جھوٹ بولتے رہینگے مگر کم از کم ٹی وی اور اخبار ملکان اور مدیران سے گزارش ہے کہ ایسے متعصب افراد کو پروپیگنڈا نہ کرنے دیا جائے۔
Comments
Tags: Al-Qaeda, ISIS Daesh ISIL, Orya Maqbool Jan, Religious extremism & fundamentalism & radicalism, Saudi Arabia KSA, Shia Genocide & Persecution, Sipah-e-Sahaba Pakistan (SSP) & Lashkar-e-Jhangvi (LeJ) & Ahle Sunnat Wal Jamaat (ASWJ), Takfiri Deobandis & Wahhabi Salafis & Khawarij, Taliban & TTP, Terrorism
Latest Comments
Bohat khoob…
agar yeh naam nihaad MAZHABI DANISHWAR “SAHYE SATTA” k original editions zara ghour o fikr se ta’asub se bala tar ho k parh lein toe in tamam ikhtalafat ki noubat hi na aaye…
yeh BECHARAY jo aaye din Ahadees aur tareekhy waqiat ko fabricate aur re fabricate kerny mein koshan rehtay hain , agar ye hadees yaad rakhtay jo Rasool s.a.w farma gaye thay k HAQ ALI a.s K SATH HAY AUR ALI a.s HAQ K SATH HAIN…TUM USY RAAH P CHALNA JIS P ALI a.s GAMZAN HON AGARCHA USS RAH P AKAILAY ALI a.s CHAL RAHAY HON …toe ikhtalaf ki koi gunjaish hi nahin rahay…
magar afsos maarka e Badr o Uhud o Khandaq o Hunain mein apny qarabatdaron ka Mola Ali a.s k hathon jahannum wasil honay ka ghum Bughz e Ali a.s naam ki la ilaj beemary aisy de gaya hy…aur yeh beemary bohat bury hay….aur tamam kharabiyon ki jarr hay ..jis ne Deen i Islam ko nuqsan ponhchanay ki bharpoor koshish ki hay…magar Allah ne apnay deen ko mehfooz rakhna hy chahaye koi kuch bhi kerle…kitnay hi jhoot k libaaday orh k aajye…her dour ka yazeed be naqaab zurur hoga inshaAllah…aur Rasool e Khuda s.a.w k barhwain aur aakhry janasheen , Imam e Zaman a.s inshaAllah zahir ho k sab wazih ker dengy k kia sach hy kia jhoot..inshaAllah