یمن پر سعودی عرب کی بمباری سے معصوم بچوں کی اموات پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کا اظہار تشویش

yemen

انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں سے فوری طور پر یمن پر فضائی حملے روکنے کا مطالبہ کیا ہے اور سعودی جارحیت کو ایک خود مختار ریاست کی حدود اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے – گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں یمن پر سعودی عرب، بحرین، کویت، اردن اور متحدہ عرب امارات کے حملوں میں پچاس سے زائد عورتیں، مرد اور بچے شہید ہو چکے ہیں – چھ بچوں کی لاشوں کی شناخت کر لی گئی ہے

یاد رہے کہ یمن میں امام ابو حنیفہ کے پیروکار زیدی فرقے کی اکثریت ہے جو خلفائے راشدین کے ماننے والے ہیں – لیکن سلفی اور وہابی تکفیری نظریات کے مطابق زیدی حنفی فرقہ بھی سنی صوفی کی طرح مرتد اور واجب القتل ہے – یمن میں حوثی قبائل اہلسنت کے زیدی حنفی فرقے سے تعلق رکھتے ہیں اور امام علی سے محبت کی وجہ سے انہیں شیعہ بھی کہا جاتا ہے – لیکن مغربی اور سعودی میڈیا ان کو شیعہ ظاہر کر کے سنی شیعہ فرقہ واریت اور سعودی ایران تصادم کے نظریات کو پروان چڑھانا چاہتا ہے تاکہ یمن پر القاعدہ اور داعش کی حمایت میں سعودی جارحیت کی توجیہ پیش کی جا سکے اور تکفیری خوارج کی پشت پر کار فرما سعودی عرب، اسرائیل اور امریکہ کی نقاب پوشی باقی رہے

خاص طور پر سعودی عرب اور اسرائیل حال ہی میں امریکہ اورایران میں ہونے والے متوقع جوہری معاہدے سے سخت پریشان اور خائف ہیں اور اس کے علاوہ تکریت میں داعش کے تکفیری سلفی و دیوبندی خوارج کی شکست سے بھی پریشان ہیں اسی لیے گھبرا کر انہوں نے یمن پر حملہ کر دیا تاکہ ایران، عراق اور حزب الله کی توجہ تکریت، موصل اور رقہ سے ہٹائی جا سکے

2

2

3

4

5

6

7

8

9

Comments

comments

Latest Comments
  1. Sarah Khan
    -
  2. Sarah Khan
    -
  3. Sarah Khan
    -
  4. Sabir
    -
  5. Sarah Khan
    -
  6. Sabir
    -