سلمان تاثیر قتل کیس – ممتاز قادری کو کون بچانا چاہتا ہے اور کیوں ؟
ممتاز قادری کو کون اور کیوں بچانا چاہتے ہیں ؟
جنوری کے آخری ہفتے میں منگل کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق گورنر سلمان تاثیر کے قتل کے ملزم ممتاز قادری نے اپنے خلاف سزائے موت سنائے جانے کے فیصلے کے خلاف دی جانے والی درخواست کی سماعت دو رکنی بنچ نے شروع کی تو ممتاز قادری کے حق میں درجنوں وکلاء کا ایک پینل کورٹ روم کے احاطے میں ہائی کورٹ لاہور کے دو سابق ججز جن میں ایک سابق چیف جسٹس ہائی کورٹ خواجہ شریف اور دوسرے میاں نذیر اختر کی قیادت میں پیش ہوا ، اس کے علاوہ ملک کئی اور وکلاء بھی ممتاز قادری سے اظہار یک جہتی کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کے صحن کے احاطے میں کئی ٹولیوں میں موجود تھے
انگریزی روزنامہ ڈان کی خبر کے مطابق جب ممتاز قادری کی ںظر ثانی کی درخواست کی سماعت شروع ہوئی تو پتہ یہ چلاکہ ایڈوکیٹ جنرل دستیاب نہیں ہیں جبکہ سرکاری پراسیکیوٹر نے بتایا کہ اس مقدمے کی فائل ابتک ان کے پاس نہیں آئی ہے ، اس لیے اس کیس کو چند ہفتوں تک ملتوی کردیا جائے
اس کیس کی سماعت جس بنچ نے شروع کی ہے اس میں شوکت عزیز صدیقی ایک قدامت پرست اور متعصب جج خیال کئے جاتے ہیں ، جن کی جماعت اسلامی سے کھلی وابستگی رہی ہے اور انہوں نے ایم ایم اے ک ٹکٹ پر الیکشن بھی لڑا تھا ، جبکہ جج بننے سے پہلے وہ سلمان تاثیر کے قاتل کی تعریف بھی کرتے پائے گئے ، جبکہ دوسرے جج نور الحق قریشی بھی شوکت عزیز صدیقی طرح کے خیالات کے حامل خیال کئے جاتے ہیں
ویسے شوکت عزیز صدیقی سمیت اعلی عدلیہ کے کئی ایک ججز کا تعلق جماعت اسلامی سے بہت گہرا ہے اور کئی ایک ججز کے لال مسجد گروپ سے تعلقات اور میل جول کی نشاندھی بھی کی گئی ہے اور عدلیہ میں مسلم لیگ نواز سے تعلق اور ہمدردی بارے بھی کئی ایک خبریں گردش کرتی رہتی ہیں
اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بنچ اور ممتاز قادری کے وکلآء صفائی کی قیادت کرنے والے خواجہ شریف اور میآں نذیر اختر کے درمیان قدر مشترک ان کا چودھری افتخآر سابق چیف جسٹس لابی سے تعلق ہے اور پھر خواجہ شریف اور ںذیر آختر کے مسلم ليگ نواز سے تعلقات کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہیں بلکہ خواجہ شریف نے تو اپنی کتاب میں شریف خاندان سے اپنے تعلقات کا کئی جگہ تذکرہ کیا ہے
تحریک ناموس رسالت فورم جس کے بینر تلے ممتاز قادری کا کیس لڑا جارہا ہے اس میں شامل وکلاء کی اکثریت کا تعلق مسلم لیگ نواز ، اہلسنت والجماعت دیوبندی سپاہ صحابہ پاکستان ۔ عالمی تحفظ ختم نبوت دیوبندی ، جمعیت علمائے اسلام ( ف و س) اور جماعت اسلامی پاکستان سے ہے اور یہ وہ تںظیمیں ہیں جو اس کيس کے حوالے سے دباؤ بڑھانے اور شفاف ٹرائل کو ممکن نہ بنانے کے حوالے سے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہیں
مسلم لیگ نواز جس کی اس وقت وفاق میں حکومت ہے اس کے انتہائی قریبی اور بااثر وکلاء کا ممتاز قادری کے پیچھے آکر کھڑا ہونا اور سلمان تاثیر کے قاتل کے ساتھ مسلم لیگ نواز اور سپاہ صحابہ پاکستان کا پھر سے مل کر کھڑے ہوجانا یہ ثابت کرتا ہے کہ ان کے باہمی اشتراک و اتحاد میں ابھی بھی کوئی کمی نہیں ہے
ممتاز قادری ایک دیوبندی گھرانے سے بعد ميں بن حانے والا سنّی بریلوی ہے لیکن اس کے پیچھے عدلیہ ، وکلآء اور سیاسی جماعتوں میں دیوبندی وہابی لابی کا کھڑا ہوجانا اور اس کیس میں انصاف پر نظرانداز ہونے کی سرتوڑ کوشش کرنا بہت سے شکوک و شبہات کو جنم دیتا ہے
یہاں یہ سوال بھی اٹھتا ہے کہ پاکستان کے سیکولر اور لبرل حلقوں میں بظاہر جو خود کو سلمان تاثیر کا ہمدرد اور حامی بتلاتے ہیں وہ ممتاز قادری کی بریلوی شناخت پر تو بہت زور دیتے ہیں لیکن وہ عدالتی ، سیاسی ، صحافتی اور مذھبی اسٹبلشمنٹ میں دیوبندی لابی کی جانب سے ممتاز قادری کے زبردست دفاع بارے زبان بند کیوں رکھتے ہیں ؟
وہ مسلم لیگ نواز کے حامی وکلآء اور عدلیہ کے سابق ججز کے حوالے سے کیزں خاموش ہیں ؟ وہ یہ کیوں نہیں بتاتے کہ مسلم لیگ نواز کا ٹکٹ ہولڈر اور سپاہ صحابہ مظفرگڑھ کا عہدے دآر عباد ڈوگر سلمان تاثیر کے قاتل کے لیے انعامی رقم کا اعلان کرنے والا تھا
سابق گورنر سلمان تاثیر پنجاب میں میاں برادران کے سب سے بڑے ناقد اور لاہور میں ان کی سب سے بڑی اپوزیشن تھے اور بتدریج پاکستان میں تکفیری خارجی دیوبندی لابی کے خلاف ایک مضبوط ميڈیا گروپ تشکیل دے رہے تھے ، اسی مقصد کے لیے وہ ڈیلی ٹائمز لاہور ، روزنامہ آجکل لاہور ، ٹی وی چینل بزنس پلس لیکر آئے تھے اور انھوں نے پاکستان کے اندر بالخصوص اور پنجاب میں بالخصوص دیوبندی وہابی تکفیری لابی اور اس کے سرپرست میاں محمد نواز شریف و شہباز شریف کے خلاف متبادل پلیٹ فارم فراہم کیا تھا
کیا نجم سیٹھی کی سلمان تاثیر کے میڈیا گروپ سے علیحد گی اور جیو ،جنگ گروپ میں شمولیت اور نواز شریف اینڈ کمپنی کی بعیت اتفاقیہ تھی ؟ اور سلمان تاثیر کے خلاف کئی ایک ٹی وی چینلز پر ایسے اینکرز کی جانب سے سخت جارحانہ اور اشتعال انگيزی پر مبنی مہم بھی اتفاقیہ تھی جوکہ میاں نواز شریف کے قریب تھے اور دھرنا ایپی سوڈ میں وہ جمہوریت کے چمپئن بھی بنے نظر آئے ؟
یہ ایسے سوالات ہیں جن کو آٹھانے اور ان کا جواب تلاش کرتے ہوئے یہ بات سمجھی جاسکتی ہے کہ سلمان تاثیر قتل کیس میں ممتاز قادری کو بچآنے کی سرتوڑ کوشش کیوں کی جارہی ہے ؟
پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت سلمان تاثیر کی برسی پر خاموش رہی ، اس نے اس حوالے سے کسی مرکزی تقریب کا اہتمام نہیں کیا ، اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر بھی پاکستان پیپلزپارٹی کا لائرز ونگ پیپلز لائرز فورم کہیں نظر نہیں آیا ، پی پی پی کے ترجمان کی جانب سے سلمان تاثیر قتل کیس کے شفاف ٹرائل کی راہ میں حائل روکاوٹوں اور ںئے بنچ کی تشکیل کے حوالے سے سامنے آنے والے خدشات پر بھی کوئی موقف سامنے نہیں آیا
سلمان تاثیر قتل کیس کے حوالے سے تکفیری خارجی دھشت گردوں کی حامی دیوبندی وہابی اور جماعتی لابی کی کوشش یہ ہے کہ اس کی بنیاد پر منظم دیوبندی وہابی تکفیری دھشت گردی کا چہرہ چھپالیا جائے اور بریلویوں کو بھی دیوبندی دھشت گردوں سے بڑا نہیں تو ان کے برابر کا دھشت گرد ثابت کیا جاسکے اور اس حقیقت پر پردہ ڈالا جائے کہ پاکستان کی فوج ، پولیس ، ایف سی ، اسکول ، کالج ، بازار ، اور دیگر ادارے آج جس دھشت گردی کا سامنا کررہے ہیں اس کی جڑیں دیوبندی مکتبہ فکر سے اٹھنے والی تکفیری خارجی دھشت گرد تںظیمیں ہیں
جبکہ پاکستان کے وہ سیکولر ، لبرل ، کیمونسٹ جوکہ دھشت گردی کے دیوبندی تکفیری چہرے کو چھپانے اور اسے غلط طور پر شیعہ اور سنّی کے درمیان باہمی تصادم اور تنازعہ کا نتیجہ بتلانے پر مصر ہیں بھی ممتاز قادری کے چہرے کو بریلویوں کا اجتماعی چہرہ بناکر دکھانے پر مصر ہیں جبکہ بریلوی مکتبہ فکر ہاں ڈاکٹر طاہر القادری اور الیاس قادری موجود ہیں جنھوں نے ممتاز قادری کے فعل کی حمائت سے انکار کیا لیکن دیوبندی وفاق المدارس سے لیکر تمام دیوبندی مذھبی سیاسی تںظیمیں سپاہ صحابہ سے لیکر طالبان تک اور القائدہ تک سب کو تکفیری خوارج قرار دینے سے انکاری ہیں اور ان کو بچآنے کے لیے 21 ویں ترمیم اور ملٹری کورٹس کے خلاف محاز بنانے چل نکلی ہیں
اس لیے ہم یہ کہنے پر مجبور ہیں کہ دیوبندی تکفیری وہابی لابی کے گماشتے سیکولر ، لبرل ، کمیونسٹ نقاب اوڑھ بھی متاثرین دھشت گردوں کے زخموں پر نمک پاشی کررہے ہیں اور ایسے لوگ سول سوسائٹی کے نام پر ایک دھبے سے کم نہیں ہیں
Comments
Tags: Justice Khawaja Sharif, Malik Mumtaz Deobandi Qadri, PMLN’s support to ASWJ LeJ Taliban AlQaeda LeT, Salman Taser, Secular sectarians & atheist Deobandis, SSP, Takfiri Deobandis & Wahhabi Salafis & Khawarij
Latest Comments
LUBP والے جھوٹےجعلی نام نہاد لبرلز اور سیکولرز کو چاہئے کہ وہ بھی ممتاز قادری کو بچانے کی کوشش کریں آخر ممتاز قادری آپ کا صوفی سنی بریلوی بھائی بھی تو ہے۔
O Jahilo tum logo ko gumrah ku kr rhy ho amreci yahodi agendy pr, high court me jb Mumtaz Qadri sahib case ki smaat thi bahir maojod log “Ya Rasool Allah” k naary lga rhy thy, Deogandi ya wahabi ko tu maot ajati hy ye sun kr, Ghazi Mumtaz Qadri sahib k sath sirf Sunni hen, Jaisy shia hmary ley bedeen hy aisy hi wahabi aur deobndi b…..
Khwaja Shareef ne aik boht barry jalsy me kaha hy k me apni akhirat k ley Ghazi Mumtaz Qadri sahib ka wakeel bna ho, american safeer ne Shehbaz sharif ko mery samny kaha k Khwaja Shareef ko samjao ye Mumtaz Qadri case se alag ho jay….tum b wohi boli bol rhy ho…..
Kabi Sunnio k ilawa b kisi jmat ne Ghazi sahib k haq me ralies nikali hen jb k hmary hr program me in k naary lgay jaty hen…