عید میلاد النبی: سنی بریلوی عوام کی اکثریت نے شہید سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز حسین دیوبندی کی حمایت سے انکار کردیا – عامر حسینی

ati10915148_10205748321415637_195918799970938852_npppt

ادارتی نوٹ : عامر حسینی کی رپورٹ سے یہ بات کنفرم ہوتی ہی کہ سنی بریلویوں میں ایک بہت چھوٹا گروہ سلمان تاثیر کے قاتل کی  حمایت کر رہا ہے اور ثروت اعجاز قادری جانے انجانے میں تکفیری دیوبندیوں کے آلہ کار کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ سنی صوفی اور بریلوی عوام کے جید علما مولانا الیاس عطار قادری، مولانا بشیر القادری اور ڈاکٹر طاہر القادری نے واضح طور پر سلمان تاثیر کے خون ناحق کی مذمت کی ہے

**************** 

آج شہر میں عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جلوس اس قدر بڑا تها کہ اس کا پہلا حصہ اپنے آغاز میلاد مصطفی چوک پر تها تو دوسرا حصہ شہر کے وسط کی چار سڑکوں تک پهیلا ہوا تها اور بلامبالغہ اس جلوس میں 40 سے پچاس ہزار لوگ موجود تهے اور سارے جلوس کی اکثریت کی زبان پر آمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے درود و سلام تها اور محض ایک مختصرسی ٹولی پاکستان سنی تحریک والوں کی تهی جو اس محبت و عقیدتکے گل کهلانے کی بجائے ممتاز نامی اس قاتل کے حق میں نعرے لگارہے تهے جسکے بارے میں کئی ایک جید سنی بریلوی علماء کہہ چکے تهے کہ اس نے سلمان تاثیر کو قتل ناحق کیا اور وہ سلمان تاثیر سے توهین کا ارتکاب نہیں ہوا تها ، اس حوالے سے ڈاکٹر طاہر القادری ، امیر دعوت اسلامی الیاس قادری اور مولانابشیرالقادری کے بیانات آن دی ریکارڈ آچکے ہیں

لیکن پہلے تو 11 ربیع الاول یعنی 12 ربیع الاول کی شب سنی تحریک کے سربراہ ثروت قادری نے علی اعلان کراچی میں ممتاز کی حمائت کی اور پهر 12 ربیع الاول تمام شہروں جہاں جہاں ان کی تنظیم موجود ہےنے اس مبارک دن بهی قاتل ممتاز کے لئے آواز اٹهانے کا خصوصی اہتمام کرلیا اور اس شہر میں بهی ایک چهوٹی سی ٹولی ممتاز ترے جانثار بےشمار، بے شمار کے نعرے لگارہے تهے

ایسے میں ہم نے ضروری جانا کہ شهید سلمان تاثیر کی برسی مناتے ہوئے اس کی یاد میں شمعیں روشن کریں اور سلمان تاثیر کی مظلومیت کا مقدمہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے خود سرور کائنات کے حضور پیش کردیں

an

aah

minhajNL

 

https://www.facebook.com/LetUsBuildPakistan/videos/10153373201184561/

Comments

comments

Latest Comments
  1. محسن جہازی
    -
  2. Sarah Khan
    -
  3. Sarah Khan
    -