جرنیل کیانی پر مقدمہ چلاؤ – عبدلقادر

 

119

جنرل کیانی 6 سال تک آرمی چیف رہا۔۔۔ کیانی کہتا تھا کہ شمالی وزیرستان میں طالبان کے خلاف آپریشن میں کامیابی کے چانسزز نہ صرف معدوم ہیں بلکہ اگر آپریشن لانچ کیا گیا تو پاکستان کی گلی گلی نگر نگر خون کی ندیاں بہائی جائی گی۔۔۔۔۔ یوں خون کی ندیاں تو بہتی رہیں لیکن آپریشن نہیں کیا گیا۔۔۔۔۔جنرل راحیل شریف نے پارلیمنٹ کو پرے رکھتے ہوئے (یاد رہے کہ پارلیمنٹ مذاکرات مذاکرات کے ڈرامے کو مزید جاری رکھنا چاہتی تھی) خود ہی شمالی وزیرستان میں آپریشن کا فیصلہ کیا۔۔۔ دو ماہ سے جاری اس آپریشن کے دوران پاکستان میں دہشتگردی کے بڑے واقعات کم سے کم تر ہوتے چلے گئے۔۔۔۔ طالبان کی سٹرائک کرنے کی صلاحیت معدوم ہوتی گئی۔۔۔۔۔ طالبان کے وہ دھڑے جو بڑکیں مارتے تھے۔۔۔ اب پرامن تبلیغ کرنے کے خواستگر ہیں۔

سوال یہ ہے کہ جنرل کیانی نے جو 6 سال ضائع کیے اور جو غلط بیانی کی کیا اس کی پاداش میں اس پر غداری کا مقدمہ نہیں چلنا چاہئے؟؟ اسی طرح سابق چیف جسٹس اور موجودہ پارلیمان پر بھی کیا آرٹیکل 6 کا اطلاق نہیں ہوتا؟ عوام کی جان کو مذاق رات کے نام پر ایک سال تک دہشتگردوں کے ہاتھوں گروی رکھنے والی پارلیمان کیا عوام کی نمائندہ ہو سکتی ہے؟؟ دہشتگردوں کی نمائندہ ضرور ہو سکتی ہے!!!

Comments

comments

Latest Comments
  1. SKM
    -