سید منظر امام رضوی کا عامر حسینی کے نام خط

tweetkham

یہ خط مجهے سید منظر امام رضوی نے ارسال کیا ہے اور ان سے بہت کوشش کے بعد ان کی اجازت سے میں یہ خط اپنے فیس بک دوستوں کی خدمت میں پیش کررہا ہوں اور میں یہ بات تسلیم کرتا ہوں کہ واقعی جوش جذبات میں میرا اسلوب تحریرناشائستہ ہوگیا تها اور شاید اس اسلوب پر اب ندامت کے سوا کچه بهی کہا نہیں جاسکتا ،جہاں تک اختلاف کی بات ہے تو وہ میرا حق ہے اس سے مین دست بردار نہیں ہوں گا

عامر بهائی السلام علیکم

میں یہ خط آپ کو ان باکس میں بهیج رہا ہوں کیونکہ میرامقصد آپ جیسے علمی مقام و مرتبے کے حامل آدمی کی توهین کرنا یا شرمندہ کرنا مقصود نہیں ہے میں آپ سے اور آپ مجه سے زمانہ طالب علمی سے واقف ہیں اور جانتا ہوں کہ آپ مظلوم کا ساته کسی بهی طرح کے امتیاز کے بغیر دینے کے قائل ہیں

آپ کی علی شناسی اور آئمہ اہل بیت اطہار کی فکر سے ہم آهنگی سے بهی مجهے پوری واقفیت ہے میں یہ بهی جانتا ہوں کہ آپ کا شمار پاکستان کے ان قلم کاروں میں ہوتا ہے کہ جنهوں نے بہت شروع ہی میں دیوبندی وهابی تکفیری تباہ کاریوں کی عالمی شدت کا اندازہ کرلیا تها اور آپ ان چند معدودے لوگوں میں تهے جنهوں نے پاکستان اور مڈل ایسٹ افریقہ میں دہشت گردی کو سنی شیعہ تنازعے سے باہر جاکر اور اس کے پچهے گریٹ گیم کا دریافت کیا تها اور آج آپ جیسے دانشوروں کی کوششوں سے دیوبندی وهابی تکفیری دهشت گردی کی عالمی تباہ کاریوں کو عالمی فتنے سے تعبیر کرنے والوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور آپ ان لوگوں میں شامل ہیں جنهوں اس فتنہ تکفیر و خوارج کے خلاف شیعہ ،سنی ،کرسچن،احمدی ،ہندو سیکولر لبرل لیفٹ کے مشترکہ اتحاد کی بات کی اور آپ ان ایکٹوستوں مین شامل تهے جنهوں نے مظلوم نسلی اور مزهبی گروہوں کو خبردار کیا کہ سامراجی نوآبادیاتی طاقتوں کی کیمپ میں جانے سے نجات اور خاتمہ ظلم کی بجائے اور بربادی ہوگی

میں سمجهتا ہوں جب آپ نے یہ باتیں اپنی تحریروں میں لکهنی شروع کیں تهیں اس وقت نہ تو شام کا آتش فشاں پهٹا تها اور نہ ہی عراق میں داعش کا ظہور ہوا تها بلکہ پاکستان میں دیوبندی طالبان اتنے بڑے عفریت نہیں بنے تهے اور اس وقت سچی بات ہے کہ ہمیں بهی آپ کی بات زرا مبالغہ آمیز لگی تهیں لیکن اب اندازہ ہوتا ہے کہ آپ کس قدر وسیع النظری سے چیزوں کو دیکه رہے تهے

عامر بهائی !مجهے علم ہے کہ آپ نے سچ بولنے کی راہ میں کسی خوف کو اور کسی لالچ کو اپنے قریب پهٹکنے نہیں دیا ،آپ کے گهر پر فائرنگ ہوئی ،آپ کو دهمکیان ملیں اور آپ کو آپ کے چند دوستوں نے یوروپ یا امریکہ میں ہجرت کرکے آنے کی آفر کی جسے آپ نے یہ کہہ کر ٹهکرایا کہ کیاعلی نے اپنا کوفہ چهوڑا تها جو میں چهوڑ دوں

عامر بهائی

میں آیت اللہ العظمی سید روح اللہ خمینی کا سچا معتقد ہوں اور ولی العصر سے بهی محبت رکهتا ہوں اور آپ کو بتاتا چلوں کہ ایران ،امریکہ ،کینیڈا،افریقہ ،یوروپ سمیت بہت سے ملکوں میں آیت اللہ خامنہ ای کے شیعہ معتقدین آپ سے محبت کرتے ہیںاور آپ کو سچا علی شناس خیال کرتے ہیں ان کے زہن میں آپ کے حوالے سے کوئی شبہ موجود نہ ہے
لیکن آج آپ نے اسلام ایرانی ملا اور اس کے مزارعے شیعہ کی جاگیر نہیں

کے عنوان سے جو مضمون لکها اور اس مین جو الفاظ استعمال کیے وہ آپ کے شایان شان نہیں تهے آپ کو ولایت فقیہ کے اختلاف کا پورا حق ہے،فلسطین کے ایشو پر ایرانی موقف پر تنقید کا حق بهی ہے لیکن اس موقف کی حمایت کرنے والوں کو سگ قرار دینا اور آیت العظمی ولی العصر سید علی خامنہ ای سمیت علمائے حق ایران کو درباری و سرکاری قرار دینا ٹهیک نہیں ہے

ہم میں اشتراک کی باتیں زیادہ اور اختلاف کی باتیں بہت کم ہیں اور ہمارا اتحاد ظلم کے خاتمے کے لیے ہماری تقسیم سے کہیں زیادہ فائدہ مند ہے ایل یو بی پاک ،آپ اور پاکستان میں مذهبی و نسلی دہشت گردی و تکفیری ائیدیالوجی کے خلاف دیگر جو لوگ سرگرم ہیں ان کے درمیان اشتراک بہت ضروری ہے اور سب کی خدمات بهی مسلمہ ہیں

چند لوگوں کی جہالت اور حماقت کی وجہ سے اس تعاون اور اتحاد میں کمی نہیں آنی چاہئیے اور آپ ہی تو کہا کرتےہیں کہ
جاہلوں سے اعراض انقلابیوں کا شیوہ ہے اور امام انقلاب جناب علی شناسوں کا وتیرہ بهی ہے امید ہے آپ میری معروضات پر غور وفکر کریں گے

آپ کا چهوٹا بهائی – منظر امام رضوی  – ساکن نجف اشرف عراق

 

https://lubpak.com/archives/318754amir letter

Comments

comments

Latest Comments
  1. عبداللہ علی
    -
  2. Gulzar Hussain Naqvi
    -
  3. Ahmed Ali Syed
    -
  4. Rafique Farooqi
    -
  5. Vision of Iqbal aka Imam Allama Jawad Naqvi
    -