الباکستانیوں کے ہیرو ترک وزیر اعظم طیب اردگان کی اسرائیل کے بارے میں منافقت – از عبدالقادر

t2

 

 

غزہ میں سینکڑوں فلسطینیوں کی شہادت پر آنسو بہاتے ہوۓ ترک وزیر اعظم طیب اردگان نے کہا کہ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ مغرب اب بھی اسرائیل کا دفاع کر رہا ہے اور دنیا خاموش تماشائی ہے۔ اس بیان پر الباکستانیوں، خاص طور پر سلفی اور دیوبندی طبقے، کی باچھیں کھل اٹھی ہیں، الباکستانیوں کا کہنا ہے کہ طیب اردگان ہی وہ واحد لیڈر ہے جو مغرب کی آنکھوں میں آنکھوں ڈال کر بات کرتا ہے اور اسرائیل کو کھلے عام تڑیاں لگاتا ہے۔

جبکہ الباکستانی اپنی منافقت کے ہاتھوں اس بات کو گول مول کر دیتے ہیں کہ یہی طیب اردگان پچھلے تین سال سے مغربی اور سلفی عرب ریاستوں کی پالیسی اور ڈکٹیشن پر چلتے ہوئے شام میں سلفی دہشتگردوں کو نہ صرف لوجسٹک امداد اور ٹریننگ بلکہ بذریعہ ترکی راہداری بھی فراہم کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ جس اسرائیل کے خلاف یہ بیان بازی کر رہا ہے ترکی کے اس سے قریبی تجارتی و دفاعی تعلقات ہیں، ترکی میں اسرائیل کا سفارت خانہ استنبول شہر شان وشوکت سے قائم ہے، جس پر اسرائیلی پرچم سدا لہراتا رہتا ہے – مزید برآں فسلطینی ذرائع کے مطابق ترکی، اسرائیل کے آئرن ڈوم سسٹم کو بھی امداد فراہم کرتا ہے

کیا آپ کو معلوم ہے – از یاسر علی

کون سا ملک ہے جس کی نیٹو فوج میں دس بڑے دستوں میں سے ایک ہے ؟
کون سا ملک ہے جہاں اسرائیل کی 4 اسلحہ ساز فیکٹریاں لگی ہوئی ہیں ؟؟
کون سا ملک ہے جس کے شہریوں کو اسرائیل میں اور اسرائیلیوں کو جس میں آمد و رفت کے لئے ویزہ کی ضرورت نہیں؟؟
کون سا ملک ہے جس کے سربراہ کی سال میں کئی ابر اسرائیلی حکومتی اراکین سے ملاقاتیں ہوتی ہیں ؟؟
کون سا ملک ہے جس کے بد فطرت حکمران اپنی انتخابی مہم کی ریلیوں کو غزہ کے مظلوم عوام کے لئے پروٹیسٹ ظاہر کر کے تشہیر کر رہے ہیں؟
کون سا ملک ہے جو اسرائیل کو دکھاوے کی دھمکیاں دکھا کر مسلم امہ کی ہمدردیاں لینا چاہتا ہے؟؟

۔۔۔ جواب صرف اسرائیل دے گا۔۔۔

یارِ من ترکی

t1

 

t3

Comments

comments

Latest Comments
  1. Sarah Khan
    -
  2. علی
    -
  3. shia
    -
  4. Sarah Khan
    -