عرب امارت کے امدادی وفد میں جاسوس غزہ پہنچ گیے
عرب ممالک فلسطینیوں کی سیاسی اور سفارتی مدد کرنا تو گناہ کبیرہ خیال کرتے ہیں ہی لیکن اب انہوں نے فلسطین کی امداد کے بہانے اسرائیل کے لئے جاسوسی کرنی بھی شروع کر دی ہے – اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارت کے امدادی وفد میں کچھ ایسے جاسوس بھی شامل تھے جنہوں نے امدادی کارکنوں کا روپ دھار رکھا تھا – یہ جاسوس اسرائیل کے لئے حماس کی جاسوسی کرنے غزہ میں داخل ہوے تھے – جس کے بعد حماس اور غزہ کے عوام میں عربوں کی امداد کے حوالے سے شدید تحفظات پاے جاتے ہیں
اس سے پہلے قطر بھی حماس کے رہنما خالد مشعل کی مخبری کرنے میں ملوث رہ چکا ہے – جس میں خالد مشعل کو امیر قطر کی جانب سے دی جانے والی گھڑی میں اسرائیلی جاسوسی کا آلات موجود ہونے کی اطلاعات میڈیا کی خبروں کی زینت بنتی رہی ہیں – قطر کے علاوہ سعودی عرب اور کویت بھی مختلف مواقع پر اسرائیل کے لئے جاسوسی کا کام سر انجام دے چکے ہیں – یہ ممالک عراق اور ایران کے خلاف بھی اسرائیل کے لئے جاسوسی کر چکے ہیں
عرب ممالک امریکا اور اسرائیل کے لئے ایک دوسرے کے خلاف اور دوسرے مسلم ممالک کی جاسوسی کرنے کا کام ایک لمبے عرصے سے کر رہے ہیں جس کے بدلے امریکا اور اسرائیل ان حکمرانوں کی عیاشی اور دوسرے غیر اخلاقی کاموں پر پردہ ڈالے ہوے ہیں –
shame on all Muslim ruler sorry Palestinian people ALLAH help you
Well this what comes out from the dirt bag of Saudi type mentality. Please be aware that PM Nawaz Sharif is there to find out how to spy ISI and IDPS to support Talibans.