ہم آل سعود کو ختم کر کے رہیں گے: عراق میں برسر پیکار جہادی گروہ دولت الاسلام سے تعمیر پاکستان کا انٹرویو

isis account

bagh

English translation: “We will annihilate Saudi Arabia”: LUBP’s interview with ISIS aka Da’ish https://lubpak.com/archives/316531

دولت الاسلام یا اسلامی ریاست (سابق نام آئی ایس آئی ایس یا داعش) سے تعمیر پاکستان ویب سائٹ کے سابق مدیر عبدل نیشاپوری کی بات چیت قارئین کے لئے پیش خدمت ہے -اس بات چیت سے سعودی عرب، ایران، شام، عراق اور دیگر مسلم ممالک کے بارے میں دولت الاسلام کے عزائم کا اندازہ ہوتا ہے اور یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ یہ گروہ پاکستانی اور سعودی افواج کو مرتد سمجھتا ہے – عراق میں سنی اور شیعہ مسلمانوں کے لیے یکساں طور پر قابل احترام مقدس ہستیوں کے مزارات کو مسمار کرنا چاہتا ہے اور تمام دنیا پر خلیفہ ابو بکر السلفی البغدادی کی حکومت قائم کرنا چاہتا ہے

************

تعمیر پاکستان: امریکہ، سعودی عرب، شام، ایران مل کر اس دہشت گرد فتنے کا خاتمہ کریں جو سنی، شیعہ، یہودی، سلفی، مسیحی سب کا دشمن ہے

دولة الاسلام‏: زبردست ہم چاہتے ہی یہی ہیں کہ یہ سب مل جائیں اور مسلمانوں کو اپنے دشمن کا پتا لگ جاۓ

تعمیر پاکستان: خادم حرمین الشریفین شاہ عبد الله نے دولت لاسلامیہ کے تکفیری خوارج کی شدید مذمت کی ہے

دولة الاسلام‏: خادمین الحرمین شریفین نے مصر مین مسلمانوں کے قتل عام کو بھی ٹھیک قرار دیا

تعمیر پاکستان: خادم حرمین الشریفین نے تیس ہزار سعودی سلفی فوجی، آئ ایس کے دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے کے لئے بھیج دیے ہیں

دولة الاسلام‏: ایک بھی زندہ نہیں بچے گا گارنٹی ہے ان مرتدین کو ہم شکست دیں گے انشااللہ۔ امریکن ایجنٹ

تعمیر پاکستان: سعودی سلفی افواج بیت الله کی محافظ ہیں، آئی ایس کے تکفیریوں کے ناپاک ارادے ناکام بنا دیے جایئں گے

دولة الاسلام‏: دیکھ لے گے اس ایجنٹ فوج کو بھی

تعمیر پاکستان: جس طرح پاک فوج طالبان کے تکفیری خوارج کو جہنم واصل کر رہی ہے، سعودی فوج بھی آئی ایس کا یہی انجام کرے گی

دولة الاسلام‏: میں تمھاری ناپاک فوج کو اچھی طرح جانتا ہوں ۔ اندر سے ڈرے ہوۓ ہیں ۔ فوج کا سپاہی مجاہدین سے نہیں لڑنا چاہتا مگر مجبوریوں میں لڑ رہا ہے کوئی پیسے کے لیے کوئی خاندان کے لیے – ناپاک فوج ایک مہینے میں وزیرستان میں داخل نہ ہو سکی ۔ خلافت اسلامیہ کے پاس تو اسرائیل سے بڑا علاقہ ہے

تعمیر پاکستان: آئی ایس کے لوگ امام اعظم ابو حنیفہ اور عبدالقادر جیلانی کے مزارات تباہ کرنا چاہتے ہیں یہ اسلام کی کونسی خدمت ہے

دولة الاسلام‏: اسلام کا حکم ہے کہ قبروں کو زمین کے برابر کر دو ۔ فتح مکہ بعد محمدﷺ نے حضرت علی رض کو یہی حکم دیا تھا

تعمیر پاکستان: سنی اور شیعہ حضرت علی، حضرت حسین، امام ابو حنیفہ اور غوث الاعظم کے مزارات کو تباہ کرنے کے آپ کے منصوبے کے خلاف ہی

دولة الاسلام‏: اگر ساری امت ایک بات کہے اور قرآن اور حدیث دوسری بات کرے تو جوتے کی نوک پر امت کی بات

تعمیر پاکستان: سعودی مفتی اعظم اور جامعہ الازہر کے مفتی اعظم نے آئی ایس کو تکفیری خارجی گروہ قرار دیا ہے آپ کے پاس کیا حجت ہے؟

دولة الاسلام‏: یہی فتوہ انھوں نے مصر کے مظلوم عوام کے خلاف بھی دیا اور سیسی کو امت کا ہیروں کہا گیا ۔ آپ اس کی حمایت کرتے ؟

تعمیر پاکستان: آپ کے پاس کسی مفتی یا امت مسلمہ کی سند ہے جس نے آپ کی خلافت کی توثیق کی ہو؟

دولة الاسلام‏: جس علاقے پر خلافت قائم ہے اس علاقے کی عوام کی راۓ لیں اور پھر باتیں کریں ۔ان کی راۓ ہی ہماری سند ہے

اور آپ کے علم میں اضافے کے لیے خلافت قائم کرنے کے لیے کسی مفتی یا امت کی سند کی نہیں قرآن اور حدیث کی ضرورت – آپ یہ ُپڑھیں تاکہ آُپ کے علم میں اضافہ ہو۔ ورنہ پچھتاؤ گے ایک دن
http://justpaste.it/khlft

تعمیر پاکستان: کیا آپ سعودی عرب کو بھی جہاد و قتال کے طریقے سے دولت الاسلامیہ میں شامل کرنا چاہتے ہیں؟

دولة الاسلام‏: انشااللہ ہم آل سعود کو ختم کر کے رہیں گے

1

2

3

4

5

6

7

8

9

10

11

12

13

14

15

16

17

18

Comments

comments

Latest Comments
  1. Sarah Khan
    -
  2. Jahanzaib
    -
  3. Sarah Khan
    -
  4. Sabir
    -