عراق میں دہشت گردی کرنے والی سعودی تنظیم آئی ایس آئی ایس کے سلفی دیوبندی جہادی بیجی شہر میں جہاد النکاح کے نام پر سنی لڑکیوں کو اغوا کر رہے ہیں

news-1403510877-9282

بغداد(نیوز ڈیسک)آئی ایس آئی ایس کے زیر قبضہ قصبے بیجی کے شہریوں کو عسکریت پسندوں سے یہ خوف دامن گیر ہو گیا ہے کہ وہ اپنی غیر شادی شدہ لڑکیاں عسکریت پسندوں سے کیسے محفوظ رکھیں ۔مقامی لوگوں کے مطابق عسکریت پسند گھر گھر جا کر یہ معلومات جمع کر رہے ہیں کہ کس کے ہاں کتنی شادی شدہ اور کتنی غیر شادی شدہ خواتین موجود ہیں۔ برطانوی اخبار ’انڈی پینڈینٹ‘ کے مطابق لوگ اس کوشش میں ہیں کہ اپنی بچیوں کو عسکریت پسندوں سے بچا سکیں۔ایک مقامی شخص نے اپنے خوف کا اظہار کرتے ہوئے کہا جب اس کے گھر پر دستک دے کر یہ سوال پوچھے گئے کہ گھر میں شادی شدہ اور غیر شادی خواتین کی تعداد کیا ہے تو وہ بہت زیادہ پریشان ہوا اور سوال کرنے والوں کو بتایا کہ اس کے گھر صرف دو ہی خواتین ہیں اور دونوں شادی شدہ ہیں۔

اس جواب پر سروے کے لیے آنے والے شخص نے کہا کہ ہمارے جنگجوﺅں کی بڑی تعداد غیر شادی شدہ ہے، وہ شادی کر کے ایک بیوی چاہتے ہیں۔مقامی شخص نے یہ بھی کہا کہ سروے کے لیے آنے والے عسکری ذمہ دار ن نے اس موقع پر اصرار کیا کہ وہ گھر میں داخل ہو کر شناختی کارڈ چیک کرنا چاہتے ہیں تاکہ تصدیق ہو سکے واقعی سب خواتین شادی شدہ ہیں۔یاد رہے اس بیجی قصبے بغداد کے شمال میں ہے اور اس سے کچھ ہی فاصلے پر عراقی فوج عسکریت پسندوں کے ساتھ ملک کی سب سے بڑی آئل ریفائنری پر قبضے کی جنگ لڑ رہی ہے۔

برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ اور پاکستانی اخبار روزنامہ پاکستان کی رپورٹ

Source :

http://dailypakistan.com.pk/international/23-Jun-2014/115639

Comments

comments

Latest Comments
  1. Sarah Khan
    -