تکفیریوں کی بستی میں ایک دن – از عامر حسینی

takfiri

مولوی: ارے لعنت ہو سپاہ یزید پر ہم محبان اہل بیت کو کافر اور واجب القتل کہتے ہیں

رند خرابات: مگر مولوی صاحب کل آپ نے تقریر کرتے ہوئے احمدیوں کو کافر بهی کہا اور ان کے قتل کا فتوی بهی صادر کرڈالا آپ میں اور سپاہ یزید میں فرق کیا رہا؟

مولوی (غصے سے لال پیلا ہوتے ہوئے): ابے او رند احمدی تو اسی انجام کے مستحق ہیں، وہ یهودیوں کے ایجنٹ ہیں اور ان کا وجود بوجھ ہے

رند خرابات: مولوی عبدالعزیز برقعہ پوش کہتا ہے کہ شیعہ مجوسی و یہودی سامراج کا ماسک ہے اور یہ اسلام کے دشمن ہیں ان کا قتل عین جہاد ہے

مولوی: یہ سپاہ یزید تو تکفیری ہے اس کے حمائتی بهی ان کا اپنا تعلق اسرائیل سے ہے

رند خرابات: مگر مولوی صاحب تکفیری رویہ توآپ کا بهی ہے

مولوی: تم مجهےمولائی نہیں لگتے بلکہ قادیانی ہو جو خود کو مومن ظاہر کرتا ہے

مولوی لوگوں سے مخاطب ہوکر چلانے لگتا ہے: کافر کافر قادیانی کافر آگ لگادو آگ لگادو قادیانیوں کے ایوانوں میں آگ لگادو

اتنے میں ایک اور مسجد کا لاوڈ سپیکر جاگ اٹهتا ہے اور آوازیں آنے لگتی ہیں: کافر کافر شیعہ کافر
جو نہ مانے وہ بهی کافر

پهر ایک آدمی نظم پڑهنے لگتا ہے: گهوڑے دے پجاریاں نوں
بهنگیاں بهکاریوں نوں
شالا حب دار آکهاں توبہ توبہ

احمدی سکالر کہتا ہے: غیر احمدی کافر ہیں اور دائرۂ اسلام سے خارج لیکن وہ سب اصطلاحی باتیں ہیں ہم سنی اور شیعہ کو مسلمان سمجھتے ہیں لیکن احمدیوں سے کم تر

مولوی ہتهوڑا کہتا ہے : شیعہ اس زمین کی غلیظ ترین قوم ہے

مولوی حب دار کہتا ہے:احمدی غلیظ قوم ہے اور دیکهییں یہ مولوی ہتهوڑا تکفیری ہے

رند خرابات کہتا ہے: خداوندا یہ تیرے سادہ دل بندے کدھر جائیں / کہ درویشی بھی عیاری ہے، سلطانی بھی عیاری

نوٹ: تمام واقعات اور کردار فرضی ہیں ،مماثلت محض اتفاقی ہوگی

Comments

comments

Latest Comments
  1. Sarah Khan
    -
  2. Malik Deobandi (fake Ahmadi)
    -
  3. Malik Deobandi (fake Ahmadi)
    -
  4. Abdullah ibn Sabah
    -
  5. Kashif
    -
  6. Shahid Ahmad
    -