نیوذ الرٹ: پنجاب پولیس نرسوں پر ٹوٹ پڑی، حاملہ نرس سمیت درجنوں زخمی

پنجاب حکومت جہاں ایک طرف سینکڑوں نرسوں کو نوکری سے فارغ کرنے کے منصوبے پر عمل کررہی ہے وہیں پر پنجاب حکومت کے محنت کش اقدامات کے خلاف احتجاج کرنے والی نرسوں کے خلاف پنجاب پولیس کو غنڈا گردی کرنے کی کھلی چھٹی بھی دےڈالی

پانچ دن سے لاہور میں اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دینے اور احتجاج کرنے والی نرسیں آج جب کوپر روڈ سے شاہراہ فاطمہ جناح روڈ پر آئیں اور اسمبلی کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگانے شروع کئے تو پنجاب پولیس جس میں زیادہ تر مرد شامل تھے نرسوں پر شدید اور وحشیانہ لاٹھی چارج شروع کردیا اوران کو زبردست تشدد کا نشانہ بنایا

شدید لاٹھی چارچ سے درجنوںنرسیں زخمی ہوگئیں ،جبکہ بڑي تعداد بے ہوش ہوئی ،لاٹھی چارج کی اطلاع ملتے ہی لاہور کے ہسپتالوں میں کام کرنے والی نرسوں نے بھی ہرۃال کردی اور احتجاج کرنے والی نرسوں کے ساتھ شامل ہوگئیں

معلوم ہوا ہے کہ زخمی ہونے والی نرسوں میں ایک نرس حاملہ بھی تھی جس کی تشدد سے حالت سخت تشویش ناک ہے جبکہ اس دوران ایک نرس کے فوت ہوجانے کی افراہ بھی پھیلی جس کی تصیق نہیں ہوسکی ہے

مسلم لیگ نواز کی وفاقی اور صوبائی حکومتیں لاکھوں عارضی،کنٹریکٹ اور مستقل ملازموں کو برطرف کرنے اور بڑے پیمانے پر قومی اداروں کی نجکاری کرنے کا منصوبہ بنائی بیٹھی ہے اور مسلسل عوام دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہے یاد رہے کہ مسلم لیگ نواز حکومت ایک طرف تو عوام پر معاشی دھشت گردی مسلط کئے ہوئے ہے تو دوسری طرف یہ عوام پر تکفیری خارجی دیوبندی کلنگ مشین کو مسلط کئے ہوئے ہے اور سعودیہ عرب کے ایما پر ان کو پاکستان کے اندر شیعہکی نسل کشی ،اہل سنت بریلوی،احمدی،ہندؤ،عیسائی سیکولر لبرل بلوچ و پشتون پر حملوں کی کھلی چھٹی دئے ہوئے اور عوام کی اکثریت کی خواہشات کے برعکس ان سے مذاکرات کا ڈرامہ چائے ہوئے ہے

ادارہ تعمیر پاکستان پنجاب حکومت کی جانب سے نرسوں پر لاٹھی چارچ کی شدید مذمت کرتا ہے اور نرسوں سے مکمل اظہار یک جہتی کرتا ہے

nurse

Comments

comments