کراچی-القاعدہ نیٹ ورک یا دیوبندی دھشت گرد نیٹ ورک-کراچی سی آئی ڈی سے سوال؟

کراچی-کراچی سی آئی ڈی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ایس ایس پی راجہ عمر خطاب کے بارے میں اب یہ تاثر پختہ ہوتا جارہا ہے کہ وہ کراچی میں دیوبندی دھشت گرد تںطیم سپاہ صحابہ پاکستان/لشکر جھنگوی/ٹی ٹی پی/جنداللہ/اہل سنت والجماعت کی موجودگی اور اس کے بڑھتے ہوئے نیٹ ورک کو مختلف کوششوں سے چھپانے کی کوشش کررہے ہیں

ایسی تازہ کوشش  راجہ خطاب نے اپنی ایک پریس کانفرنس کے زریعے کی ہے جس میں انہوں نے ایک دھشت گرد نیٹ ورک کو پکڑنے کے بعد یہ دعوی کیا ہے کہ یہ کراچی میں القائدہ کا نیٹ ورک ہے

جبکہ حقیقت یہ ہے کہ کراچی سی آئی ڈی پولیس ،کراچی پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کوششوں سے اورنگی ٹاؤن میں دھماکہ خیز مواد تیار کرنے والی جو فیکڑی پکڑی گئی اور جس دہشت گرد نیٹ ورک کو پکڑنے کا دعوی کیا جارہا ہے اس سےتعلق رکھنے والے تمام دھشت گرد دیوبندی دھشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں جو خود کو لشکر جھنگوی /جند اللہ کے نقاب میں چھپاکر دھشت گردی کا کام کررہے تھے

کراچی سی آئی ڈی پولیس کے نئے سربراہ راجہ عمر خطاب کراچی میں دھشت گردی کی جڑوں کو دیوبندی دھشت گرد تںطیموں سے جوڑے جانے کے ناقابل تردید شواہد اور ثبوتوں کو نہ جانے کس کے کہنے پر تروڑ مروڑ کرمیڈیا کے سامنے پیش کررہے ہیں

بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے پاکستان میں القائدہ براہ راست کہیں بھی خود سرگرم عمل نہیں ہے بلکہ اس نے اپنی سرگرمیاں دیوبندی دھشت گرد تنظیموں کے زریعے جاری رکھی ہوئی ہیں اور پاکستان میں دھشت گرد دیوبند تںظیمیں ہی القائدہ کا دوسرا نام ہیں

اس سے پہلے راجہ عمر خطاب نے کراچی میں دھشت گردی کی وارداتوں کو شعیہ نوجوانوں کے سرمنڈھنے کی کوشش کی تھی

بہت سے لوگوں کا یہ خیال بھی ہے کہ دیوبندی دھشت گرد تنظیموں کی شناخت کو چھپاکر اور حقائق کو مسخ کرنے کی مربوط اور منظم کوششوں کا مقصد دیوبندی دھشت گرد نیٹ ورک کے ملک سے خاتمے کے مطالبے سے پیدا ہونے والے دباؤ کو کم کرنا ہے اور دیوبندی دھشت گرد تنظیموں کو اپنی پراکسی کا اہم ہتیھار سمجھنے والی مقتدر طاقتیں کراچی سی آئی ڈی کے سربراہ کو اس مقصد کے لیے استعمال کررہی ہیں 

Comments

comments

Latest Comments
  1. Munafiq Omar Khattab
    -