پشاور امام بارگاہ پر خود کش حملے کی ایف آئی آر سپاہ صحابہ ، طالبان اور عمران خان کے خلاف درج کی جائے – لواحقین کا مطالبہ
پشاور دھماکہ بے گناہ قتل و زخمی ہونے والے بچوں و خواتین سمیت درجنوں افراد کے قتل کی ایف آئی آر طالبان خان پی ٹی آئی اور لدھیانوی سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی اور ٹی ٹی پی کے فضل اللہ پر مشترکہ درج کی جائے۔ پاراچنار کے عوامی و سماجی حلقوں اور شہدا کے لواحقین کا مطالبہ۔
پشاور قصہ خوانی بازار میں ٹارگٹ بم دھماکے کے لواحقین اور پاراچنار کے عوامی و سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس دھماکے کی ایف آئی آر اور پشاور دھماکے میں پاراچنار کے بچوں و خواتین سمیت درجنوں شہدا و زخمیوں کی ایف آئی آر طالبان خان پی ٹی آئی،ٹی ٹی پی فضل اللہ اور لشکر جنگلی و سپاہ صحابہ کے دہشت گرد لدھیانوی پر مشترکہ درج کی جائے۔۔۔کیونکہ کوچہ رسالدار پشاور میں واقع اسی مقام پر پاراچنار کے لوگوں کے خلاف طالبان دہشت گردوں کی یہ تیسری کاراوئی ہے۔
علاوہ ازیں انہی طالبان سپاہ صحابہ و لشکر جھنگوی نے گزشتہ چند سالوں میں پاراچنار اور پشاور میں پاراچنار کے مظلوم عوام بشمول بچوں اور عورتوں کو ٹارگٹ کرکے اور پاراچنار پر طالبان لشکر کشیاں کرکے 1700 سے زائد افراد شہید اور 5000 سے زائد زخمی و معزور کر دئیے ہیں ۔اسلئے پاراچنار کے لوگ دشمن شناس ہیں پی ٹی آئی بزدل خان کی طرح کنفیوز نہیں۔ طالبان خان پر ایف آئی آر اسلئے کہ پشاور میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے اور طالبان خان دہشت گرد طالبان کے خلاف کاروائی کی بجائے ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔
پشاور میں پی ٹی آئی حکومت جو دراصل ٹی ٹی پی کی حکومت بن چکی ہے کی طالبان نوازی اور عوام کے جان و مال کے حوالے سے غیر سنجیدگی کا پتہ اس سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ چند ماہ پہلے پی ٹی آئی حکومت کے آغاز میں دہشت گردوں نے جی ٹی روڈ پشاور میں پاراچنار کے باشندوں کو نشانہ بنایا جسمیں معصوم بچوں سمیت درجنوں افراد شہید ہوئے۔
اس بڑے واقعے کے مجرموں اور طالبان دہشت گردوں کی مزمت کرنے کی بجائے پی ٹی آئی کے بے شرم وزیر شوکت یوسفزئی نے شہدا و زخمیوں کے لواحقین کو اس وقت شدید مایوس کیا کہ طالبان نواز طالبان خان کی ایما پر شوکت یوسفزئی نے اس وقت بے شرمی کی انتہا کرکے یہ جملہ کہا کہ ”دھماکہ ہی ہوا ہے کوئی قیامت تو نہیں آئی” ایسے بے حس حکمرانوں طالبان خان اور پی ٹی آئی سے عوام کی جان و مال کا تحفظ محال ہے اسلئے ان پر ایف آئی آر درج کی جائے۔
Comments
Tags: Friends of Taliban, Imran Khan, Religious extremism & fundamentalism & radicalism, Sectarianism, Shia Genocide & Persecution, Sipah-e-Sahaba Pakistan (SSP) & Lashkar-e-Jhangvi (LeJ) & Ahle Sunnat Wal Jamaat (ASWJ), Takfiri Deobandis & Wahhabi Salafis & Khawarij, Taliban & TTP, Terrorism
Latest Comments
imran khan zindabad …pti zindabad…goverment should enforce sharia …it will solve all problems ….ALLAH KI ZAMEEN PE ALLAH KA QANOON……………….