کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ پاکستان کے اندر لڑائی تیز،دو رہنماء اور پراسرار طور پر قتل

اسلام آباد-کالعدم دیوبندی تکفیری دھشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ پاکستان/اہل سنت والجماعت کے ملک اسحاق گروپ اور لدھیانوی گروپ میں فنڈز کی تقسیم پر جھگڑا مزید شدت اختیار گرگیا-شمس معاویہ کے بعد مفتی منیر اور اسد محمود کا قتل بھی اسی جھگڑے کا شاخسانہ ہے-ایجنسیوں اور اندرونی زرایع کے دعوے

کالعدم دیوبندی تکفیری دھشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ پاکستان جوکہ اہل سنت والجماعت کے نام سے کام کررھی ہے کے اسلام آباد ضلع کے جنرل سیکرٹری مفتی منیر معاویہ اور مولوی اسد محمود کو کل اس وقت نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کرڈالا جب وہ اسلام آباد کے کے ایک سیکٹر میں واقع جامع مسجد عبداللہ بن مسعود سے نماز پڑھا کر واپس جارہے تھے

مفتی منیر معاویہ اور مولوی اسد محمود دونوں فیض آباد کے قریب پولیس اور رینجرز سے جھڑپ کرنے والے اور چہلم امام حسین کے راولپنڈی کے مرکزی جلوس میں شامل ہوکر دھشت گردی اور بلوے کی کوشش کرنے والے کالعدم تنظیم کے شرپسندوں کے ٹولے کی قیادت کرتے ہوئے گرفتار ہوئے تھے اور ان کے خلاف پولیس نے کئی مقدمات بھی درج کئے تھے

پنجاب حکومت کے صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ پاکستان /اے ایس ڈبلیو جے کے سربراہ مولوی محمد احمد لدھیانوی کے مذاکرات ہوئے جس کے دوران مولوی احمد لدھیانوی نے حیرت انگیز طور پر صرف اپنے گروپ کے لوگوں کی رہائی کا مطالبہ کیا جبکہ ملک اسحاق گروپ کے ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ اس میں شامل نہیں تھا-اس لیے مولوی غلام رسول شاہ کو رہا نہیں کیا گیا

جبکہ ایک روز پہلے مفتی منیر معاویہ اور اسد محمود کو اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا اور اگلے دن دنوں رہنماؤں کو قتل کردیا گیا

حساس ادارے کے ایک سربراہ کا کہنا ہے کہ اس واردات کے بارے میں سردست کچھ کہنا مشکل ہے لیکن ان کے ادارے کے پاس اہل تشیع سے تعلق رکھنے والے کسی کلر گروپ کے پائے جانے کی اطلاع نہیں ہے اور شمس معاویہ و علامہ ناصر عباس کے قتل میں تیسرے گروہ کے ملوث ہونے کی وجہ سے یہ شبہ ضرور ہے کہ اس طرح کی وارداتیں کالعدم تنظیم کے اپنے اندر دھڑے بندی کا شاخسانہ ہوسکتی ہیں تاکہ ایک طرف اپنے ناپسندیدہ حضرات سے تنظیم کے نیٹ ورک میں جان چھڑا لی جائے اور شیعہ کے خلاف نفرت کو مزید پھیلایا جائے

اسلام آباد پولیس کے زرایع کا کہنا ہے اس واردات سے ایک طرف تو اندرونی تنازعہ سیٹل کرنے کی کوشش کی گئي ہے تو دوسری طرف حال ہی میں اہل سنت بریلوی کی نمائندہ تںطیم سنّی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت المسلمین کے درمیان بڑھنے والے اشتراک کو غیر موثر بنانے اور کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ پاکستان کی خود دیوبندی حلقوں میں بڑھتی ہوئی تنہائی کو کم کرنا مقصود ہوسکتا ہے

 

Comments

comments

Latest Comments
  1. sahil khan
    -
  2. Muneer Ahmad
    -
  3. Persian Reza
    -
  4. Akmal Zaidi
    -
  5. Usman Farooqi
    -