چئیرمین بلاول بھٹو! چیف منسٹر سندھ سے پوچھئے کہ اورنگ زیب فاروقی اب تک آزاد کیوں ہے؟
کل بروز ہفتہ 28 سمبر 2013ء کراچی میں مجلس وحدت المسلمین کے رہنماء ممتاز شیعہ عالم دین علامہ مرزا یوسف کی گاڑی پر قاتلانہ حملہ ہوا جس میں ان کے محافظ اور دوست شہید ہوگئے-وہ گاڑی میں نہ ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے
شیعہ علماء،ڈاکٹرز، پروفیسرز، تاجر، پروفیشنلز ،سیاسی کارکنوں پر کراچی میں بہت تواتر سے حملے جاری ہیں
مجلس وحدت المسلمین کے رہنماؤں پر کراچی میں یہ حملے ہورہے ہیں –اس سے پہلے مولانا دیدار علی جلبانی کو قاتلانہ حملہ کرکے شہید کیا گیا اور اب مرزا یوسف ٹارگٹ تھے
ان حملوں کے پیچھے کون ہے ؟یہ راز اب کوئی راز رہا نہیں ہے
ان حملوں کے پیچھے کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ پاکستان ہے جو اہل سنت والجماعت کے نام سے کام کررہی ہے اور اس کے دھشت گرد نیٹ ورک کو اورنگ زیب فاروقی چلارہا ہے جو اب اس قدر سرکش ہوگیا ہے کہ وہ پاکستان کی فوج،پولیس اور ایجنسیوں کے اہلکاروں کو دھمکیاں دیتا ہے
یہ اورنگ زیب فاروقی نہ صرف علمائے اہل تشیع کے قتل میں ملوث ہے بلکہ یہ اہل سنت بریلوی کے علماء کی شہادتوں میں بھی ملوث رہا ہے
لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ اورنگ زیب فاروقی اپنی تمام تر اشتعال انگیز سرگرمیوں اور نفرت انگیز سرگرمیوں کے باوجود آزادی سے سندھ کے اندر نقل حرکت کرتا ہے
اورنگ زیب فاروقی کو کھلے عام اسلحہ بردار لیکر گھومنے کی اجازت ہے اور وہ پبلک مقامات ،مساجد و مدارس میں شیعہ،اہل سنت بریلوی کے خلاف تقریریں کرتا اور ان کے خلاف تشدد پر اکساتا ہے
لیکن سندھ حکومت اس کی ان کاروائیوں پر خاموش ہے بلکہ اسے پولیس سیکورٹی بھی فراہم کی جارہی ہے-
یہ سب ایک ایسے وقت میں ہورہا ہے جب سندھ میں پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت ہے اور اس پارٹی کے چئیرمین پنجاب حکومت اور نواز شریف کی جانب سے شدت پسندوں کی حمائت پر سخت تنقید کررہے ہیں اور شدت پسندوں کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہیں
بلاول بھٹو زرداری کو اپنی پارٹی کے وزیراعلی اور سندھ کے صوبآئی وزیر داخلہ سے پوچھنا چاہئیے کہ آخر سندھ حکومت دیوبندی خارجی تکفیری دھشت گردوں کے سرغنہ فاروقی کو اب تک آزاد کیوں چھوڑے ہوئے ہے اور اس کی گرفتاری میں کیا امر مانع ہے؟
بلاول بھٹو کی پنجاب حکومت پر شدت پسندی کے حوالے سے تنقید اسی وقت باوزن ہوسکتی ہے جب ان کی پارٹی کی حکومت سندھ میں اورنگ زیب فاروقی جیسے دھشت گردوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالے گی اور کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ پاکستان جوکہ اہل سنت والجماعت کے نام سے کام کررہی ہے پر پابندی عائد کرے گی
Comments
Tags: Bilawal Bhutto Zardari, Karachi, Shia Genocide & Persecution, Sindh government, Sipah-e-Sahaba Pakistan (SSP) & Lashkar-e-Jhangvi (LeJ) & Ahle Sunnat Wal Jamaat (ASWJ)
Latest Comments
Sunni monarchs back YouTube hate preachers: Anti-Shia propaganda threatens a sectarian civil war which will engulf the entire Muslim world
http://www.independent.co.uk/voices/comment/sunni-monarchs-back-youtube-hate-preachers-antishia-propaganda-threatens-a-sectarian-civil-war-which-will-engulf-the-entire-muslim-world-9028538.html
Bilawal is the son of the most coward and a biggest cheeter’s son. He will never do anything that would harm his vote bank. This family does not stand on the principal, they rather stand on money and vote bank. I used to be a pro PPP, now I regret. His mother had called Taliban that they are her kids. Go figure who would help the muslims to save from these TTP, ASW and SSP.