ڈاکٹر علی حیدر اور نشان امتیاز
صدر پاکستان کی طرف سے ڈاکٹر علی حیدر کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اور ان کی خدمات کو سرہانے کے لئے ” نشان امتیاز ” کا اعلان کیا گیا ہے- ڈاکٹر علی حیدر ایک با وصف انسان تھے اور اس کے ساتھ ساتھ وہ اک بہادر اور نڈر انسان بھی تھے – ڈاکٹر علی حیدر شہید جو کہ بغیر رنگ و نسل ، مذہب و مسلک کی تقسیم کیے پاکستان کے دکھی انسانوں کے کام آتے اور اپنی آخری سانس تک ان کے یہی وطیرہ رہا – ڈاکٹر علی حیدر اور ان کے گیارہ سالہ بیٹے مرتضیٰ حیدر کو لشکر جھنگوی سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں نے فروری میں شہید کر دیا تھا. ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ نہ صرف ڈاکٹر صاحب کو” تمغہ شجاعت ” دیا جائے بلکہ ان کے قاتلوں کو پکڑ کے کڑی سے کڑی سزا دی جائے تا کہ پاکستان کے عوام اور بے کس و بے سہارا لوگوں کو ڈاکٹر علی حیدر جیسے کسی اور محسن سے ہاتھ نہ دھونے پڑیں
Related : https://lubpak.com/archives/243981
https://lubpak.com/archives/244407