ہم دیکھتے ہیں کون بدمعاشی کرتا ہے

111مجھے یاد ہے کہ جب 3 ماہ پہلے نواز حکومت الیکشن جیت گئی تو مخالفین کو پیغام دینے کے لیے اور اظہاد وجود دکھانے کے لیے کراچی میں ایم کیو ایم کا ایک بہت بڑا جلسہ ہوا، اس جلسے میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی کیونکہ ایم کیو ایم کے لیڈر تقریر کرنے والے تھے تو میں بھی موجود تھا۔اس جلسے میں الطاف حسین نے بڑے جارحانہ انداز میں کہا کے کہ “حکومت تبدیل ہوگئی ہے لیکن کوئی فکر کی بات نہیں تمام فرقوں اور زبانوں کے لوگ کراچی میں رہے ہم دیکھتے ہیں کون بدمعاشی کرتا ہے”

کاش سوشل میڈیا میں بھی کوئی الطاف حسین پیدا ہوجائے جو لبرل انتہا پسندوں(رضا رومی، اوردیگر بچہ پارٹی) کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ہم سےکہے کہ “بے فکر ہوکر لکھو! ہم دیکھتے ہیں کون بدمعاشی کرتا ہے “

یقین کریں لبرل انتہا پسند رضا رومی ،نجم سیٹھی اور دیگر بچہ پارٹی کی بدمعاشی دیکھ تو مجھے کراچی یونیورسٹی کے جماعتی یاد آجاتے ہیں جن کو پیار سے سمجھا سمجھا کر اے پی ایم ایس او نے جماعتی سے انسان بنادیا ہے۔ اللہ اس کا اجر اے پی ایم ایس او کو دے۔

لیکن ہم تو اے پی ایم ایس او نہیں جو پیار سے بات کریں۔ روز کی دھمکی اورمنہ کی فائرنگ سُن سُن کر تھک گئے ہیں، جب دیکھو لبرل انتہا پسند رضا رومی صاحب اور دیگر بچہ پارٹی کسی بھی بلاگرز کو جماعتی طرز ہر دھمکی دینا شروع کردیتے ہیں۔ جیسے ہم بلاگرز کسی مندر کا گھنٹہ ہیں کہ جب دل چاہے بجا دیا۔

میں تو کمزور سا آدمی ہو تو بس رضا رومی ،نجم سیٹھی اور دیگر بچہ پارٹی سے درخواست کروگا کہ بس اب یہ سب ختم ہوجانا چاہیے۔ تسلیم کیا کہ آپ فطرت میں انتہا پسند ہیں جن کو تنقید پسند آتی ہی نہیں مگر اب ہم بھی کیا کرسکتے ہیں ہم تو غلط کو غلط ہی لکھیں گے خواہ آپ کو پسند آئے یا نہیں۔

رضا رضوی

 

31

Comments

comments

Latest Comments
  1. antidote
    -
  2. Sarah Khan
    -
    • antidote
      -