شیعہ سنی اتحاد – تکفیری سوچ مردہ باد – از حق گو

پاکستان میں روز ہونے والی دہشت گردی اور ہر گزرتے دن میں ہونے والے سانحات کے باوجود پاکستان میں کچھ نہ کچھ ایسا سامنے آ جاتا ہے جس سے پاکستان کے مستقبل کے بارے میں ایک اچھی امید نظر آنے لگتی ہے – ایسا ہی کچھ جماعت الدعوہ کے نائب امیر جناب امیر حمزہ ہے – موصوف نے شیعہ سنی کے مشترکہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوے نہ صرف وحدت امت پر زور دیا بلکہ شیعہ اکابرین اور علما کے لئے بھی اچھے الفاظ اور خیالات کا اظہار کیا

 موصوف نے شیعہ سنی اتحاد کے حوالے سے بھی گراندقدر خیالات کا اظہار کیا اور شیعہ سنی اتحاد کے حوالے سے بھی اپنی خواھشات کے اظہار بھی کیا – ان کا کہنا تھا کے شیعہ سنی مل کر ہی اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں ، جو لوگ شیعہ کو سنی کا دشمن کہتے ہیں یا شیعہ پر حملے کرتے ہیں وہ ملک دشمن عناصر ہیں اور پاکستان کو توڑنے کی سازش میں ملوث ہیں

اسی طرح کچھ عرصہ قبل ایران میں ہونے والی بیداری امت کانفرنس جس میں جمعیت علما اسلام سمیح الحق گروپ کے سربراہ مولانا سمیح الحق بھی شریک تھے اور وہاں پر انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر آیات اللہ علی خامینائی سے ملاقات کی – ہمیں امید ہے کہ سمیح الحق صاحب جو خود کو بہت فخر سے طالبان کا والد کہتے ہیں وہ اپنے بیٹوں پر اپنے اثر انداز ہوتے ہوے ان کو دشت گردانہ کاروائیوں سے روکنے کے لئے اپنے کردار ادا کریں گے اور اس کے ساتھ ساتھ وہ سپاہ صحابہ ، لشکر جھنگوی اهل سنت والجماعت نامی تکفیری تنظیموں سے بھی فاصلہ پیدا کر کے اپنے امن پسند ہونے اور اتحاد امت کا حامی ہونے کا تاثر کو مضبوط کر سکتے ہیں . اور حالیہ انتخابات میں متحدہ دینی محاذ کے پلیٹ فارم سے شیعہ مسلمانوں کے حوالے سے دے گیے اپنے بیانات پر بھی غور کریں گے

samee

 

Comments

comments

Latest Comments
  1. khizar
    -
  2. Ali Zaid
    -
  3. Abdullah AlFaisal
    -
WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.