جنرل پاشا،عرب شیوخ اور پاکستانی لشکر ۔۔ از وسیم احمد
متحدہ عرب امارات سات ریاستوں پہ مشتمل فیڈریشن ہے۔ ہر ریاست کا اپنا فرمانروا شیخ کہلاتا ہے اور داخلی معاملات میں خود مختار ہے۔ پچھلے چند عشروں میں یہاں بے پناہ ترقی ہوئی ہے۔ یہاں تک کہ مغربی
ممالک کے سیاح بھی یہا ں ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں ہر سال آتے ہیں۔ ان ریاستوں کی آبادی سو فیصد مسلمانوں پہ مشتمل ہے لیکن قانون کی بالادستی کا عالم یہ ہے کہ یہاں صرف ایک برانڈ کا اسلام رائج ہے۔ ریاستوں کے سیاسی معاملات اور شیوخ کے آپس کے تعلقات قابل رشک ہیں اور ان میں اختلافات کی کبھی کوئی خبر سننے میں نہیں آئی۔ تمام ریاستوں میں نہ تو مساجد کی کمی ہے اور نہ ہی ڈسکوزاورنائٹ کلبزکی ۔یہی وجہ ہے کہ یہ خطہ دن دوگنی رات چوگنی ترقی کر رہا ہے۔
شنید ہے کہ ہمارے لفٹینٹ جنرل (ریٹائرڈ) احمد شجاع پاشا ڈی جی آئی ا یس آئی کی خدمات متحدہ امارات کی سیکورٹی اور انٹلیجنس ایجنسیزز کی تر بیت کے لیے بھاری بھر کم مشاہرہ پہ حاصل کر لی گئی ہیں
۔
اگر ہمارے پاشا صاحب کامیابی سے ان اداروں کی تربیت مکمل کر لیتے ہیں تو متحدہ امارات کا نقشہ کچھ عرصے بعد کچھ یوں ہو گا۔ جس انٹلیجنس ادارے کیتربیت مطلوب ہے اس کا نام تو ابھی سامنے نہیں آیا لیکن اس کا صدر دفتر برج الخلیفہ کی سب سے آخری منزل پہ قائم ہوگا جس میں چاروں طرف جدید ترین کیمرے دوربینں اور دیگر آلات نصب کیے جائیں گے جو ریاست میں قائم ہر گھر کے ہر بیڈروم تک رسائی رکھتے ہوں گے۔ ہمارے عرب شیوخ کی دریا دلی اور موج مستی کی شہرت دور دور تک ہے‘ تو کوئی مضائقہ نہیں کہ کچھ ہی
بلیک بیری ٹیکسٹنگ عرصے کے بعد ان شیوخ کی خوب گاہوں کی ویڈیو فلمز ایک دوسرے تک پہنچ چکی ہوں۔ ان کی گفتگو اور
کا ریکارڈ جو شیخ حضرات اور ان کی سہیلیوں کے مابین ہوتا ہے ان کی تمام بیویوں اور اولادوں تک پہنچ چکا ہو ‘ اور عین ممکن ہے کہ لشکرجھنگوی سپاہ صحابہ جیش محمد حرکت الانصار لشکر طیبہ اور جند اللہ کے ذیلی دفاتر بھی ان ریاستوں میں قائم ہو چکے ہوں اور کالعدم ٹی ٹی پی بھی اپنے قدم جماچکی ہو۔
‘ سب باہم دست و گریباں ہو نگے اور ہر کوئی ایک دوسرے پہ اپنے برانڈ کا اسلام نافذ کرنے پہ تلا ہوگا ۔ ساتوں ریاستیں دھماکوں کی گھن گرج سے گونج رہی ہونگی اور پھر آخر ایک دن ایسا آئے کہ ایک لق و دق
صحرا میں ساتوں شیوخ اونٹ چراتے ہو ئے اپنی نشاتہ ثانیہ کے قصے سنا رہے ہونگے اور پاشا صا حب وہاں سے بھی تمام ریٹائرمنٹ
بینیفٹس لی
کر اپنی اگلی منزل پہ روانہ ہوچکے ہونگےہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی متحدہ امارات پہ رحم فرمائے، شیوخ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور ان کے پردے بھی قائم رہیں ۔ وسیم الطاف
Comments
Tags: General Pasha, ISI, UAE
Latest Comments
hahahaha…..geo