کتنی شرمناک بات ہے – از وسیم الطاف

Shame

کتنی شرمناک بات ہے کہ کل آئی ایس پی آر  کو یہ وضاحت کرنی پڑی کہ فوج الیکشن کا التوانہیں چاہتی‘ لشکرجھنگوی سمیت کسی گروپ سے اسکے ’روابط‘ نہیں ہیں‘۔ پاک فوج غیر جانبدار ہے اور آئی ایس آئی  اپنی حدود اور مقررہ دائرہ کار میں کام کررہی ہے ۔ کیا کسی ترقی یافتہ ملک میں تصور کیا جاسکتا ہے کہ ایک قومی ادارہ وضاحتیں پیش کرتا پھرے اور پھر بھی کوئی تسلیم کرنے کو تیار نہ ہو۔کاش ہماری فوج سیاست سے اپنے آپ کو دور رکھتی اور آج ہمیں یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔

اور کتنی شرمناک بات ہے کہ کل ہی شیری رحمان کے خلاف ملتان پولیس نے توہین رسالت کا مقدمہ صرف اس بنا پہ درج کرلیا کہ اس نے 2010میں ایک ٹی وی پروگرام میں موجودہ قانون کے غلط استعمال پہ تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ بے شمار معصوم انسان محض ذاتیدشمنی کی بنا پہ اس قانون کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔

کاش ایک فوجی آمر اپنے سعودی آقاؤں کی آشیر باد حاصل کرنے کے لیے یہ قانون نہ بناتا اور آج مہذب دنیا میں ہم شرمسار نہ ہوتے ۔

اورکتنی شرمناک بات ہے کہ مغربی غیر مسلم ممالک نے شعیہ ہزارہ خاندانوں کو سیاسی پناہ دینے کی پیشکش کی ہے جبکہ اسلام کے شیدائی ان معصوم شہریوں کو انکے اپنے ملک میں بھیڑ بکریوں کی طرح چیر پھاڑ رہے ہیں۔

کاش اسلام کے ماننے والوں کے دل میں بھی انسانیت کا اتنا ہی درد ہوتا جتنا ایک دہریے کے دل میں ہے

Comments

comments

Latest Comments
  1. munna
    -