At last, insaf for Rehman Malik – by Khalid Wasti


انصاف ہوتا نظر آگیا ہے

کسے وکیل کریں کس سے منصفی چاہیں

=============================


رحمان ملک کو ہتھکڑی لگوانی تھی –
رحمان ملک پر پانچ تولے سونا چرانے اور ایک کار رشوت میں لینے کا الزام لگایا گیا –
اعلی عدالت نے انصاف دینا تھا –
“انصاف“ ہوتا ہوا نظر آنے کےلیئے اس کے اہتمام کی ضرورت تھی –
اس اہتمام کا انتظام میڈیا نے کرنا تھا –
میڈیا نے بڑی “بڑی ذمہ داری“ سے یہ“ فریضہ “سر انجام دیا –
اتنی “ذمہ داری“ کہ بے نظیر کے دشمنوں نے بھی رحمان ملک کی بے نظیر سے وفاداری کو مشکوک ثابت کرنا شروع کر دیا

مقصد صرف یہ تھا کہ عوام کو انصاف ہوتا ہوا نظر آجائے –

اس “عوام“ میں اینٹی پیپلز پارٹی ، اینٹی بھٹو اور اینٹی بے نظیر ہی نہیں بلکہ بھٹو کے شیدائی ، بے نظیر کے جانثار اور پیپلز پارٹی کے جیالے بھی شامل تھے

یہ تو “انصاف کے تقاضوں کے منافی “ تھا کہ مخالفین کو انصاف ہوتا ہوا نظر آجائے اور حمایتی اس سے محروم رہیں

پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور اس سے ہمدردی رکھنے والوں کو “انصاف ہوتا ہوا نظر آنے“ کا منظر دکھانے کے لیئے ضروری تھا کہ رحمان ملک کو ایک ایسے شخص کے طور پر پیش کیا جائے جس کے متعلق جیالے یقین کر لیں کہ یہ پارٹی کا وفادار نہیں اس لیئے اس کے ساتھ اگر “انصاف “ ہو جائے تو کوئی ہرج نہیں

عدالتی فیصلے سے پہلے ضروری تھا کہ اسے قبولیت عام کی سند دلوانے کے لیئے رائے عامہ کو “راہ راست“ پر لایا جائے – اس “نیک مقصد“ کے حصول کے لیئے میڈیا نے گزشتہ دو برس سے دن رات ایک کر رکھے تھے اور ، مرد مومن ، مجاہد اعظم جنرل ضیاءالحق کے لفظوں میں جب “مثبت نتائج“ حاصل ہونے کا یقین ہو گیا تو لاہور ہائیکورٹ نے رحمان ملک کی “سیف الرحمان برانڈ“ احتساب عدالت سے ملنے والی سزائیں بحال کر دی ہیں

اب انصاف کا بول بالا ہو چکا ہے اور انصاف ہوتا ہوا نظر بھی آ گیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔

Comments

comments

Latest Comments
  1. TruePakistani
    -
  2. Khalid Wasti
    -
  3. Sarah Khan
    -
  4. Larkanian
    -
  5. salma
    -
  6. amjad mumtaz
    -
  7. Shah Jee
    -