Jahan panah tusi great ho, tohfo qabul karo!

Related post: Questions for General Pasha (Part I)

Nawaz Sharif’s commendable stance on Pakistani generals’ Abbottabad debacle


پارلیمنٹ کے ان کیمرہ سیشن کی متفقہ قرارداد پیش نظر ہے. پاکستان کی سیاسی ڈکشنری میں جن اصطلاحات سے مجھے چڑ ہے ان میں ایک اصطلاح “متفقہ” بھی ہے۔ کیوں کہ یہاں قومی مفاد، سیاسی استحکام، قومی غیرت اور قومی اتفاق رائےکے ہر ایمان آفریں مظاھرے کے پیچھے بندگان مومنین یعنی پاکستان آرمی کا ہاتھ ہوتا ہے

بتایا یہ گیا تھا کہ مسلح افواج کے متعلقہ آفیسرز کو پارلیمنٹ کے جوائنٹ ان کیمرہ سیشن میں بلانے کا مقصد ان سوالات کے جوابات تلاش کرنا تھا جو ایبٹ آباد آپریشن کے حوالے سے فوج اور خفیہ اداروں کے کردار اور کارکردگی کے بارے میں اٹھائے جارہے ہیں

بالی وڈ کی کسی میلوڈرامیٹک فارمولا فلم کی طرح تمام مرکزی اور ثانوی کرداروں میں رنجشوں اور ناراضگیوں کے گرد گھومتی کہانی کے آخر میں تمام کردار ہیرو، ہیروئن، لڑکے کے ماں باپ، لڑکی کے ماں باپ اور دیگر تمام کردار آخر میں شیر وشکر ہوگئے

یہی سب ہوا یوں کہ صاحب آئے تقریریں کیں، پھر چوھدری نثار نے تقریر کی ، بعد میں نہ جانے کیا سوالات ہوئے، بیچ میں کچھ اموشنل ٹچی مومنٹس بھی آئے ،ن لیگ اور ق لیگ میں چند مزاحیہ مکالموں کا تبادلہ ہوا، کچھ شکوے شکایات ہوئیں، اور پھر تجدید عہدوپیماں کا سلسلہ چلا، اور ایک متفقہ قرارداد پر منتج ہوا. قرارداد کا متن پڑھ کے یہ لگتا ھے کہ یہ فرط جذبات سے مغلوب ، کس قدر حساس دل سے لکھی گئی ہے یعنی اس میں دماغ کا استعمال قطعی طور پر نہیں کیاگیا ہے. صرف سجن کی خاطر طبع کا اہتمام ہے.

ان کیمرہ سیشن کے بعد کے منظر کی ڈرامائی منظر کشی کی جائے. توسین یہ بنتاہے

اختتام پر فلم کے تمام معاون کردار مرکزی کردار کے سامنے کورنش بجالاتے ہوئے کورس کے اسٹائل میں آواز ملاتے ہوئے کہتے ہیں ‏

“جہاں پناہ! تسی گریٹ ہو، تحفو قبول کرو

اور فلم کا ڈائرکٹر ان تمام مناظر کو سگریٹ پھونکتے ہوئے لائیو فلم دیکھتا  ہے اس کے چہرے پر طمانیت اور لطف اندوزی کے ملے جلے تاثرات ہیں۔ اور وہ پھر “تھینکس اٹس ڈن” کہ کر نشست چھوڑدیتا ہے

Comments

comments

Latest Comments
  1. Mussalman
    -
  2. Jaleel
    -
  3. دانیال
    -
  4. Farrukh
    -
  5. Abdul Nishapuri
    -
  6. Raza
    -
  7. Abdul Nishapuri
    -
  8. abu yossef shukri
    -
  9. Ibne Yaqub Al Mamnoon
    -
  10. Ibne Yaqub Al Mamnoon
    -
  11. Omar Khattab
    -
  12. Abdul Nishapuri
    -
  13. Megapolis Megabucks
    -