جیو کی قوالی کے پیچھے اصل قوالی کیا ہے؟

10362574_10152374931687435_1826502159208644185_n

جب اہل بیت ع کی شان میں گستاخی کو بنیاد بنا کر لدھیانوی اور حافظ سعید جیسے لوگ بھی بندش کا مطالبہ کرنے لگے جن کی روزی روٹی ہی اہل بیت اور ان کے ماننے والوں کی دشمنی میں ہے تو سمجھ لیجئے کہ فرشتوں کو اپنا مقصد پورا کرنے کے لئے مقدس کاندھے مل گئے ہیں

ایسے حالات میں کہ جب جیو رو با زوال ہے اور خاص ہاتھ اسکی قابل گرفت حرکتوں کی وجہ سے بندش کا سامان کر چکے ہیں تو منقبت یا قوالی کے اس مجرمانہ کھیل کی ڈوری کا سرا کہیں اور جا کر بھی ملتا دیکھائی دیتا ہے اسی لے علما خاص نے جرم کی سخت سرزنش کی اور شدید رد عمل کا اظہار کیا مگر ساتھ ہی اشارہ دے دیا کہ اس کھیل میں ہم اپنا کندھا استعمال نہیں ہونے دیں گے

جو طے ہو چکا ہوتا ہے اس نے ہونا ہوتا ہے مگر احمق بدنامی کا تاج اپنے سر پر سجا لیتے ہیں اور کھیل کوئی اور کھیل جاتا ہے، اب دانشمندی کا تقاضہ یہ بنتا ہے کہ ہمیں اس توہیں امیز کھیل کے خلاف ہر اس کھلاڑی سے احتجاج کرنا چا ئہے کہ جس نے یہ کھیل رچایا ہو، مگر اپنے حق کے احتجاج کو کسی کے کھیل کا حصہ نہیں بننے دینا چاہئے۔

اس وقت وہ لوگ بھی زبانیں کھولے سامنے آ چکے ہیں کہ جن کے اکثر خطابات میں امام زمانہ عجل اللہ کو اور انکی والدہ ماجدہ کو نعوذ باللہ گالیاں دیں جاتیں ہیں۔ یا وہ میڈیا چینل جو اب تو بول رہے ہیں مگر کسی ایسے بندے کو آج تک بے نقاب نہ کیا کہ جس نے توہین اہلبیت ع کی ہے

یہ قوالی اصل میں ہی قوالی ہے مگر الفاظ مقدس استعمال کئے گئے ہیں اس قوالی میں وہ سب گروہ اور افراد تالیاں مارتے اور راگ آلاپتے سوز و تار بجاتے دیکھائی دے رہے ہیں کہ ایک تو انکی زاتی دشمنی ہے دوسرا جماعتی ایجنڈہ اور ان میں کئی تو ایسے بھی اب ناموس اہلبیت ع پر احتجاج کناں ہیں جو خود سرعام ارتکاب کرتے دیکھائی دیتے ہیں

Comments

comments

Latest Comments
  1. anser
    -
    • ali
      -
  2. ali
    -
    • Captain Clematis
      -