جناب عامر حسینی کو ضلع خانیوال پریس کلب کا آڈیٹر منتخب ہونے پر مبارک باد
لیٹ اس بلڈ پاکستان کی ٹیم نہایت خوشی اور فخر کے ساتھ اس بات کو اپنے تمام قارئین تک پہنچانا چاہتی ہے کہ ہمارے اردو سیکشن کے ایڈیٹر جناب عامر حسینی ضلع خانیوال پریس کلب کے آڈیٹر منتخب ہوگیے ہیں جو ان کی غیر جانبدار ، متون شخصیت اور ایک ہر دل عزیز لکھاری ہونے کا بین ثبوت ہے – یہ ہمارے لئے انتہائی فخر کی بات ہے کہ ہم عامر حسینی صاحب جیسی شخصیت کے علمی ، ادبی اور منطقی کالموں سے نہ صرف خود بہرامند ہو رہے ہیں بلکہ لٹ اس بلڈ پاکستان کے ہزاروں قارئین بھی ان کے کالموں کو پڑھ کر دنیا کو ایک الگ انداز سے دیکھنے کی کامیاب کوشش کرتے ہیں – ہماری دعا ہے کہ جناب عامر حسینی صاحب اسی طرح صحافتی اور ادبی میدان میں اپنی کاوشوں کو جاری رکھیں اور دن دگنی رات چگنی ترقی کریں –
آخر میں لیٹ اس بلڈ پاکستان کی پوری ٹیم تہے دل سے جناب عامر حسینی کو ان کی اس کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں اور انھیں اس بات کا یقین دلاتے ہیں کہ ہماری دعا اور ہماری حمایت ہمیشہ ان کے ساتھ ہے – وہ جس طرف اپنے الفاظ کی تلوار کی یزید وقت اور اس کے چیلوں کو للکار رہے ہیں وہ کام یقیناً ایک حسینی ہی کر سکتا ہے – اور بطور حسینی وہ ظلم کے خلاف جہاد بالقلم کر کے انسانیت اور حسینیت کے علم کو بلند کیے ہوے ہیں –
اور بے شک حسینی ہونے کا یہی تقاضہ ہے –
Comments
Tags: Aamir Hussaini, LUBP
Latest Comments
Well done, Aamir. May this be the harbinger of more glory on your path.