Remembering the Violence during Zia (L) Regime – by Ahsan Abbas Shah

 پاکستانی تاریخ کے گزشتہ عشرے عظیم سیاسی اتھل تھپل کے غماز ہیں۔

ان اَدوار میں بائیں بازو کی قؤتوں کا جو اُبھار دیکھنے میں آیا۔ وہ ملکی سیاست میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتا تھا۔

ذوالفقار علی بھٹونے موقع کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے وطن کے افتادگانِ خاک کی

 قیادت سنبھال لی اور قومی آزادی اور عوامی آسودگی کے عظیم اصولوں

  کو آگے بڑھانا شروع کیا، لیکن پاکستانی عوام کی یہ جدوجہد چونکہ بنیادی طور پر

مراعات یافتہ طبقوں اور بین الاقوامی سامراج کے خلاف تھی۔

 اس لیے سامراج نے اپنے پاکستانی گماشتوں کے ساتھ سازش کر کے ذوالفقار علی بھٹو کو شہید کر دیا۔

 مُلک پر ایک طویل آمریت مُسلط کر دی گئی ۔

 جس کے خلاف پورے دس سال تک ملک کے بہادر عوام نے پامردی اور تسلسل سے جمہوریت کی جنگ لڑی۔

ضیاء الحق (لعنتی) کے دور میں جہاں ہر جمہوریت پسند پر ظلم و تشدد کیا گیا

  ویسے میرے بزرگوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔۔۔

اُسی تاریک دور میں لکھی گئی میرے دادا(سیف زُلفی) مرحوم کی ایک نظم پیشِ خدمت ہے۔۔

 تمام کوڑے نچوڑ دوں گا۔۔۔۔

!

 تُو کاہے، خود کو خُدا سمجھنے لگا ہے کافَر

 تِرے تکبر کا سخت پتھر

 مَیں اِستقامت کے نرم شیشے سے توڑ دوں گا

 تمام کوڑے نچوڑ دوں گا

 تُو اپنے دستِ سِتم پہ اتنا گھمنڈ مت کر

 قریب تر ہے وہ دِن جفا گر

 تِری کلائی مروڑ دوں گا

 تمام کوڑے نچوڑ دوں گا

 تِرے تشدد کی ناگنوں کا مَیں زہر پی کر

 تجھے دِکھا کر تیرا مقدر

 میں تیری نَس نَس میں چھوڑ دوں گا

 تمام کوڑے نچوڑ دوں گا

 تِری شرافت کی پارسائی کا — کِینہ پرور

 عوام کے رُو برُو —- دِکھا کر

 مَیں آج بھانڈا ہی پھوڑ دوں گا

 تمام کوڑے نچوڑ دوں گا

 یزیدِ ثانی — جفا کے پَیکر

 لُہو سے جو میرے تر بتر ہیں،

 سُن اے ستمگر

 !وہ سارے کوڑے نچوڑ دوں گا۔۔۔

Comments

comments

Latest Comments
  1. Shaukat Masood Zafar
    -
  2. Aamir Mughal
    -
  3. M.AKRAM KHAN NIAZI
    -
  4. Shaukat Masood Zafar
    -
  5. Aaqib Raja
    -
  6. Aaqib Raja
    -
  7. clash of clans hack no download or survey
    -