FAQs on theories popularized by Pakistani media – by Zalaan
عوام میں پھیلاے گئے چند مفروضات اور ان کے مختصر جوابات
- پاکستان میں جمہوریت چل نہیں سکتی
جواب : کیوں کیا پاکستان کوئی دنیا کا انوکھا ملک ہے ،انڈیا پاکستان سے پانچ گنا بڑا ہے جہاں غربت بھی ہے ،اور رنگ نسل اور مذہب بھی کئی ہیں وہاں پر تو پچھلے ساٹھ سال سے جبھوریت اچھی چل رہی ہے ،پھر پاکستان میں کیوں نہیں ؟ ،دنیا کے اکثر ملک جو خوشحال ہیں ان میں جمہوریت ہی ہے
- پاکستان میں سیاست دان کرپٹ ہیں اور اقتدار میں صرف کھانے آتے ہیں
جواب : کرپشن پوری دنیا میں ہے اچھی بات ہے کہ سیاستداں کرپٹ نہیں ہونا چاہیے اور کرپشن کی سزا ملنی چاہیے ،مگر یہ کہنا کہ سیاستدان صرف لوٹ مار کرنے آتے ہیں غلط ہے ، پاکستان میں بہت تھوڑا عرصہ اور وہ بھی دباؤ میں جمہوریت رہی مگر کئی ایسے کام تھے جو انہی جمہوری حکومتوں میں عوام کی بھلائی کے لیہ ہوئے
- زرداری اوپر بیٹھا کھا رہا ہے اور پاکستان کو کنگال کر رہا ہے
جواب : آپ یہ بھی کہتے ہیں کہ میڈیا اور عدلیہ آزاد ہے ، جب سے آصف علی زرداری صدر بنیں ہیں کرپشن کا ایک الزام یا ایک کیس جو میڈیا یا عدالت میں ثابت ہوا ہو بتا دیں ، میڈیا چھوٹی سے چھوٹی بات پر نظر رکھتا ہے اور خاص طور پر زرداری صاحب پر نظر کافی زیادہ ہے پر دوران صدر ایک بھی اسکینڈل سامنے نہیں آیا ، تو پھر یہ کہنا کہ زرداری اوپر بیٹھا کھا رہا ہے آپ کی خواہش ہے، حقیقت نہیں
- ملک میں حکمران مسلط ہو گئے ہیں
جواب : سارے لوگ الیکشن جیت کر آے ہیں اور عوام نے انہیں حکومت کرنے کا مینڈیٹ دیا ہے
- امیر امیر سے امیر تر ہوتا جا رہا ہے اور غربت بڑھتی جا رہی ہے ،عوامی بھلائی کے کام نہیں ہو رہے
جواب : اس کے لیہ دنیا کی حکومتیں ٹیکس لگاتی ہے اور پھر مفاد عامہ پر خرچ کرتی ہیں جس سے ہر طبقہ کو سہولیات ملتی ہیں پر پاکستان میں سب سے کم ٹیکس لیا جاتا ہے اور جب حکومت لگاتی ہے تو آپ کہتے ہیں یہ ظلم ہو رہا ہے
- پاکستان کو ترقی کرنے کے لیہ یورپ ،ملشیا جیسا ہونا چاہیے
جواب : کیا آپ کو پتہ ہے کہ یورپ اور ملیشا نے اپنے بڑوسی ممالک سے اچھے تعلقات رکھے اور ان سے تجارت کی ؟ پر ہم بھارت سے تجارت اور امن کو گناہ کبیرہ سمجھتے ہیں
پاکستان کو اس نام نہاد جنگ سے نکلنا چاہیے ،یہ جنگ ہماری نہیں
جواب : جی بلکل اگر ہم طالبان ،جہادیوں کی پشت پناہی ختم کر دیں اور افغانستان کو فاتح کرنے کے خواب ختم کر دیں تو امریکا کو کوئی نہیں پر کہ ہمارے ملک میں آے ، یہ جنگ اصل ہماری ہی تھی ،طالبان بھی ہمارے ہی بناے ہوئے تھے
پاکستان کی سٹریجک لوکیشن بڑی اہم ہے
جواب : اکثر ملک کی کسی نہ کسی وجہ لوکیشن اہم ہوتی ہے ،مگر یہ سٹرجک لوکیشن کے الفاظ اکثر ریٹایر فوجی میڈیا پر کہتے نظر آتے ہیں پر وہ ہر چیز کو جنگی نظر سے دیکھتے ہیں ، کتنا اچھا ہوتا کہ ہم اس “سٹریٹجک لوکیشن ” کو تجارتی اور ثقافتی انداز سے دیکھتے اور اس کا فائد اٹھا تے ، انڈیا کے ساته تجارت ،وسط ایشیا کے ساته تجارت ہوتی ،لیکن یہ تب ہی ہو سکے گا جب پاکستان میں امن ہوگا اور اس کی پالیسی عوام کی بہبود ہوگی ناکہ جنگی حکمت عملی پر مبنی
Good rebuttal to conspiracy theorists (Imran Khan fan club, ASWJ-SSP apologists, Taliban lovers, ISI pithoos)