Pakistani Soldiers and Bahraini Mogambo – by Danial Lakhnavi

The Wahhabi United: Saudi Arabia's King Abdullah and Bahrain's King Hamad bin Isa al-Khalifa

Related articles: Recruitment of Bahrain National Guards in Lahore to kill Shia protesters in Bahrain

بحرین میں پاکستانی بندوق برداروں کی بھرتی اور اہل وطن کے رویوں پر تحریر

بحرین میں عوامی احتجاج اور اس کے خلاف ریاستی تشدد کی خبریں آرہی ہیں، اس حوالے سے بحرینی گارڈز میں شامل دیگر مسلمان ممالک کے سنی شہریوں بشمول تھوڑے سے زیادہ مسلمان پاکستانی نژاد سپاہیوں کے کردارپر بھی بحث جاری ہے، پاکستانیوں کو تھوڑا سا زیادہ مسلمان اس لئے کہا کہ یہ کرکٹ سے لے کر سود اور انشورنس تک کا کاروبار مذہبی جوش وخروش سے کرتے ہیں،

پاکستانی بحیثیت قوم اپنی سرحدوں سےباہر مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے ھر ظلم ونا انصافی پر خون کے آنسو بہانے کے ساتھ شمشیر برہنہ بن کر دیگر ہم وطنوں کا خون بہانے سے بھی گریز نہیں کرتے، بالخصوص وہ پاکستانی جو بیرون ملک چلے جاتے ہیں ان میں دیگر نارمل انسانوں اور دیگر اقوام کے افراد کی طرح مادرِ وطن سے محبت کچھ اور بڑہ جاتی ہے، اور پاکستان سے محبت بڑھنے کا سیدھا سادھا مطلب تو یہی ہے کہ اسلام سے محبت بڑھ جائے اور اسلام کے نام پر خون بہانے کا (چاہے اپنا ہو یا کسی دوسرے کا)جذبہ اور بڑھ جائے. اس لئے پاکستان سے باہر جاکےبیشتر پاکستانی اپنے ہم وطنوں سے بھی بڑھ کرمسلمان بن جاتے ہیں اس لئے راقم الحروف نے مشاہدہ کیا ہے کہ اکثر فارن پلٹ پاکستانی دیگر مذہبی پریکٹسز میں بھی ہم لوگوں سے بڑھ جاتے ہیں

ایسے ہی ایک باہر سے آئےدوست نے مجھ سے یہ شکایت کی کہ جو انگریزی پروگرام ہمارے بچے انگلستان میں بیٹھ کے نہیں دیکھ پاتے وہ تمہارے بچے یہاں پاکستان میں آزادی سے بلا روک ٹوک دیکھتے ہیں جواباَ عرض کیا کہ ہم بحیثیت قوم پاکستان کے نام سے موسوم جس کوارنٹائن وارڈ میں مقید ہیں اس میں ہمارے بچے ان تمام مضر اثرات سے امیون ہیں، تم اپنے بچوں کی فکر کرو جو دیار مغرب میں مقیم ہمارے قومی شاعر کے بقول ہوس میں غلطاں اور غریق عصیاں ہیں ہم تو پوری دنیا میں اسلام کے محافظ اور نتیجتا سازشوں کا نشانہ ہیں ہمارے بچے اگر انگریزی پروگرام نہیں دیکھیں گے تو غیروں کی سازشیں کیسی سمجھیں گے.

مذہب سے غیر معمولی لگاؤاور اس کے دفاع اور تحفّظ سے جڑے فرائض کی انجام دہی کے اس ذوق وشوق کے پیش نظر مجھے یقین ہے کہ بحرینی بندوق برداروں کے پاکستانی ساتھی اسلامی بادشاہت کے خلاف سڑکوں پر نکلے مظاہرین کو کچلنے کا فریضہ سب سے بڑھ کر ادا کررہے ہوں گے. اور اس کا اظہار فوجی فاؤنڈیشن کے اخبارات میں چھپے اشتہار سے بخوبی ہوتا ہے. کہ ہمارے بھائیوں کے کردار سے بحرینی موگیمبو یقینا خوش ہوا ہے

پاکستان کے عسکری دماغوں نے کشمیر کو بذریعہ جہاد آزاد کرانے کے لئے (عارف جمال کے مطابق) پانچ لاکھ تربیت یافتہ افراد تیار کررکھے ہیں جوان تربیتی مراکز سے فیض پاکر آج مختلف فرقہ ورانہ ،سیاسی، لسانی تنظیموں اور جرائم پیشہ مافیاز میں داد شجاعت دے رہے ہیں، دوسری طرف گزشتہ دو دہائیوں سے پاکستان میں ریاستی سرپرستی اور پشت پناہی میں جس طرح شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کو بھرپور تسلسل سےجاری رکھا گیا ہے شاید ھماری اس غیر معمولی کارکردگی کے تذکرے بھی بیرون ممالک ہماری مانگ میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں.

مسلم امّہ سمیت دنیا بھر میں قوت ایمانی سے لیس مجاہدین کے امپورٹ اورایکسپورٹ کے کامیاب تجربات کے بعد اب ہم انہی مجاہدین کے کچھ گم راہ دوستوں کو راہ راست کی آپریشنز کے ذریعے راہ راست پر لانے کے شاندار تجربات سے لیس سپاہی بھی ایکسپورٹ کرکے پاکستان اور عالم اسلام کی بھرپور خدمت کریں گے

The writer can be reached at [email protected]

Fauji Overseas Employment Services and a visiting team of Bahrain National Guards are recruiting in Lahore, Pakistan. 12/03/2011

Comments

comments

Latest Comments
  1. Abdul Nishapuri
    -
  2. TightDhoti
    -
  3. Zalaan
    -
  4. Loose trousers
    -
  5. Munawwar Hussain
    -
  6. Hoss
    -
  7. Imran Khan (the 100% Taliban Supporter)
    -
  8. Imran Khan (the 100% Taliban Supporter)
    -
  9. Baba
    -
  10. Asif
    -
  11. jani
    -
  12. Khanzee
    -