نیشل ایکشن پلان؟ لدھیانوی باہر کیا ہوئے، سپاہ صحابہ کے بانی حق نواز جھنگوی کا بیٹا الیکشن لڑے گا

cxsb4m7weaasmj7

لاہور ہائی کورٹ نے گزشتہ دنوں اہلسنت والجماعت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی کو پنجاب کے شہر جھنگ کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے نااہل قرار دے دیا تھا۔

مولانا محمد احمد لدھیانوی اور راشدہ یعقوب جھنگ سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 78 کے لیے امیدوار تھے۔ اس حلقے میں یکم دسمبر 2016 کو ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔

توقع کے مطابق احمد لدھیانوی کے نااہل ہونے کے بعد سپاہ صحابہ کے بانی اور مشہور دہشتگرد حق نواز جھنگوی کے بیٹے مسرور نواز جھنگوی اسی  حلقے سے اہلسنت والجماعت کی نمائندگی کریں گے اور الیکشن لڑیں گے۔ 

واضح رہے ہیں مسرور نواز جھنگوی فورتھ شیڈیول میں شامل ہیں اور ان کی الیکشن میں شمولیت نیشنل ایکشن پلان کے غیر موثر ہونے کی صاف دلیل ہے۔

Source:

http://urdu.shafaqna.com/UR/29911

 

Comments

comments