خرم زکی کی یاد میں چراغاں
کراچی میں سول سوسایٹی کی جانب سماجی کارکن خرم ذکی کی یاد میں چراغاں کیا گیا اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شرکا کی جانب سے سماجی کارکن خرم ذکی کی ٹارگٹ کلنگ واقعہ کی شدید مذمت کی، چراغاں میں خرم زکی کے پسماندگان سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سول سائٹی کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ حکومت قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے۔
خرم زکی کے دوستوں اور عزیزوں کا کہنا تھا کہ کا کہنا تھا کہ ہم خرم ذکی کے مشن کو پایا تکمیل تک پہنچائیں گے، حکومت مولوی عبدالعزیز اور اورنگزیب فاروقی کو فوری گرفتار کرکے تختہ دار پر لٹکائے۔ سول سوسائٹی کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف بولنے والی ہر زبان کو خاموش کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ حکومت کالعدم جماعتوں کے خلاف کارروائی کرے۔
We as Christians owe a lot from this brave man. He stood up for us and for all oppressed human being. Khurram Zaki is still alive in our hearts.