خرم زکی کی دلسوز شہادت پر ادارہ تعمیر پاکستان کا بیان

13151545_1533255873650516_1617649199866353941_n-768x623

ہم تعمیر پاکستان بلاگ کے ایڈیٹر اور ممتاز انسانی حقوق کے کارکن خرم زکی کی شہادت پہ پاکستانی قوم سے تعزیت کرتے ہیں

کوئٹہ میں عرفان خودکی کی شہادت کے بعد خرم ذکی دوسرے شہید ہیں جن کا تعلق تعمیر پاکستان بلاگ کی ادارتی ٹیم سے تھا جن کو تکفیری دیوبندی دہشت گردوں نے دہشت گردی کا نشانہ بنایا ہے

گزشتہ ایک سال سے خرم زکی مشعال نامی ایک ویب سائٹ چلانے والے ایڈمن شمس الدین امجد کی کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان کے ساتھ ملکر چلائی جانے والی نفرت انگیز مہم کا نشانہ تھے

خاص طور پہ شمس الدین امجد ، اسد واصف اور چند دوسرے طالبانی جماعتی جنونیوں کی جانب سے چلایا جانے والا فیس بک پیج ‘مشعال ‘ پہ خرم زکی شہید کے خلاف انتہائی نفرت انگیز اور دہشت گردی پہ اکسانے والے پوسٹر شایع کئے گئے تھے

شہید خرم زکی ایک عظیم صحافی اور انسانی حقوق ک لئے کام کرنے والے کارکن تھے جن کا اعتبار اور ساکھ مین سٹریم میڈیا یا این جی اوز کے کئی ‘ بڑے ناموں ‘ سے کہیں زیادہ تھی اور ان کا کام ان سے کہیں زیادہ قابل قدر تھا –ایسے نام جو شیعہ، صوفی سنّی مسلمانوں ، مسیحیوں اور دوسری مذھبی برادریوں کی پاکستان تکفیری دیوبندی دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل پہ یا تو خاموش رہتے یا اس کو مسخ و مبہم بناتے رہتے تھے

خرم زکی نے بدنام زمانہ دیوبندی مولوی لال عبدالعزیز لال مسجد والے کے خلاف اصولی اور بہادارانہ موقف اپنایا جب مولوی عبدالعزیز نے آرمی پبلک اسکول پشاور کے بچوں کو شہید کرنے والے طالبان کی مذمت کرنے سے انکار کیا تھا – زکی کے جرآت مندانہ موقف کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد کو اس تکفیری دیوبندی نیٹ ورک کا علم ہوا جو پاکستان کے سو فیصد خودکش بم دھماکوں کا زمہ دار ہے

خرم زکی نے جس بہادارانہ انداز میں سنّی بریلوی ، شیعہ ، صوفی ، احمدی ، ہندؤ اور مسیحیوں کے حقوق کو ہائی لائٹ کیا اور ان کے حقوق کی حمایت کی اس اعتبار سے اس کا سیٹزن جرنلزم پاکستان میں تمام صحافیوں کی صحافت سے کہیں زیادہ بڑا تھا

خرم زکی کی شہادت اس بات کی ایک مرتبہ پھر یاد دہانی ہے کہ جو کوئی بھی طالبان ، کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان اور جماعت اسلامی کا پاکستان میں دیوبندی مافیا کے خلاف بولے گا اسے نہیں چھوڑا جائے گا اور جب انہوں نے ایسے کسی دانشور رضاکار کے مارنے کا فیصلہ کیا تو وہ کبھی ناکام نہیں ہوں گے

شہید خرم زکی کے ورثے کو اپناتے ہوئے تعمیر پاکستان بلاگ کبھی بھی تکفیری دیوبندی دہشت گردوں کے آگے سر نہیں جھکائے گا – ہم پاکستان میں تکفیری دیوبندی دہشت گردوں کے ہاتھوں شیعہ نسل کشی ، صوفی سنّی ، مسیحی اور دوسری برادریوں کی ٹارگٹ کلنگ کو ہائی لائٹ کرنا اور مذمت کرنا جاری رکھیں گے

خرم زکی کی شہادت نہ صرف تعمیر پاکستان بلاگ کے خلاف مسلسل چلنے والی مہم کا نتیجہ ہے بلکہ یہ ان سب پاکستانیوں کے خلاف مہم کا نتیجہ ہے جنھوں نے تکفیری فاشزم کو نام لیکر للکارا ہے اور اس للکار کے جواب میں ان کی شہادتیں ہوئی ہیں

گورنر پنجاب سلمان تاثیر ، شہباز بھٹی ، راشد الرحمان ، عرفان خودی ، صبین محمود اور اب خرم زکی اس کی نمایاں مثالیں ہيں

ہم سمجھتے ہیں خرم زکی کا قتل باقاعدہ منظم سازش کے تحت اور منصوبہ بندی کے زریعے کیا گیا ہے- اس قتل کی راہ ہموار کرنے کے لئے مشعال جیسے پیجز پہ انتہائی اشتعال انگیز اور تشدد پہ اکسانے والے پوسٹرز لگائے گئے اور ہم شمس الدین امجد جیسے لوگوں کو اس قتل کی راہ ہموار کرنے کے جرم میں قانون کی گرفت میں لانے کے لئے تمام قانونی زرایع استعمال کریں گے

ادارہ تعمیر پاکستان جوانی میں ہم سے رخصت ہوجانے والے ساتھی کی یاد میں شہید خرم زکی شہید ٹرسٹ بنانے کا اعلان کرتا ہے تاکہ اس ٹرسٹ کے زریعے تکفیری دیوبندی دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کی بلالحاظ ان کے عقیدے اور مسلک کفالت کی جائے

https://www.facebook.com/LetUsBuildPakistan/videos/10154154977469561/?hc_location=ufi

Comments

comments

WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.