مسیحی تنظیموں نے بلدیاتی الیکشن میں نواز لیگی امیدواروں کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

msyhi

12189952_1028753107187170_1686073566228972003_n

مسیحی تنظیموں نے بلدیاتی الیکشن میں لیگیامیدواروں کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا مسیحی تنظیموں نے بلدیاتی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نیشنل کرسچن پارٹی کے رہنماو¿ں نے لاہور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں ن لیگی امیدواروں کو ووٹ نہیں دیں گے۔

ن لیگ کا دامن اقلیتوں پر مظالم سے بھرا پڑا ہے‘ ن لیگ نے اقلیتوں سے ووٹاور نمائندگی کا حق چھینا ہے گوجرہ کا واقعہ، قصور واقعہ اور یوحنا آبادواقعہ میں ن لیگ براہِ راست ملوث رہی ہے۔چیئرمین پاکستان نیشنل کرسچن پارٹی جاوید مائیکل نے مسیحیوں سے اپیل کی کہ پورے پنجاب کے مسیحی ن لیگکو ووٹ نہ دیں بلکہ کسی بھی دوسری پارٹی یا آزاد امیدواروں کو ووٹ دیں۔

اس کے علاوہ مسیحی رہنماؤں کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشت گرد تنیظموں کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے بھی نواز لیگ کا بائیکاٹ ہونا چاہیے – سانحہ جوسف کالونی ہو یا گوجرہ میں مسیحیوں کی بستی جلانے کا واقعیہ – ہر جگہ نواز لیگ کے اتحادی کالعدم دہشت گرد تنظیمیں – کوٹ رادھا کشن میں بھی مسیحی جوڑے کو زندہ جلانے پر نواز لیگی حکومت نے سواے نوٹس لینے کے اور کچھ نہیں کیا –

Comments

comments