General Pasha hazir ho: ISI chief summoned by a US court for complicity in the Mumbai terror attacks
Why did the CIA recall its station chief in Pakistan?
ISI on the run, refuses to explain its role in drone attacks!
The Mumbai lawsuit in Brooklyn
Last month, a lawsuit filed in Brooklyn, which was brought by families of American victims of the 2008 Mumbai attacks, had named the ISI chief, Lt. Gen. Ahmed Shuja Pasha, as being complicit in the attacks. The suit asserts that General Pasha and other ISI officers were “purposefully engaged in the direct provision of material support or resources” to the planners of the Mumbai attacks.
American officials believe that ISI officers helped plan the deadly July 2008 bombing of the Indian Embassy in Kabul, Afghanistan, as well as provided support to Lashkar-e-Taiba militants who carried out the Mumbai attacks later that year.
(Source)
Summons
A US court has summoned top officials of Pakistani spy agency Inter-Services Intelligence (ISI), as also the alleged masterminds of the 26/11 Mumbai terror attacks in response to a case filed by relatives of two American victims.
Summons were issued by a New York court to ISI’s powerful chief, Lt. Gen. Ahmed Shuja Pasha and other officials, as also Lashkar-e-Taiba (LeT) commander Zakiur Rahman Lakhvi and Jamaat-ud Dawa chief Hafiz Saeed, the alleged masterminds of the Nov 26-29, 2008 Mumbai terror attack.
The New York Times reported this week that the recent “outing” of the CIA station chief in Islamabad, which caused the CIA to pull him from the country, may have been payback for the November lawsuit in Brooklyn Federal Court that accused Pakistan’s ISI spy agency of complicity in the terrorism in Mumbai. Pakistan denied it.
The November lawsuit named several officers, including the director, of Pakistan’s Inter-Services Intelligence, and claimed the ISI helped Lashkar-e-Tayyiba terrorists carry out the slaughter of 166 people and the wounding of more than 300 on Nov. 26-29, 2008.
The Mumbai victims’ attorney, James Kreindler, said in an interview that he modeled the lawsuit after his successful case against Libya for its role in the hijacking of the Pan Am Flight 103, which exploded over Lockerbie, Scotland on Dec. 21, 1988. The attack killed all 259 passengers and crew aboard the plane, and 11 people on the ground.
After two decades of litigation, Kreindler secured more than $500 million from Pan Am’s insurers, and $2.7 billion from the Libyan government, according to a document by his law firm, Kreindler & Kreindler. He said the trial led to the passage of the Libyan Claims Resolution Act of 2008, which resolved U.S. claims against Libya through creation of a fund that led to settlements.
That case, Long believes, helped heal American relations with the then-pariah state, inviting it to “come in from the cold.”
Kreindler said that if the Mumbai-ISI wrongful death suit end in a similar piece of legislation, “I hope it will bring positive things for the U.S. and Pakistan.”
But there are significant differences between Libya of the late ’80s and Pakistan today, Long said.
“Libya was a pariah state at that time, whereas Pakistan – whatever its problems – is an ally of the United States. So I think he’s going to have a much harder time with this,” Long said. “I don’t think it’s impossible, but I just don’t see him having a great shot, or an as-good shot at it.”
Kreindler feels differently. “Ultimately, it’s an easier case because we’re dealing with a smaller number of plaintiffs (5). It’s easier to handle and to resolve,” Kreindler said.
Kreindler acknowledged that politics will affect the lawsuit. But he said that, when presented with the evidence of its complicity in the attacks, the ISI will have the opportunity to turn away from supporting terror, which could improve relations in the long term.
Long said that, from his extensive travel in the region, he was not surprised by the allegations made in the complaint, and he had heard credible rumors that Pakistani intelligence has supported acts of violence against Americans.
“It’s pretty widely believed that Pakistani intelligence still plays a big role in the Taliban insurgency,” Long said.
Long said two branches of the Taliban are based in Pakistan: the Haqqani network, in Miranshah; and the Quetta-Shura, also known as the Karachi-Shura, in Balochistan and Sindh.
Another Taliban group, the Hezb-e-Islami Gulbuddin, has had a relationship with Pakistani intelligence dating back to the 1980s, Long added.
Although the ISI provides some Afghani Taliban groups with “tacit sanctuary” and “probably active support,” Pakistani intelligence is a sworn enemy of its own country’s Taliban, the TTP, which seeks shariah law in the country and opposes its government as a “proxy” for Americans, Long said.
“The Pakistanis have cooperated with the United States in gathering intelligence against al-Qaida, but also the Pakistani Taliban because the Pakistani Taliban is a threat to the Pakistani state. … The Pakistani military launched an effective, if brutal, campaign to drive militants out,” Long said.
Long said he was not surprised that victims of violence turned to a civil court to seek justice against a foreign intelligence agency.
“Wrongful death lawsuits have become a way to get things into court that are difficult to get seen to any other way,” Long said.
Long believes that, if successful, the lawsuit could set a precedent for civil actions.
“If they’re going to admit to being linked to this attack, which was carried out by Lashkar-e-Tayyiba, then theoretically any Lashkar-e-Tayyiba attack could be linked to the Pakistani intelligence, if there’s the same kind of evidence. Once you admit initial culpability with a group, then I think you’re at least open to any of the group’s actions,” Long said.
The lawsuit blaming the ISI for conspiring in the Mumbai terror attacks is still in discovery.
Here is a link to Courthouse News’ Nov. 23 story about that complaint, Rosenberg et al. v. Lashkar-e-Tayyiba.
Source: Courthouse
ممبئی حملہ کیس، آئی ایس آئی سربراہ کے سمن جاری
احمد شجاع پاشا کے ساتھ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کو بھی طلب کیا گیا ہے
سنہ دو ہزار آٹھ کے ممبئی حملوں کے معاملے میں نیویارک میں بروکلین کی عدالت میں جاری ایک مقدمے کے سلسلے میں، پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سربراہ اور کالعدم تنظیم لشکرِ طیبہ کے کئی عہدیداروں کو اگلے ماہ جنوری میں عدالت میں پیش ہونے کے لیے سمن جاری کر دیے گئے ہیں۔
یہ مقدمہ امریکی قانون کے تحت دہشتگرد حملوں میں زخمی ہونے والے ایک امریکی شہری اور ان حملوں میں ہلاک ہونے والے چار امریکی شہریوں کے لواحقین نے دائر کیا ہے۔
نیویارک سے صحافی سلیم رضوی کے مطابق عدالت نے اس مقدمے میں آئی ایس آئی کے موجودہ سربراہ جنرل احمد شجاع پاشا اور سابق سربراہ جنرل ندیم تاج کے نام سمن جاری کر کے انہیں عدالت میں طلب کیا ہے۔
عدالت نے پاکستانی فوج کے دو افسران میجر علی اور میجر اقبال کو بھی طلب کیا ہے۔ ان کے علاوہ جن افراد کے سمن جاری کیے گئے ہیں ان میں لشکرِ طیبہ کے ذکی الرحمان لکھوی اور جماعت الدعوہ کے امیر حافظ سعید بھی شامل ہیں۔
ممبئی حملوں میں ہلاک ہونے والے یہودی ربی گیبریئل ہولزبرگ اور ان کی اہلیہ روکا کے وکیل کا کہنا ہے کہ سبھی سمن جاری کر دیے گئے ہیں اور جنوری میں ان سبھی کو یا تو خود یا کسی وکیل کی معرفت سے عدالت میں پیش ہونا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے مؤکلوں کو زرِ تلافی دیا جانا چاہیے تاہم انہوں نے تسلیم کیا یہ معاملہ طول پکڑ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’میں نے اپنے موکلوں کو بتا دیا ہے کہ اس مقدمے میں کئی برس لگ سکتے ہیں تاہم میرے موکل اس مقدمے کو حتمی انجام تک پہنچانے کے لیے کمربستہ ہیں‘۔
اس مقدمے میں آئی ایس آئی اور پاکستانی فوج کے افسران پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے ممبئی حملوں کے لیے دہشتگردوں کو تربیت دی اور ان کی مدد کی۔ لشکر طیبہ کے عہدیداران پر بھی دہشتگردی میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
اس مقدمے میں آئی ایس آئی اور پاکستانی فوج کے افسران پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے ممبئی حملوں کے لیے دہشتگردوں کو تربیت دی اور ان کی مدد کی۔ لشکر طیبہ کے عہدیداران پر بھی دہشتگردی میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ چند روز قبل بھی اس مقدمے کا ذکر اس وقت خبروں میں آیا تھا جب پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کے ایک رہائشی نے ڈرون حملوں پر ان کے خلاف عدالتی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ کریم خان نامی اس شخص نے اس سلسلے میں امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس، سی آئی اے کے سربراہ لیون ایڈورڈ پنیٹا اور اسلام آباد میں سی آئی اے کے انچارج جوناتھن بینکس کو قانونی نوٹس بھیجا تھا۔
اس نوٹس بھیجے جانے کے بعد اسلام آباد میں سی آئی اے کے انچارج جوناتھن بینکس کو واپس امریکہ بلا لیا گیا تھا اور امریکی حکام نے ان کی روانگی کی وجہ ان کی زندگی کو لاحق خطرات بتائے تھے۔
اسی بارے میں امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے امریکی جاسوسی اہلکاروں کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ پاکستان میں مبینہ طور امریکی جاسوسی ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ کا نام افشا کیے جانے کے پیچھے مشتبہ طور پر پاکستانی جاسوسی ادارے آئی ایس آئی کا ہاتھ ہے۔
اخبار نے امریکی جاسوسی اداروں کے حکام کےحوالےسے یہ بھی قیاس کیا تھا کہ ممکنہ طور پاکستان میں امریکی سی آئي کے کے عملداروں کے خلاف فوجداری فریاد نیویارک کی ایک وفاقی عدالت میں آئی ایس آئی کیخلاف دائر مقدمے کے بدلے میں کی گئی۔
تاہم پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ترجمان نے اس تاثر کی نفی کی تھی کہ آئی ایس آئی نے پاکستان میں مقیم سی آئی اے کے اعلیٰ ترین اہلکار کی شناخت بے نقاب کرنے میں مدد کی تھی۔
Source: BBC Urdu
January will be certainly interesting.
عدالت نے اس مقدمے میں آئی ایس آئی کے موجودہ سربراہ جنرل احمد شجاع پاشا اور سابق سربراہ جنرل ندیم تاج کے نام سمن جاری کر کے انہیں عدالت میں طلب کیا ہے۔
عدالت نے پاکستانی فوج کے دو افسران میجر علی اور میجر اقبال کو بھی طلب کیا ہے۔ ان کے علاوہ جن افراد کے سمن جاری کیے گئے ہیں ان میں لشکرِ طیبہ کے ذکی الرحمان لکھوی اور جماعت الدعوہ کے امیر حافظ سعید بھی شامل ہیں۔
ممبئی حملوں میں ہلاک ہونے والے یہودی ربی گیبریئل ہولزبرگ اور ان کی اہلیہ روکا کے وکیل کا کہنا ہے کہ سبھی سمن جاری کر دیے گئے ہیں اور جنوری میں ان سبھی کو یا تو خود یا کسی وکیل کی معرفت سے عدالت میں پیش ہونا ہوگا۔
In a recent interview Pervez Muharraf admitted that he was indeed betrayed by no other than his own generals. Saleem Safi asked him out of the politicians he acquainted with during his era whom he found the person with “character” and who “disappointed” him most. After long pause and thinking Pervez Musharraf answered “kuch … kuch… faujioon nay” (some generals). It would be worth listening him
http://pkpolitics.com/2010/12/20/jirga-20-december-2010/
Fast forward to 26:00 minute.
I am a firm believer in the untiring and unmatched struggle of people of Pakistan against the worst dictators in the world history. However in 2007 people of Pakistan surprisingly found unexpected associates in their struggle against the worst dictatorship of 21st century. These unexpected supporters were media and judiciary of Pakistan, the two trusted allies of the dictators through out Pakistan’s history. It was really hard (and in fact impossible) to identify the true motives of these two factions, and indeed there was no reason to suspect them. Electronic media became the most lethal weapon against the dictator and his allies while CJ IMC became the surprised leader of the struggle. The “Judicial movement” of Pakistan in 2007 was indeed the best success story people of Pakistan had against the dictators. Media provided the platform and the logistics to spread the message of hope. It was a great success when in the elections the two parties (PPP & PML-N) who were thrown out by the military came back with 2/3rd majority in the Parliament.
Despite this I could never digest the fact that the elements who are probably the first and last defenders of dictators and their cronies were fighting against the dictator alongside the common men. How was it possible? And surely things became clearer as the time passed and those elements returned to their formal positions. There is no doubt that Pervez Musharraf was betrayed by his own generals , the same generals who like him will not hesitate “selling their own mothers” to save their skin and keep their hold on the people of Pakistan. General Ashfaq Kyani and his cronies played their cards very well to oust the mad dictator. I always point out to the fact that it was Kyani who was present in that fateful meeting on 9th of March 2007, and he spent few hours with CJ IMC alone. The cronies of military mafia in establishment used to get instance by instance report from no other than the Kyani/Pasha. The mad dictator was back stabbed by his own generals and in fact my theory is that he might be trapped to become a scapegoat and perhaps get executed under article 6. As this way military mafia will be able to please the Taliban faction of the army & right wing urbanites.
I am glad however that Pervez Musharraf admitted the fact that the generals of this army are characterless. Pervez Musharraf can pay somewhat for his crimes against community if he come out in open and tell the true working of this mafia which has kept the whole country hostage for over 60 years. Otherwise there are two hundred and fifty thousand wikileaks and 3000+ of them originate from US embassy in Islamabad, only 56 of them have been released so far.
’عدالت میں پیشی، فیصلہ آئی ایس آئی اہلکار کریں گے‘
احمد شجاع پاشا کے ساتھ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کو بھی طلب کیا گیا ہے
وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک پاکستانی فوج کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلیجنس یعنی آئی ایس آئی کے ذمہ داران خود کسی عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ نہ کریں اُنہیں ایسا کرنے پر کوئی بھی مجبور نہیں کر سکتا۔
وہ جمعرات کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوپدری نثار علی خان کے نیو یارک کی ایک عدالت کی جانب سے سنہ دو ہزار آٹھ کے ممبئی حملوں کے معاملے میں جاری ایک مقدمے کے سلسلے میں آئی ایس آئی کے سربراہ اور کالعدم تنظیم لشکرِ طیبہ کے کئی عہدیداروں کو اگلے ماہ عدالت میں پیش ہونے کے لیے سمن جاری کرنے کے معاملے پر نکتہ اعتراض کا جواب دے رہے تھے۔
اُنہوں نے کہا کہ امریکی عدالت کی طرف سے آئی ایس آئی کے سربراہ اور دیگر اہلکاروں کو طلب کرنے سے متعلق مشاروت کی جائے گی اور چونکہ یہ ایک حساس معاملہ ہے لہذا وہ اس بابت پالیسی بیان بعد میں دیں گے۔
امریکی عدالت کی طرف سے آئی ایس آئی کے سربراہ اور دیگر اہلکاروں کو طلب کرنے سے متعلق مشاروت کی جائے گی اور چونکہ یہ ایک حساس معاملہ ہے لہذا وہ اس بابت پالیسی بیان بعد میں دیں گے
یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد میں نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ایجنسیوں کا کردار کم ہونا چاہیے اور بدھ کے روز شاہ زین بگٹی کی گرفتاری کے حوالے سے جو واقعہ ہوا وہ ایک صوبائی معاملہ تھا۔
اُنہوں نے کہا کہ بلوچستان میں غیر ملکی مداخلت کے ٹھوس شواہد موجود ہیں اور سب کو مل کر اس مداخلت کو ختم کرنے کے لیے حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ اُنہوں نے کہا کہ بلوچی بھی اُتنے ہی محب وطن ہیں جتنے دوسرے صوبوں کے لوگ۔
شمالی وزیر ستان میں ممکنہ فوجی آپریشن سے متعلق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس بات کا فیصلہ پاکستان کی فوجی قیادت کرے گی تاہم اس ضمن میں کسی ملک کی ڈکٹیشن نہیں لی جائے گی۔
قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے ایوان میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ہمیں ایجنسیوں کے کام کے طریقہ کار پر اعتراض ہے لیکن کوئی بھی غیر ملکی عدالت ہمارے خفیہ ادارے کے سربراہ کو طلب نہیں کرسکتی۔ اُنہوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ عدالتی کم اور سیاسی فیصلہ زیادہ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت کو اس حوالے سے سفارتی سطح پر شدید احتجاج کرنا چاہیے۔
اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ایوان کو بتائیں کہ امریکی خفیہ ادارہ سی آئی اے کس قانون کے تحت پاکستان میں کام کر رہا ہے اور کیا ایسا کوئی معاہدہ موجود ہے جس کے تحت آئی ایس آئی بھی امریکہ میں کام کر سکے۔
چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ خفیہ ایجنسیوں کے کردار کی وجہ سے پاکستان دولخت ہوا اور بنگلہ دیش بنا جبکہ ان کی وجہ سے پاکستان کی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں۔
وزیر اعظم ایوان کو بتائیں کہ امریکی خفیہ ادارہ سی آئی اے کس قانون کے تحت پاکستان میں کام کر رہا ہے اور کیا ایسا کوئی معاہدہ موجود ہے جس کے تحت آئی ایس آئی بھی امریکہ میں کام کر سکے
چوہدری نثار علی خان
اُنہوں نے کہا کہ خفیہ ایجنسیوں نے جس طریقے سے جمہوری وطن پارٹی کے سابق سربراہ نواب اکبر بُگٹی کے پوتے کو گرفتار کیا وہ قابل شرم ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کم ایسے بلوچ رہ گئے ہیں جو وفاق کے حامی ہیں لہذا اُن کو بچایا جائے۔
جمعیت عمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ شمالی وزیر ستان میں کارروائی کا اعلان کرتا ہے تو پاکستانی فوج کو جہاد کا اعلان کر دینا چاہیے۔ اُنہوں نے کہا کہ افغانستان میں امریکہ پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے اور پاکستان کے قبائلی علاقوں میں کارروائی کرنے سے مزید مشکلات کا شکار ہوجائے گا۔
ادھر پاکستانی دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سفارتی عملے کو تاحال یہ سمن موصول نہیں ہوئے ہیں اور سمن دیکھے بغیر ان پر تبصرہ نہیں کیا جا سکتا۔
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2010/12/101223_isi_na_gillani_as.shtml
زرِ تلافی مشکل مگر بحث اہم
آصف فاروقی
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد
سنہ دو ہزار آٹھ کو ہونے والے ممبئی حملوں میں نیو یارک کی ایک عدالت نے آئی ایس آئی کے سربراہ کے سمن جاری کیے ہیں
پاکستان کے اعلیٰ ترین انٹیلیجنس ادارے انٹر سروسز انٹیلیجنس کے موجودہ اور سابق سربراہان کے خلاف امریکی عدالت میں دائر ہرجانے کے مقدمے کے نتیجے سے زیادہ ماہرین اس مقدمے کی سماعت کو اہم قرار دے رہے ہیں۔
بین الاقوامی قانون کے ماہرین کہتے ہیں کہ امریکہ میں اس نوعیت کے مقدمے میں حکومتی اہلکاروں سے ہرجانہ وصول کرنا تو خاصا مشکل ہے لیکن اس کی سماعت کے دوران ممبئی حملوں میں آئی ایس آئی کے کردار پر کھلی بحث متوقع ہے۔
سنہ دو ہزار آٹھ کے ممبئی حملوں کے معاملے میں نیویارک میں بروکلین کی عدالت میں جاری ایک مقدمے کے سلسلے میں، پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سربراہ اور کالعدم تنظیم لشکرِ طیبہ کے کئی عہدیداروں کو اگلے ماہ جنوری میں عدالت میں پیش ہونے کے لیے سمن جاری کیے گئے ہیں۔
یہ مقدمہ امریکی قانون کے تحت دہشتگرد حملوں میں زخمی ہونے والے ایک امریکی شہری اور ان حملوں میں ہلاک ہونے والے چار امریکی شہریوں کے لواحقین نے دائر کیا ہے۔ مدعیان کے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پیاروں کی ہلاکت کے بدلے زر تلافی کی توقع رکھتے ہیں۔
زرتلافی کے لیے دائر مقدمہ سول کیس کی حیثیت رکھتا ہے اور اس کی حدود امریکہ کے اندر ہی ہو سکتی ہے۔ بیرون ملک سے کسی بھی فرد یا ادارے کو امریکی عدالت کسی سول مقدمے میں طلب نہیں کر سکتی
ماہر قانون فروغ نسیم
ماہرین قانون کا کہنا ہے کہ اس سویلین مقدمے میں زر تلافی کا حصول خاصا مشکل دکھائی دیتا ہے لیکن اس دوران ممبئی حملوں اور آئی ایس آئی کے درمیان تعلق پر ایسی بحث چھڑ سکتی ہے جو پاکستان کے مفاد سے متصادم ہو سکتی ہے۔
ماہر قانون فروغ نسیم کے مطابق امریکی عدالت کسی فوجداری مقدمے میں تو سمندر پار سے افراد کو طلب کر سکتی ہے لیکن سول مقدمے میں ایسا ممکن نہیں ہے۔
’زرتلافی کے لیے دائر مقدمہ سول کیس کی حیثیت رکھتا ہے اور اس کی حدود امریکہ کے اندر ہی ہو سکتی ہے۔ بیرون ملک سے کسی بھی فرد یا ادارے کو امریکی عدالت کسی سول مقدمے میں طلب نہیں کر سکتی۔‘
بین الاقوامی قانون کے وکیل احمر بلال صوفی نے اس مقدمے میں ایک اور قانونی سقم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس آئی کے افسران پاکستانی ریاست کا حصہ ہیں اور زر تلافی کے لیے دائر مقدمے میں ریاست کو عدالت میں طلب نہیں کیا جا سکتا۔
’اگر پاکستانی ریاست اس مقدمے میں پیش ہو کر یہ ثابت کر دے کہ یہ افسران ریاست کا حصہ ہیں تو ان کے خلاف مقدمہ ختم ہو سکتا ہے۔‘
لیکن احمر بلال کے مطابق مسئلہ اس مقدمے کے قانونی پہلو نہیں بلکہ حکومت اور آئی ایس آئی کے لیے اصل درد سر وہ کارروائی ہو گی جس کے دوران پاکستانی ریاستی اداروں کو سنگین الزامات کا سامنا کرنا ہو گا۔
’ابھی تک چند بھارتی اہلکاروں کے علاوہ کہیں یہ بحث نہیں ہو رہی کہ آئی ایس آئی ممبئی حملوں میں ملوث تھی۔ لیکن اگر اس مقدمے کی سماعت ہوتی ہے تو اس میں یہ نکتہ ضرور زیر بحث آئے گا اور امریکی میڈیا میں یہ بحث چھڑ جائے گی۔‘
اگر پاکستانی ریاست اس مقدمے میں پیش ہو کر یہ ثابت کر دے کہ یہ افسران ریاست کا حصہ ہیں تو ان کے خلاف مقدمہ ختم ہو سکتا ہے
احمر بلال صوفی
خود مدعیان کے وکیل جان کرینڈلر بھی یہ بات تسلیم کرتے ہیں کہ یہ مقدمہ جیتنا آسان نہیں ہو گا اور فتح کے لیے انہیں بہت سی قانونی رکاوٹیں عبور کرنا ہوں گی۔
امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کو انٹرویو میں یہودی راہبوں کے وکیل نے کہا کہ وہ اس مقدمے کو لاکربی طیارے کے مقدمے کی طرز پر لڑنا چاہتے ہیں لیکن اسی مقدمے کی طرح یہ مقدمہ بھی بہت طویل ہو سکتا ہے۔
پاکستانی دفتر خارجہ اور فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ابھی تک امریکی عدالت کے سمن نہیں پہنچے ہیں۔
سینئر وکیل اطہر من اللہ کا کہنا ہے کہ امریکی عدالت کو یہ قانونی حق نہیں کہ وہ پاکستانی انٹیلیجنس سربراہ کو اس نوعیت کے مقدمے میں طلب کرے لہذا یہ سمن غیر قانونی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی کو ان سمن کے جواب نہیں دینے چاہئیں۔
احمر بلال صوفی کے مطابق حکومت کے لیے یہ فیصلہ کرنا خاصا مشکل ہو گا کہ وہ سمن کا جواب دے یا اسے نظر انداز کر دے۔
’دونوں صورتوں میں مقدمے کا اصل مقصد تو پورا ہو ہی جائے گا اور وہ ہے ممبئی حملوں میں آئی ایس آئی کے کردار پر بحث۔‘
امریکی مرکز برائے آئینی حقوق بھی اس مقدمے میں فریق ہے۔ اس ادارے کی ترجمان ماریا لاہوڈ کے مطابق وہ جانتی ہیں کہ ان کے مؤکلوں کو زرتلافی ملنا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے امریکی اخبار وال سٹریٹ جنرل کو بتایا کہ ان کا مقصد مدعا الیہان کے جرائم کو لوگوں کے سامنے بے نقاب کرنا ہے۔
’یہ مقدمہ اصل میں متاثرین کے لیے انصاف کے حصول کے لیے ہے چاہے انہیں رقم ملے یا نہیں۔‘
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2010/12/101223_isi_case_analysis_as.shtml
پہلی بات تو یہ ہے کہ جس مقدمے کے حوالے سے ہمارے دونوں افسران کے نام آئے‘ وہ نیا نہیں‘ پہلے سے چل رہا ہے۔ اس کی خبریں بھی شائع ہو گئی تھیں۔ اس بار خبر ایسے موقع پر سامنے آئی یا لائی گئی‘ جب سی آئی اے کے چیف والا واقعہ ہو چکا تھا۔ یہ خبر بی بی سی اردو کی نیٹ سروس پر جاری کی گئی اور ایسے انداز میں لکھی گئی‘ جس سے صاف ظاہر ہو رہا تھا ‘ جیسے امریکہ سفارتی دباؤ ڈال رہا ہو۔ خبر کی اشاعت کا مقصد پورا ہو گیا۔ اہل پاکستان نے اسے عین اسی پس منظر میں دیکھا‘ جس پس منظر میں اسے جاری کرایا گیا تھا۔ پاکستانی میڈیا نے اسے اہمیت دی۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے عوامی جذبات کی ترجمانی کی اوردفاعی سروس کے حاضر اور سابق افسروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی حساسیت کو دنیا تک پہنچایا۔ جواب میں وزیراعظم نے تقریر کرتے ہوئے واشگاف الفاظ میں اعلان کر دیا کہ ”کوئی طاقت آئی ایس آئی چیف کو امریکی عدالت میں نہیں بھیج سکتی۔“ وزیراعظم کا بیان ایک مسلمہ حقیقت ہے۔ خود امریکیوں کو بھی اس کا پتہ ہے۔ درحقیقت اس خبر کو نمایاں انداز میں دہرانے کا صرف ایک مطلب تھا کہ ہمیں سی آئی اے چیف کے نام کا انکشاف کرنے والوں پر غصہ ہے۔
Nazir Naji
Jang 25 Dec 2010
آئی ایس آئی کا دفاع کریں گے:حکومتِ پاکستان
ممبئی حملوں میں آئی ایس آئی کے ملوث ہونے کا الزام بھارت کی طرف سے لگایا گیا ہے۔
پاکستان کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ملک کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اور اِس کے موجودہ اور سابق سربراہان کے خلاف امریکی عدالت میں دائر مقدمے کا دفاع کرے گی۔
دفترِ خارجہ سے جاری کردہ آج ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن میں آئی ایس آئی کی جانب سے حکومتِ پاکستان اور پاکستانی سفارتخانہ اس مقدمے میں دفاع کے لیے جامع اور مناسب اقدامات کریں گے۔
بیان کے مطابق، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پہلے ہی قومی اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں کہہ چکے ہیں کہ وہ اِس پر یقین نہیں رکھتے کہ پاکستانی ایجنسی آئی ایس آئی اور اس کے موجودہ یا سابق افسران کو امریکہ کی کسی سول عدالت کے مقدمے میں ملوث کیا جائے اور اس مقدمے کے خاتمے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں گے۔
یاد رہے نیویارک میں بروکلین کی ایک عدالت نے سنہ دو ہزار آٹھ کے ممبئی حملوں میں پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے موجودہ اور سابق سربراہان اور کالعدم تنظیم لشکرِ طیبہ کے کئی عہدیداروں کو اگلے ماہ جنوری میں عدالت میں پیش ہونے کے سمن جاری کیئے تھے۔
یہ مقدمہ امریکی قانون کے تحت دہشتگرد حملوں میں زخمی ہونے والے ایک امریکی شہری اور ان حملوں میں ہلاک ہونے والے چار امریکی شہریوں کے لواحقین نے دائر کیا ہے۔
عدالت نے اس مقدمے میں آئی ایس آئی کے موجودہ سربراہ جنرل احمد شجاع پاشا اور سابق سربراہ جنرل ندیم تاج کے نام سمن جاری کر کے انہیں عدالت میں طلب کیا ہے۔
عدالت نے پاکستانی فوج کے دو افسران میجر علی اور میجر اقبال کو بھی طلب کیا ہے۔ ان کے علاوہ جن افراد کے سمن جاری کیے گئے ہیں ان میں لشکرِ طیبہ کے ذکی الرحمان لکھوی اور جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید بھی شامل ہیں۔
ممبئی حملوں میں ہلاک ہونے والے یہودی ربی گیبریئل ہولزبرگ اور ان کی اہلیہ روکا کے وکیل کا کہنا ہے کہ سبھی سمن جاری کر دیے گئے ہیں اور جنوری میں ان سبھی کو یا تو خود یا کسی وکیل کی معرفت سے عدالت میں پیش ہونا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے مؤکلوں کو زرِ تلافی دیا جانا چاہیے تاہم انہوں نے تسلیم کیا یہ معاملہ طول پکڑ سکتا ہے۔
پاکستان سنہ دو ہزار آٹھ کے ممبئی حملوں میں آئی ایس آئی کے ملوث ہونے کے بھارت کی طرف سے لگائے گئے الزامات کی تردید کرتا ہے۔
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2010/12/101230_isi_defence_fz.shtml