اداریہ : لیٹ اس بلڈ پاکستان کی جانب سے جناب علی مشہدی عرف علی ناطق کے نام کھلا خط
آپ نامور شیعہ ایکٹوسٹ ہیں اور مختلف فورمز پر شیعہ نسل کشی اور حقوق کے موضوع پر تقریریں کر چکے ہیں اس لیے ہمیں شدید حیرت اور صدمہ پہنچا جب آپکے حلقہ احباب میں چند لوگوں کی طرف سے اہلبیت علیھم السلام کو کھلم کھلا گالم گلوچ کی گئی تو اس پربجائے احتجاج کرنے کے آپ نے خاموش رہنا پسند کیا – مزید براں یہ کہ آپ کے دوستوں نے ان لوگوں کے حق میں مہم چلائی جہنوں نے حضرت علی ، سیدہ فاطمہ، امام مہدی اور حضرت ابو طالب علیھم السلام کے خلاف نا زیبا زبان اور الفاظ استعمال کیے – جبکہ آپ اور آپ کے دوستوں نے پر امن احتجا ج کرنے والے شیعہ اور سنی ایکٹوسٹس کو ناجائز طور پر قاتلانہ گروہ کہا
آپ شیعہ حقوق کے علمبردار اور ایکٹوسٹ ہیں، ہماری آپ سے گزارش ہے کہ جن لوگوں نے ائمہ اہلبیت علیھم السلام کو گالیاں دیں ان کی غیر مشروط اور واضح مذمت کریں
روشنی پیج میں اپنے دوست اور ٹیم ممبر انور درانی عرف علی ارقم کی غیر مشروط اور واضح مذمت کریں جس نے امام مہدی علیہ السلام کی بے حرمتی کی
بینا سرور کی اسسٹنٹ المانہ فصیح کی غیر مشروط اور واضح مذمت کریں جس نے حضرت علی اور سیدہ فاطمہ کو ننگی گالیاں دیں
اگر آپ سوشل میڈیا پر شیعہ حقوق کے چیمپئن ہیں تو سوشل میڈیا پر اہلبیت علیھم السلام کی اہانت پر آپکی خاموشی نہایت تکلیف دہ ہے
اور اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ آئمہ اہل بیت علیھم السلام کو گالم گلوچ کرنا آزادی اظہار رائے کے تحت صحیح اور جائز ہے جس کی مذمت اور جس کے خلاف احتجاج نہیں ہونا چاہیے تو براہ مہربانی اس کی بھی کھل کر وضاحت کر دیں تاکہ کل کو اگر لدھیانوی اور فاروقی شیعہ مسلمانوں کے خلاف نعرے بازی کریں، ان کی تکفیر کریں اور آپ اس کے خلاف بولتے نظر آئیں تو ہم آپ کو آپ کا دہرا معیار یاد دلا سکیں
اس معاملے کے علاوہ ہمارا آپ سے کوئی جھگڑا نہیں، براہ مہربانی ہمارے اس اصولی موقف کو ذاتی رنگ دینے کی کوشش نہ کریں
آپ کا خیر اندیش اور بڑا بھائی
علی عباس تاج
https://www.facebook.com/LetUsBuildPakistan/photos/a.308408604560.145207.265291019560/10153422519239561/?type=1