کیا میں نے بلاسفمی اور تکفیر کی مہم چلائی؟ کمرشل لبرلز اور دیوبندی تکفیری حضرات کی جعلسازی – عامر حسینی

b7

b4

کچھ حیا ہونی چاہئیے ، کچھ شرم ہونی چاہئیے – ٹوئٹر پر حلال ٹوئٹس کے نام سے ایک اکاؤنٹ ہے جس پر جعل سازی پر مبنی سکرین شا ٹ دئے گئے جن میں ثابت کرنے کی کوشش کی گئی کہ میں اور میرے کچھ دوست بلاسفمی اور تکفیر کے نام پر مہم چلا رہے ہیں ، اس مہم میں حلال ٹویٹس کی معاونت معروف ملحد علامہ ایاز نظامی دیوبندی نے بھی کی – جب میں نے اس جعل سازی کا پول کھولا تو اب علامہ ایاز نظامی بھی خاموش ہے ، جب کہ یہ جعل سازی کی ضرورت کیوں پڑ رہی ہے ، اگر میں سیکولر اور لیفٹ کے پردے میں فرقہ پرست ہوں ، مذھبی جنونی ہوں ، یا لوگوں کے خلاف تشدد پر اکسانے والا ہوں تو مری پروفائل پبلک ہے ، اس کا لنک دیں اور ساتھ سکرین شاٹ لگادیں ، میں نے ابتک جو سکرین شاٹ دئے ، اگر کوئی صاحب اسے جعل سازی قرار دے تو میں انباکس کی اس گفتگو بہت سارے لوگوں سے شیر کرلوں گا اور دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے کا

کمرشل لبرل مافیا ، انتشار خود پھیلاتا ہے ، جھوٹ پر ساری عمارت خود بناتا ہے اور ان کا خیال یہ تھا کہ پول نہیں کھلے گا ، لیکن اب نہ جھوٹ کی گاڑی چالے بھائی ، کلغی والے کمرشل لبرل مافیا اور ان کے کیرئریسٹ ترجمان سب بے نقاب ہوتے جائیں گے ، یہ سکرین شاٹ طمانچہ ہیں ان سب لوگوں کے منہ پر جو اپنی بدمعاشی اور زور زبردستی سے دوسروں سے وہ منسوب کرتے ہیں جو جھوٹ ، دجل ، فریب اور دسیسہ کاری کے سوا کچھ بھی نہیں ہے ، سچ جانئے

زرا جعل سازی کی انتہا ملاحظہ کیچئے جو میں نے بی بی سی کا آرٹیکل رقبوں پر قبضے کے حوالے سے شئیر کیا تھا ، اس کا پہلا فقرہ ویسے ہی رہنے دیا گیا اور آگے اپنے آپ ہی فقرہ جوڑ لیا گیا اور دو فقروں کو ایک بناکر مرے نام کا سکرین شاٹ بنالیا گیا ، اوپر کا سٹیٹس بھی فیک ہے ، ثابت یہ کیا جارہا ہے کہ میں اور ایل یو بی بلاگ والے تکفیری ہیں

اسی طرح کی جعلسازی علی عباس تاج کے کمنٹس کے ساتھ بھی کی گئی، جعلسازی کرنے والے نے تاج صاحب کی ٢٠١٣ کی ٹویٹ کو لے کر اس میں المانہ کے خلاف کلمات گھسیڑ دیے – امکانی طور پر یہ وہی لابی ہے جو اپنے خلاف جعلی بلاگ بنا کر ایل یو بی پاک کو بدنام بنانے کی کوشش کرتی ہے اور اب اس طرح کے مزید گھٹیا ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے

اور میری علمائے دیوبند کے ثقہ لوگوں سے بات چیت ہوئی ہے اور میں یہآں تک کہ بہت سے ایسے دیوبندی حضرات سے بھی بات کی ہے جو پاکستان میں جاری مذھبی دھشت گردی کا تناظر سعودی – ایران وار بتلاتے ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ مسلک دیوبند نام کا فیس بک پیج ان کا نہیں ہے ، یہ ایک جعلی پیج ہے ، جس کا مقصد ان کے مطابق مسلک دیوبند کو بدنام کرنے کی سازش ہے ، مشتری ہوشیار باش

یہ ساری جعل سازی اس لئے کی جارہی ہے ، کہ باوجود سر پٹکنے کے ایک لفظ بھی مجھ سے یا تعمیر پاکستان بلاگ والوں کے بارے میں تکفیر کا ثابت نہیں کیا جاسکا ، کوئی ثبوت ان لوگوں کے پاس ہے نہیں ، بس اپنے کمرشل لبرل مافیا کو بچانے کے لئے سب کچھ کیا جارہا ہے

جب میں نے کہا کہ مذمت کرنا اور احتجاج کرنا بلاسفیمی کارڑ کھیلنا نہیں ہے تو اب جعل سازی سے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ بلاسفیمی کارڑ کھیلا گیا

واللہ خیر الماکرین

b1

b2

b3

 

 

d2

d3

d4

 

d6

d7

d8

d9

d5

Comments

comments

Latest Comments
  1. Sarah Khan
    -
  2. Sarah Khan
    -
  3. Sarah Khan
    -
WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.