ہم سعودی عرب میں زید حامد کی گرفتاری کی شدید مذمت اور فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں – خرم زکی، ایڈیٹر تعمیر پاکستان
اطلاعات کے مطابق پاکستانی تجزیہ کار زید زمان حامد کو سعودی عرب کی جابر اور آمر حکومت نے سعودی بادشاہ کے خلاف آواز بلند کرنے اور یمن پر سعودی جارحیت کی کھل کر مذمت کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا ہے۔ بعض لوگ زید حامد کے بعض خیالات سے اتفاق نہیں کرتے لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ حالیہ کئی سالوں میں ان کے علاوہ کوئی شخص نہیں جس نے کھل کر کالعدم تکفیری دیوبندی دہشتگرد گروہوں طالبان، اہل سنت والجماعت اور لشکر جھنگوی کے خلاف آواز اٹھائی ہو، سعودی بادشاہت اور آمریت کے خلاف آواز بلند کی ہو-
یمن پر سعودی جارحیت اور سعودی بادشاہوں کی بے غیرتی کے خلاف بھی زید زمان حامد کھل کر بولے اور آج اسی جرم کی پاداش میں سعودی حراست میں ہیں۔ سعودی بلاگر رائف بداوی کے لیئے آواز اٹھانے والے لبرل، پاکستان اور دنیا بھر میں، زید حامد کے فریڈم آف سپیچ کے حق پر خاموش کیوں ہیں؟ طاہر اشرفی اور لدھیانوی جیسوں کی کاسہ لیسی کرنے والا کوئی کمرشل لبرل ان کے لیئے آواز نہیں اٹھائے گا، مگر ہم احسان فراموش نہیں۔ آج اس شخص پر اس لیئے برا وقت ہے کیوں کہ اس نے ایک آمر اور اس کی جارحیت کے خلاف انہی کے دیس میں آواز بلند کی۔ ہم بھی اس شخص کی آزادی کے لیئے آواز بلند کریں گے۔
جابر سعودی حکومت نے پاکستانی تجزیہ نگارزید حامد کو عمرہ کی ادائیگی کے دوران گرفتار کر لیا
زید حا مد کو سعودی عرب میں گرفتار کر لیا گیا نیویارک ٹا یمز کےمطابق ان پرسنی صوفی عقائد کی وجہ سے بلاسفمی کا جھوٹاالزام لگایا گیا ہے – یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے قرانی آیات کا غلط ترجمہ کیا اورسعودی عرب کے یمن پر حملے کی مذمت کی اور سعودی عرب کے شاہی خاندان کے بارے میں بڑے دلیرانہ بیان دیتے رہےجس کی وجہ سے سعودی حکومت نے زید حامد کو گرفتارکر لیا ہے اور ١٢٠٠ کوڑوں اور ٨ سال قید کی سزا سنائی ہے – انسانی حقوق اور آزادی رائے کے وہ چیمپئن جو سعودی بلاگر رائف البداوی کے حق اور المانہ فصیح جیسوں کے دفاع میں سر گرم تھے زید حامد کی رہائی کے لئے آواز کیوں نہیں اٹھاتے
https://www.facebook.com/LetUsBuildPakistan/videos/10153403391354561/